ملالہ کا ملال اور قوم کی دھمال

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

عسکری

معطل
عمران بھائی، میں نے ڈرون حملوں سے شہید ہونے والے بچوں کی جانب توجہ اس لئے مبذول کروائی تھی کیونکہ ان کی طرف کوئی دھیان نہیں دیتا ورنہ تو دنیا میں کہیں بھی اور کسی بھی نظریے سے تعلق رکھنے والا کوئی بےگناہ اور معصوم انسان مارا جائے تو اس کا قتل انتہائی قابل مذمت ہے اور اس کے قتل میں ملوث لوگوں کو نشان عبرت بنایا جانا چاہئے۔
کیسے کریں ؟ کیا وہ سول لوگ ہیں شہروں میں امن و امان سے رہتے تھے ؟ یہ علاقہ غیر کیا ہے؟ یہ مہمان نوازی کیا ہے کہ وسط ایشیا سے لے کر امریکہ تک اور نیچے فلپائن تک کا ہر دہشت گرد ان کا مہمان ہے؟ یہ لا قانونیت کیا ہے ؟یہ ہتھیاروں کی ریپ پیل یہ جنگی جنون کو بہادریاں کیا ہیں؟ قبائل انسان بن جائیں اور سول سوسائٹی بن کر عزت کی زندگی گزاریں ورنہ ان کے ساتھ اس سے بھی برا ہو گا ۔ کراچی لاہور ملتان پر ڈرون حملے کیوں نہیں ہوتے ؟ یہاں ابھی قانون ہے اس لیے ۔

