ملالہ کو نوبل پرائز کی کیا قیمت دینی ہے؟

arifkarim

معطل
بھائی۔۔۔ملالہ کو امن کانوبل ایوارڈکیوں ملا۔۔اس نے امن کی بحالی کے لئے کیاکام کیاہے۔۔؟؟؟؟؟
ملالہ کی طرح بے شمارلوگ روزانہ ٹارگٹ ہوتے رہتے ہیں۔۔۔اوران کا کوئی پوچھنےوالانہیں۔۔یہ سب کچھ اس لئےہورہاہے۔۔۔کہ
ہم ۔۔۔پاکستان میں امریکہ کی جنگ لڑرہے ہیں۔۔۔اورامریکہ ہمیں اپنے مفادکےلئے استعمال کرتی ہے۔۔
ملالہ کو امن کا نوبیل انعام پاکستان دشمنی کی وجہ سے دیا گیا تاکہ سازشی پاکستان جل کر کوئلہ ہوجائیں کہ یہ ایوارڈ کسی داڑھی والے مُلا کو کیوں نہیں دیا۔

یعنی پاکستانی لڑکی کو پاکستانی طالبان نے گولی ماری کہ وہ ان کے خلاف بات کرتی تھی، پاکستانی لڑکیوں کو تعلیم دینے کے حق میں تھی، ناروے کی کمیٹی نے سوئیڈن کے موجد کے نام سے منسوب انعام پاکستانی اور انڈین کو دیا۔ یہ تو محض امریکی نہیں بلکہ ایک گہری بین الاقوامی سازش بن جاتی ہے :)
جی بالکل۔ جیسے اوبامہ کو یہ انعام دینا ایک سازش تھی۔ اسی طرح ایک چینی جمہوریت پسند کو بھی یہ انعام ایک خاص سازش کے تحت دیا گیا:
http://en.wikipedia.org/wiki/Liu_Xiaobo#Nobel_Peace_Prize

میرے گھر کی تمام لڑکیاں اعلی تعلیم یافتہ ہیں
اسی طرح میرے اسٹاف کے گھر کی بہو ، بیٹیاں، بہنیں ، مائیں سبھی تعلیم یافتہ ہیں جبکہ یہ لوگ خیبرپختونخوان کے ذیلی ضلع سوابی سے ہیں
ہم سب پاکستانی ہیں،، یہاں سوات کی ایک دو ممبر بھی تھیں جو اچھی خاصی پڑھی لکھی سلجھی ہوئی تھیں ان میں سے تو ایک نے اس مخفل سے
منہ اس لئے موڑلیا کہ اس کے ساتھ یہاں کے ایک یورپین پاکی نے بدتیمیزی کی تھی۔ پختونوں میں تعلیم کا کوئی مسئلہ نہیں ہے وہ ایک باوقار
سلجھی ہوئی قوم ہے اور اپنی قوم اور مذہب کے لئے جان دینے والوں میں سے ہے اس حقیقت سے کسی کو انکار نہیں۔
وادی ہنزہ، گلگت -بلتستان میں شرح خواندگی ایک اندازے کے مطابق 90 فیصد سے بھی زیادہ ہے ۔ جبکہ باقی ملک میں اوسطاً شرح خواندگی 45 فیصد بھی نہیں۔ یاد رہے کہ آپکو یہ معلومات ایک نارویجن پاکی کی طرف سے مل رہی ہیں:
http://www.ibtimes.com/hunza-paradise-high-literacy-gender-equality-remote-corner-pakistan-1524688

"یورپی پاکی" نے محض ایک حقیقت ظاہر کی تھی۔ البتہ یہ کہہ سکتے ہیں کہ ان کے الفاظ دانش مندانہ نہیں تھے :)
ویسے آپ کو شاید علم نہ ہو کہ "پاکی" کا لفظ بعض جگہوں پر گالی کے طور پر استعمال ہوتا ہے؟
یہاں ناروے میں بھی یہی صورت حال تھی 1986 تک جب اس گالی کو بطور ناول ایک نارویجن پاکی نے استعمال کیا۔ یہ نارویجن زبان میں کسی غیر یورپی تارکین وطن یا مہاجر کا پہلا ناول تھا:
http://no.wikipedia.org/wiki/Pakkis_(roman)

پھر تو میں پاکی والا لفظ استعمال کرنے سے دور رہوں گا:)
شوق سے کیجئے۔ اسے ناروے میں گالی نہیں سمجھا جاتا۔ :)

یہ دھاگے میں اسی وقت پڑھ چکا تھا جب یہ سب ہو رہا تھا :)
دوسرا یہ بات بھی واضح رہے کہ محفل پر جیہ محض واحد پختون نہیں لیکن ان کی طرف سے سب سے زیادہ ری ایکشن سامنے آیا تھا۔ عموماً کہا جاتا ہے کہ معافی مانگنے والے کو معاف کر دینا بڑائی کو ظاہر کرتا ہے لیکن وہاں بار بار معافی مانگنے کے باوجود بھی بات کو بڑھانے کا کام کیا گیا تھا۔ ہر انسان کی اپنی اپنی سوچ ہے :)
سوچ رہاہوں میں بھی مستقبل قریب میں کچھ اسی قسم کا ایک دھاگہ بنا لوں اور جن محفلینز سے مجھے اعتراضات ہیں انکو اسمیں نامزد کر دوں معطل کروانے کیلئے :)

طالبان نے کسی غیر ملکی اشارے پر نشانہ بنایا تھا ملالہ کو؟
جی بالکل۔ انہیں پاکستانی آئی ایس آئی نے اشارہ کیا تھا۔ یاد رہے کہ آئی ایس آئی بھی امریکی و سعودی ایجنڈے پر کام کرتی ہے۔ :)

سازشی نظریات ہیں جناب۔ جہاں اشارہ کریں، وہیں ڈانڈے ملا دیں گے :)
قادیانی؟

امریکہ ، اسرائیل، انڈیا اور دیگر جنکو پاکستان سے نفرت ہے:)
پاکستان کو سب سے زیادہ نفرت پاکستانیوں سے ہے۔ جبھی تو ملک میں کام کرنے کی بجائے دوسرے ممالک میں روٹی، کپڑا اورمکان یعنی زرداری پارٹی کے ناکام منشور کی تلاش میں دوڑے چلے جاتے ہیں۔ اگر ملک کی واقعی قدر ہوتی تو یہیں پرہی میں رہتے، اسکی سیاست کو صاف کرتے اور اسے ایک عظیم قوم بنا تے۔
 
Top