ملالہ پر حملہ شمالی وزیرستان آپریشن کے لئے کرایا گیا؟

یوسف-2

محفلین
story2.gif
 
یوسف-2

محفلین
مجھے نہیں معلوم یہ حقیقت پر مبنی ہے یا محض فسانہ، لیکن یہ ایس ایم ایس کے ذریعہ گردش کرتا ہوا جملہ ملالہ یوسف زئی سے منسوب کیا جارہا ہے کہ ملالہ نے اپنی ڈائری میں کبھی یہ جملہ بھی لکھا تھا :eek: ۔۔۔
”مجھے تو برقعہ دیکھ کر ہی پتھر کا زمانہ یاد آجاتا ہے اور داڑھی والا دیکھ کر فرعون“
 
سید ذیشان

آپ تو شائد صحافی ہیں۔ اتنے بڑے بڑے آرٹیکل شیئر کئے ہیں اور اتنی لمبی لمبی داستانیں لکھی ہیں۔ آپ کو نہیں معلوم کہ ملالہ کی ڈائری کہاں پر ہے؟ اور کیا آپ خود اس میں یہ جملہ تلاش نہیں کر سکتے؟
 
افلاطون

بی بی سی پہ گل مکئی کے نام سے جو ڈائری ہے، اس میں تو کہیں یہ یا اس طرح کا کوئی جملہ نہیں ہے۔ ایس ایم ایس پہ شیئر کی جانے والی تقریباً تمام باتیں من گھڑت ہوتی ہیں۔
 
یوسف-2

محفلین
بی بی سی پہ گل مکئی کے نام سے جو ڈائری ہے، اس میں تو کہیں یہ یا اس طرح کا کوئی جملہ نہیں ہے۔ ایس ایم ایس پہ شیئر کی جانے والی تقریباً تمام باتیں من گھڑت ہوتی ہیں۔
وضاحت کا شکریہ۔ ہوسکتا ہے ”در جواب آں غزل“ کے طور پر یار لوگوں نے ”جھوٹ کا جواب جھوٹ“ سے دینے کی کوشش کی ہو۔:) آج کل تو ویسے ہی جھوٹ بولنے کا عالمی مقابلہ سا ہورہا ہے، بالخصوص میڈیامیں :D
 
یوسف-2

محفلین
آپ تو شائد صحافی ہیں۔ اتنے بڑے بڑے آرٹیکل شیئر کئے ہیں اور اتنی لمبی لمبی داستانیں لکھی ہیں۔ آپ کو نہیں معلوم کہ ملالہ کی ڈائری کہاں پر ہے؟ اور کیا آپ خود اس میں یہ جملہ تلاش نہیں کر سکتے؟
zeesh بھائی! اتنا ”فضول وقت“ کہاں کہ خود تلاش کرتا پھروں۔ سوچا یہاں شیئر کرلوں، آپ جیسے ”باخبر احباب“ فوراً سے پیشتر بتلا دیں گے :)
 
Muhammad Qader Ali

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

انگریزی میں کافی سالوں پہلے ایک کہانی پڑھی تھی
pull the wool over someone's eyes
ابھی پوری قوم میں یہی چل رہا ہے
کیا خیر ہے کیا غلط یہ تو وقت آنے پر سامنے آجائے گا۔
جب سے یہ سانحہ ہوا ہے ٹی وی میں اور کوئی موضوع ہے ہی نہیں۔
جس ملک میں 40 روپے کی کلاشنکوف کی بولڈ ملتی ہو اس ملک میں جانوں کی قیمت اور کیا ہوگی۔
اللہ رحم کرے۔
 
یوسف-2

محفلین
یہ تمام آرٹیکل اور ایس ایم ایس کے لئے تو بہت "فضول وقت" ہے۔ :)
آنے والے ایس ایم ایس پر کوئی ”فضول وقت“ خرچ نہیں ہوتا :D اورنہ ہی معمول کے پڑھے جانے والے اخبارات کے کالمز و خبروں کو ”شیئر“ کرنے پر کوئی غیر معمولی وقت خرچ ہوتا ہے۔ ہاں! آپ احباب کی اس قسم کی ”بے فضول اور بچکانہ“ باتوں :grin: کا جواب لکھتے ہوئے وقت ”ضائع“ ضرور ہوتا ہے :) اسی لئے وقت بچانے کے لئے ایسے مراسلوں کا ”جواب“ زبان خامشی میں دینے کی کوشش کرتا ہوں :)
 
گورکھ دھندا تو واقعی نہیں ہے لیکن مذہب کے نام پر غنڈہ گردی اور جہالت کے پیروکاروں نے منافقت اختیار کر رکھی ہے جسکی وجہ سے کچھ لوگوں کو کنفیوژن ہوتی ہے۔ لفظ ایک ہی ہے طالبان، لیکن اسکو مختلف گروہ اپنے لئیے استعمال کر رہے ہیں۔مفاد پرست مذہبی ٹولہ اس صورتحال سے فائدہ اٹھا رہا ہے
 
باباجی

محفلین
لفظ " طالبان" کا مطلب کیا ہے ؟؟؟
یہ طلب کرتے ہیں یا مطالبہ کرتے ہیں ؟؟؟
ان طالبان کا کیا مقصد ہے ؟؟؟
امریکہ صرف طالبان کے پیچھے کیوں پڑا ہوا ہے ؟؟؟
کیا "طالبان" کسی اسلامی ملک پر حملہ کرنے کی کسی "وجہ" کا نام ہے ؟؟؟
کیا یہ "وجہ" خود امریکہ کی پیداوار ہے ؟؟؟؟؟