جب ان کے گھر کے فرد اور مہمان یہ ہوں گے

pakistani-taliban.jpg

1-a-1-e4-TTP-operatives-apprehended.jpg

eight-ttp-militants-surrender-in-kurram-agency-1336206887-2776.jpg

6123671478_74676b5e5b_z.jpg

تو ان کے گھر پر یہ واجب ہے
US-drone-attack-1592.jpg

090407_85788051.jpg

image-30028-panoV9-majq.jpg
 
عاطف بٹ

محفلین
شاید آپ نے ملالہ کے بارے میں دیر سے پڑھا ۔ ملالہ کی ہمت اور جرات کے قصے تو کافی عرصے سے مشہور ہیں۔ اور چند ماہ پہلے میرے ایک دوست نے اپنی بیٹی کا نام بھی ملالہ کے نام پر رکھا تھا ۔
بٹ صاحب آپ کی تحریر یقیناََ بہت جاندار تھی اور شروع میں آپ نے اس پر ہونے والے اعتراضات کے جواب میں بلا شبہ یہی کہا کہ مجھ کو ملالہ سے ہمدردی ہے ۔ پر اسکی کاوشوں کو اسطرح نظر انداز کرکے صرف یہی رٹ لگائے رکھنا کہ مغربی اداروں نے اسکو اہمیت دی ایک تکلیف دہ بات ہے ۔ میرے بھائی اگر مغربی ادارے باوجود اسکے کہ مسلمانوں کے خلاف ہر وقت سازشیں ہی کرتے رہے ہیں اگر کبھی ایک سچی بات کر دیں تو کیا وہ بھی قابلِ اعتبار نہ ہوگی؟
مجھے اس بات پر حیرت ہوتی ہے کہ گو امریکہ اور طالبان دونوں ہی خصوصاََ پاکستان اور عموماََ سارے مسلمانوں کے دشمن ہیں پر اگر امریکہ کوئی اسلام دشمن قدم اٹھائے تو سب ایک ہوکر اسکے خلاف آواز اٹھاتے ہیں ۔ لیکن جب طالبان کوئی ایسا قدم اٹھاتے ہیں تو اسکی مزمت کرنے کیں لوگ ہچکچاتے ہیں میں سب کو نہیں کہ رہا پر ایک صاحب کی بات سے تو مجھ کو یوں لگا کہ یہاں بھی انکے مسلک کا مسئلہ ہے۔ جسکا جواب میں انتظامیہ سے پوچھ کر دوں گا۔
یہ ایک آفاقی حقیقت ہے کہ طالبان ہمارے امریکہ سے بھی بڑے دشمن ہیں کیوں کہ امریکہ تو ہے ہی یہودیت کا آلہ کار لیکن یہ اسلام کا لبادہ اوڑھ کر ہم پر حملہ کرتے ہیں ۔ انہوں نے ہمارے بچے بوڑھے جوان سب کا قتل کیا پر چونکی مسلمان ہیں اسلئے انکا یہ عمل اتنا قابل مذمت کبھی نہیں ٹہرا جتنا امریکہ کا۔ اگر کوئی کچھ بول بھی دے تو فوراََ حمایتی آجائیں گے کہ وزیرستان میں یہ ہورہا ہے اور وہ ہورہا ہے وہان بچے مر رہے ہیں تو کیا پاکستان کے دوسرے شہروں کے بچے بچے نہیں ہیں۔ مسجد اور امام بارگاہوں کو اپنی بربریت کا نشانہ بنا کر بھی وہ لوگ ہیرو ہیں ۔ ہم انکے خلاف کچھ نہیں کہ سکتے کیوں کہ وزیرستان میں لوگ مارے جارہے ہیں۔ پہلے یہ تو دیکھا جائے کہ وزیرستان میں لوگ مارے کیوں جارہے ہیں۔ جب انہوں نے پورے پاکستان میں دہشت گردی پھیلادی جب ہر قاتل مجرم کسی بھی کارووائی سے بچنے کیلئے قبائلی علاقوں میں پناہ گاہ تلاش کرنے لگا تو یہ حملے شروع ہوئے میں خود ان حملوں کی مذمت کرتا رہا ہوں میری تحاریر آپ پڑھ سکتے ہیں کہ اکثر امریکہ کے خلاف ہوتی ہیں پر جب امریکہ غلط کرے تو امریکہ کو برا کہتا ہوں اور جب طالبان برا کریں تو انکو۔ یہ نہیں کہ ہر وقت ایک ہی رونا رویا جاتا رہے۔
ملالہ عام بچیوں سے ہٹ کر ایک بچی ہے لہٰذا اس پر حملہ پر افسوس بھی خاص ہوگا۔ جن لوگوں کا کوئی خاص مقصد ہو اور جن کا کوئی مقصد نہ ہو انمیں تو فرق ہوتا ہی ہے۔ چلیں یہ چھوڑیں کہ مغربی میڈیا نہ کیا کہا اور یہ کوئی سازش ہے کہ اسکو بڑھا چڑھا کر پیش کیا جاتا ہے اور رحمٰن ملک بھی اس میں شریک ہے تو کیا وہ معصوم بچے اور اسکول کالج کے طلبہ بھی اس سازش میں شریک ہیں جنہوں نے پہلے تو کسی بچے کے قتل پر اتنا افسوس نہیں کیا جتنا ملالہ پر حملے پر کیا اور سڑکوں پر نکل آئے۔ ارفع کریم بھی تو ایک بچی تھی اسکی طبعی موت پر بھی تو پوری قوم نے آنسو بہائے تھے اس میں کوئی سازش نظر کیوں نہیں آئی اور یہ کیوں نہیں کہا گیا کہ ہزاروں بچے روز مرتے ہیں تو ارفع کے مرنے پر اتنا رنج کیوں وہ اسلئے کہ ایسے بچے روز روز پیدا نہیں ہوتے۔
میر صاحب، میرا نقطہ نظر بھی آپ سے مختلف نہیں ہے۔ سکول کالج کے بچے کیوں باہر آئے اس کا جواب میں پہلے ہی دے چکا ہوں اور یوسف ثانی بھائی نے بھی شاید اس پر بات کی ہے۔ میں گزشتہ آٹھ سال سے ذرائع ابلاغ سے وابستہ ہوں اور مجھے بخوبی اندازہ ہے کہ اخبار کے صفحات سے لے کر ٹی وی کی سکرین تک ایشوز کیسے فریم کئے جاتے ہیں۔
افسوس کی بات تو یہ ہے کہ پڑھ لکھے ہونے کے باوجود ہم سب لوگ یہاں صحت مند اور مثبت بحث کرنے کی بجائے اور انسان مخالف قوتوں کے خلاف کسی مربوط اور مضبوط سوچ کو پروان چڑھانے کی بجائے ایک دوسرے پر اپنا اپنا نظریہ تھوپنا چاہ رہے ہیں۔
 
سید ذیشان

محفلین
zeesh صاحب ! بہت شکریہ ، پلیز لنک دے دیں

اس میں شکریہ کی کیا بات ہے :)

اس لنک میں آریکل ہے جس کے بیچ میں ایک وڈیو ہے جو کہ آدھے گھنٹے کی documentary ہے۔ یہ اسوقت کی ڈاکیومیٹری ہے جب ملالہ نے بلاگ لکھنا شروع کیا تھا۔
 