کوئی بتائے گا ؟؟
 
ایک طالبان تو وہ ہیں جو افغانستان میں روس کے نکل جانے کے بعد آپس میں برسرِ پیکار مجاہدین اور وار لارڈز کے ردعمل میں ملّا عمر کی قیادت میں منظرِ عام پر آئے اور پاکستان نے انکی مدد کی تاکہ افغانستان میں امن ہوسکے اور کوئی ایک حکومت ہو جس کے ساتھ ڈیل کیا جاسکے اور جو کم از کم اینٹی پاکستان نہ ہو۔۔۔یہ تو تھے اصلی طالبان۔ اور انکا ایجنڈا صرف اور صرف یہ تھا کہ وہ اپنے وطن میں اپنا اقتدار مستحکم کرلیں تاکہ آئے دن کی خانہ جنگی کا خاتمہ ہوسکے اور چونکہ ان میں زیادہ تر مدرسوں کے نوجوان طلباّ شامل تھے اسلئیے انکا نام طالبان پڑ گیا۔۔۔
بعد میں ان میں پوری دنیا سے آئے ہوئے جہادی جنگجوؤں کی صورت میں کچھ بن بلائے مہمان آشامل ہوئے جو کہ بلائے جان ثابت ہوئے۔ ان لوگوں کا ایجنڈا کچھ اور تھا۔انہوں نے امریکہ کے ساتھ چھیڑ خوانی کرکے اسکی سرزمین پر کچھ کاروائیاں کیں جن میں عام آدمیوں کو قتل کیا گیا تھا۔ (بعد میں اسامہ بن لادن نے ان کاروایوں کا اعتراف بھی کیا) ۔ انہوں نے طالبان کو اسلام کے نام پر ہائی جیک کیا اور انکو یہ خواب دکھائے کہ تم ہی وہ لوگ ہو جو پوری امت مسلمہ کے نجات دہندہ بنو گے اور تم ہی لوگ خلافتِ اسلامی کا احیاء کر سکتے ہو۔ مہدی کی آرمی بھی تم ہی ہوگے۔ طالبان نے اپنی قبائلی روایات کے تحت ان لوگوں کو سپورٹ کیا ۔ نتیجہ یہ کہ امریکہ کے ساتھ دشمنی مول لے لی۔ پاکستان نے انکو سمجھایا لیکن یہ نہ مانے اور بن لادن اور القاعدہ کے معاملے پر کسی قسم کی لچک کا مظاہر نہ کیا۔ نتیجہ یہ کہ انکے ملک پر جارحیت کی گئی اور یہ لوگ شہروں سے نکل کر تتر بتر ہوگئے اور چھاپہ مار گوریلا کاروائیاں کرنے لگے۔ یہ تو تھے افغانی طالبان۔

اب یہاں سے کہانی ایک دوسرا رخ اختیار کرتی ہے۔ یہ کہنا حماقت ہوگی کہ امریکہ نے صرف بن لادن کی خاطر افغانستان پر حملہ کیا تھا۔ عراق کی طرح یہاں بھی انکی پلاننگ تھی اور یہاں آنے کے کچھ اور مقاصد تھےوہ اسٹرٹیجک پلاننگ کے تحت یہاں آئے تھے۔ بن لادن اور اس قسم کے لوگوں کو انہوں نے اپنے مفاد کیلئے استعمال کیا اور یہ لوگ جانے یا انجانے میں اسکے آلہ کار بنے۔ نتیجہ یہ ہے کہ طالبان نے ان لوگوں کا ساتھ دیکر امریکہ کا کام آسان کردیا۔
اب ان جہادیوں اور طالبان میں کافی پلانٹڈ قسم کے لوگ شامل ہوچکے ہیں۔ جو جانے انجانے میں امریکہ کیلئے ہی کام کر رہے ہیں۔ چونکہ انکا فہمِ دین بالکل خارجیوں جیسا ہے، انکو دین سکھانے والوں نے یہ باور کرادیا ہے کہ یہ جو کچھ وہ کر رہے ہیں یہی عین اسلام ہے، اور اسی طریقے سے اسلام اور خلافت کا احیاءہوگا۔ یہی وہ لوگ ہیں جو پاکستان میں ہر دہشت گردانہ کارروائی میں ملوث ہیں اور ڈنکے کی چوٹ پر اسکی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ اور ان لوگوں کی ڈھکی چھپی حمایت پاکستان کی جماعت اسلامی اور جے یو آئی کرتی ہے۔ وجہ یہ کہ جماعت اسلامی اور جے یو آئی کے بھی بعینہ یہی نظریات ہیں اور انکا فہمِ دین ایسا ہی ہے کہ جس کے تحت اس قسم کی ہر کار روائی کو دین کے مطابق سمجھتے ہی۔ آپ جماعت اسلامی کا لٹریچر پڑھ لیں، جے یو آئی کا لٹریچر پڑھ لیں، دیوبندیوں کے انتہا پسند عناصر وہابی نظریات کے ساتھ پوری طرح ذہنی اور فکری ہم آہنگی محسوس کرتے ہیں ۔ اور یہی ان ماڈرن اینٹی پاکستان طالبان کی حقیقت ہے۔۔۔اصلی طالبان اس بھیڑ اور شور شرابے کی دھند میں کھو چکے ہیں اور یہی لوگ اب طالبان کے نام سے جانے جارہے ہیں ٹی ٹی پی اسی کو کہتے ہیں۔
 
خارجیوں جیسا فہم دیں؟ :eek: چہ معنی دارد؟؟
مجھے نہ طالبان سے سروکار نہ جماعت اسلامی سے نہ دیوبندیوں سے۔ لیکن فہم دین سے ضرور ہے۔
وضاحت فرمائیں کہ خارجیوں جیسا فہم دین سے کیا مطلب؟
 
Top