عاطف بٹ

محفلین
کیسے کریں ؟ کیا وہ سول لوگ ہیں شہروں میں امن و امان سے رہتے تھے ؟ یہ علاقہ غیر کیا ہے؟ یہ مہمان نوازی کیا ہے کہ وسط ایشیا سے لے کر امریکہ تک اور نیچے فلپائن تک کا ہر دہشت گرد ان کا مہمان ہے؟ یہ لا قانونیت کیا ہے ؟یہ ہتھیاروں کی ریپ پیل یہ جنگی جنون کو بہادریاں کیا ہیں؟ قبائل انسان بن جائیں اور سول سوسائٹی بن کر عزت کی زندگی گزاریں ورنہ ان کے ساتھ اس سے بھی برا ہو گا ۔ کراچی لاہور ملتان پر ڈرون حملے کیوں نہیں ہوتے ؟ یہاں ابھی قانون ہے اس لیے ۔

جب ان کے گھر کے فرد اور مہمان یہ ہوں گے

pakistani-taliban.jpg

1-a-1-e4-TTP-operatives-apprehended.jpg

eight-ttp-militants-surrender-in-kurram-agency-1336206887-2776.jpg

6123671478_74676b5e5b_z.jpg

تو ان کے گھر پر یہ واجب ہے
US-drone-attack-1592.jpg

090407_85788051.jpg

image-30028-panoV9-majq.jpg
یہ سب کیا، کیوں اور کیسے اگر آپ اس عسکری قیادت کے سامنے رکھیں جس کی وجہ سے یہ لوگ ہمارے سروں پر مسلط ہوئے ہیں تو زیادہ مناسب ہوگا۔ امریکہ سے پیسے لے کر آج سے ساڑھے تین عشرے پہلے میں نے ان لوگوں کو ساری دنیا سے اکٹھا کر کے ان علاقوں میں لا کر آباد نہیں کیا تھا میرے بھائی۔ نفرت کی یہ فصل تو وردی والوں نے بوئی تھی، کاٹنا پوری قوم کو پڑ رہی ہے۔ ان لوگوں پر اعتراض اس لئے نہیں ہوسکتا کیونکہ وہ Honourable Soldiers ہیں اور ہم پر سب انگلیاں اس لئے اٹھتی ہیں کیونکہ ہم Bloody Civilians ہیں۔
 
یہاں پچھلے سال کی بات نہیں ہو پا رہی آپ کو 30 سال پہلے کی پڑی ہے ۔ یہ لوگ مسلط ہوئے تھے یا لائے گئے تھے اب اس کو یاد کر کے کیا ملے گا مجھے اس کا سیلیوشن چاہیے پرابلمز نہیں اور اس کا حل یہی ہے کہ اب کیا ہو سکتا ہے نا کہ کل کیا ہوا تھا ۔ اس ملک میں سول نا فرشتے ہیں نا افواج کوئی چاند سے ائی مخلوق ہے سب اسی ملک کے ہیں ۔ اگر آپ کی نوکری فوج میں ہوتی تو کیا آپ پر 30 سال پہلے کے الزام لگا دیے جاتے ؟ ویسے آپکی پوسٹ کے اینڈ سے میں متفق ہو ایس اہی ہے :ROFLMAO:
 
سید ذیشان

محفلین
محترم بھائی مجھ جیسے انگلش سے نابلد کے لیئے اگر خلاصہ تحریر کر دیں تو جزاک اللہ خیراء

30 منٹ کی وڈیو ہے میں کوشش کرتا ہوں کہ مختصر سا خلاصہ پیش کردوں۔ شائد میں ایک اور دھاگہ بنا دوں جس میں یہ اور ایسی وڈیوز ہوں اور اس میں خلاصہ بھی موجود ہو۔ کیونکہ اکثر لوگوں کو بچی کا معلوم نہیں ہے اور سنی سنائی باتوں پر یقین کر لیتے ہیں جو کہ بہت بڑی ذیادتی ہے۔
 
قیصرانی

لائبریرین
نہیں جناب انہوں نے عجیب طرح سے شکوک ابھارے ہیں یہ بھول گئے کہ سکول بند رہے تھے تباہ ہوئے تھے پھر سیلاب نے آن گھیرا تھا ۔ اور بی بی سی والی ابت مجھے عجیب لگی ہے کیا بی بی سی پر بلاگ لکھنا یا بی بی سی کے لیے لکھنا جرم ہے یا ملک سے غداری ہے ؟ رہی بات دوسروں کے مرنے کی تو سب پر ایسے ہی دکھ ہوا پر کچھ لوگ بہت مشہور ہوتے ہیں اپنے کسی کام کی وجہ سے اس لیے ان کی نیوز بڑی بنتی ہے یہ کیا کوئی راکٹ سائینس ہے؟ او بھائی لوگ روز مر رہے ہیں پر جب کوئی ایسا بندہ مرتا ہے جس کا نام ہوتا ہے یا کوئی کام ہوتا ہے تو نیوز ظاہر ہے بڑی ہی بنے گی اس میں کیا عجیب ہے؟

یاسر عرفات کے مرنے پر ساری دنیا نے لائیو کوریج دی 3 دن تک یہ معاملہ چھایہ رہا عالمی میڈیا میں ان کی میت جہاز پر مصر لائی گئی پھر 3 سی کنگ ہیلی کاپٹر فلسطین لائے اور لائیو دفنایا۔ میرا دادا مرا تھا تو محلے اور شہر کے 2-3 سو بندے آئے تھے بس ن کوئی نیوز چھپی نا کوریج ملی حالنکہ دونوں مرے ہسپتال میں بڑھاپے اور بیماری سے تھے ۔:roll:
نو کمنٹس :)
 
عسکری

معطل
کیا نو کمنٹس ہمارے دادے کے مرنے پر کوریج ملی نا دادی کے مرنے پر اب پھوپھی مار کے دیکھا پھر نو کوریج ہے بس فیس بک پر پیغام آئے کہ آپکی پھوپھی کا افسوس ہوا ۔ اب ہم نے مرنا ہی نہیں جب تک ملالہ جیسی کوریج نا مل جائے :unsure:
 
نو کمنٹس سے مراد تھی کہ میں سمجھ رہا تھا کہ یاسر عرفات کو مرنے کے بعد دفنایا گیا۔ ابھی یہ سرکاری راز فاش ہوا کہ وہ تو بے چارہ لائیو یعنی زندہ دفن ہوا
 
عسکری

معطل
نو کمنٹس سے مراد تھی کہ میں سمجھ رہا تھا کہ یاسر عرفات کو مرنے کے بعد دفنایا گیا۔ ابھی یہ سرکاری راز فاش ہوا کہ وہ تو بے چارہ لائیو یعنی زندہ دفن ہوا
لائیو کوریج او بھائی لائیو کوریج میں دفنایا گیا یاسر عرفات کو ہمارے مرے تو موبائل سے فوٹو بھی نا بنا سکا کوئی
 
قیصرانی

لائبریرین
لائیو کوریج او بھائی لائیو کوریج میں دفنایا گیا یاسر عرفات کو ہمارے مرے تو موبائل سے فوٹو بھی نا بنا سکا کوئی
یہ تو آپ کا نکما پن ہوا وہ بے چارے جیتے جی اس جہاں سے چلے گئے اور آپ نے موبائل سے بھی ان کی کوریج نہ دی :(
 
عسکری

معطل
یہ تو آپ کا نکما پن ہوا وہ بے چارے جیتے جی اس جہاں سے چلے گئے اور آپ نے موبائل سے بھی ان کی کوریج نہ دی :(
میں اس وقت سمندر پر تھا وہ رکھ نہیں سکتے تھے اس لیے نہیں گیا ورنہ بینڈ باجا ساتھ لے جاتا اور احسن مووی بنانے والے کو بھی :ROFLMAO:
 
قیصرانی

لائبریرین
میں اس وقت سمندر پر تھا وہ رکھ نہیں سکتے تھے اس لیے نہیں گیا ورنہ بینڈ باجا ساتھ لے جاتا اور احسن مووی بنانے والے کو بھی :ROFLMAO:
میں مفت میں لکھنے لگا تھا کہ بہت افسوس ہوا کہ آپ کے اتنے رشتہ دار جا چکے ہیں۔ یہ تو اب علم ہوا کہ آپ تو باقاعدہ سیلیبریٹ کرنے موڈ میں تھے۔ اچھا ہی ہوا کہ آپ سمندر پر تھے ورنہ ان بے چاروں کی روحیں تڑپ رہی ہوتیں آپ کی "لیاقت" پر
 
فوجی بینڈ باجا لے جاتا پھر کوریج مل ہی جاتی یار کہ مرنے پر جشن ہوا ہے ملتان کے نزدیک ۔ سب سے بڑی بات لوگ سمجھتے ہمیں جائداد ملی ہے ان کے مرنے پر ۔ اصل میں الٹا ان پر قرض تھا جو اتارنا پڑا :D:laugh:
 
منصور مکرم

محفلین
ملالہ سی ایم ایچ پشاور میں ہے،اور اسکے ساتھ شدیدزخمی ہونے والی دوسری بچی عام سرکاری ہسپتال لیڈی ریڈنگ میں۔۔۔۔۔
کیا یہ کھلا تضاد اور ڈھونگ رچانا نہیں۔۔۔۔۔۔۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top