ملالہ تم بےگناہ بچی تو نہیں۔۔۔ وسعت اللہ خان

Muhammad Qader Ali

محفلین
یہ حکمرانوں نے بنائے ہیں اور اس میں آج تک ایک وزیراعظم نہیں مرا ایک سیاستدان نہیں مرا۔
مرا ہے تو غریب عوام۔ اور غریب فوجی۔ کوئی کرنل جرنل بھی نہیں مرا۔
 
عسکری

معطل
یوٹیوب یہاں بند ہے۔بہرکیف شکریہ ۔۔۔ ۔!
او بھائی وہی ساری مذہبی جنونیت اسلام کے نام پر اس کو مار دیں گے اس کو ختم کر دیں گے سیکولر کافر ہیں میڈیا کافر ہے سارا پاکستان کافر جو ان کی ساری جہالت پر مبنی ویڈیوز میں ہوتا ہے ۔ کفر کی حمایت امریکہ برطانیہ فلاں فلاں بس اور ان کے پاس کیا ہے کہنے کو؟ یہ لوگ جو ان کی حمایت میں آتے ہیں جا کر یوٹیوب ہی سرچ کر لیں خؤد کش بمباروں کی ان کے بربریت پر مبنی قتل عام کی قیدیوں کو ذبح کرنے کی سب ویڈیوز تو ہیں ۔سوات کا قصائی بن یامین ہو یا مسلم خان سب کچھ سامنے تو کیا ہے کیمرے کے پر ان کو کون سمجھائے ۔ جو لوگ طالبان کے حمایتی ہیں انہیں بس ایک دعا کاش آپکی فیملی بھی کسی مسجد میں نماز پڑھتے خود کش بمبار سے ملے
 
طالبان نا کا قانون نا اسلام اور نا ہی پختون ولی۔ طالبان ظالمان کا قانون ہے ۔۔ اختلاف رائے کی سزا ۔۔۔ موت!
ظالبان ظالمان سے صرف اس قانون کے تحت نمٹا جانا چاہئے۔
 
عسکری

معطل
یہ حکمرانوں نے بنائے ہیں اور اس میں آج تک ایک وزیراعظم نہیں مرا ایک سیاستدان نہیں مرا۔
مرا ہے تو غریب عوام۔ اور غریب فوجی۔ کوئی کرنل جرنل بھی نہیں مرا۔

ایک بھی نہیں مرا؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
پھر وہی بات ؟ آپ کونسی دنیا میں رہتے ہیں ؟ وزیر اعلی کے پی کے کے بیٹے کا قتل- -پنجاب کی منسٹر سوشل ویلفیئر ضل ہما کا قتل -شیر پاؤ پر خود کش حملے -فضل ایلرحمن پر حملے -لیفٹینٹ جنرل مشتاق بیگ کی شہادت -میجر جنرل امیر فیصل علوی کی شہادت-حامد سعد کاظمی پر حملے -برگیڈیر جنرل انوار الحق کی شہادت -لیفٹینٹ کرنل وسیم احمد کی شہادت -لیفٹینٹ کرنل شبیر -لیفٹینٹ کرنل عامر - کرنل ہارون ۔ یہ وہ چند نام ہیں جو میرے دماغ میں ہیں ۔ میں جلد ہی ایک تھریڈ بناؤں گا شہیدوں کی تا کہ آپ جیسے جب ایسی باتیں کریں تو ان کو راستہ دکھاؤں ۔
 
ملائکہ

محفلین
شاید کچھ لوگوں کو میری بات بری لگے مگر مجھے تو ملالہ کے گولی لگنے کا اتنا ہی دکھ ہوا ہے جنتا کراچی میں ایک عام بندے کے مرنے کا دکھ یا اتنا ہی مجھے دکھ ہوا ہے جتنا سیلاب سے ہزاروں بچوں کے مرنے کا دکھ وہ بھی ہمارے ہی بچے ہیں جو سیلاب سے مررہے ہیں اور میڈیا اسکی کوریج بھی نہیں کررہا آخر ملالہ میں ایسی خاص بات کیا ہے جو مجھ میں نہیں ہے اگر مجھے گولی لگتی ہے تو میڈیا مجھے تو کوئی کوریج نہیں دیگا یا میرے لئے تو انٹرنیشنل میڈیکل کی سہولت موجود نہیں ہوگی۔

پہلے خود ہی ایک ڈمی بچی کا ہیرو بنایا پھر خودی اُسے گولی مار کر پاکستان میں extremism کو انٹرنیشنل میڈیا میں بدنام کرنے کا موقع تلاش کرلیا۔

پاکستان میں extremism کو حل صرف logic سے کیا جاسکتا ہے اگر کرنا چاہے تو۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
حسان خان

لائبریرین
ہم کب تک یہ مانتے رہیں گے کہ ہمارے ملک میں جنونیت صرف بیرونی پروپیگنڈا ہے؟ کیا سلمان تاثیر اتنی جلدی ذہنوں سے محو ہو گیا ؟
 
عسکری

معطل
ہم کب تک یہ مانتے رہیں گے کہ ہمارے ملک میں جنونیت صرف بیرونی پروپیگنڈا ہے؟ کیا سلمان تاثیر اتنی جلدی ذہنوں سے محو ہو گیا ؟
او بھائی یہ ساری ہماری میڈیا کی پھیلائی ہوئی دو رخی باتیں اور تجزیے ہیں دشمن کلئیر ہے ٹارگٹ کلئیر ہے اور اس کے عزائم کلئیر ہیں ۔ ان کو تب طالبان دشمن لگتے ہیں جب ان کے شہر کے بازار یا مسجد تک نہیں پہنچ جاتے ۔ پھر ان کی چیخیں سننے والی ہوتی ہیں ۔ وہی نالائق آرمی اور سیکیورٹی پھر ان کو ہر مسئلے کا حل لگتی ہے ۔ اب تک ان کے شہر نہیں پہنچے تو ان کو باتیں سوجھ رہی ہیں ۔ اگر کسی کو ذرا بھر بھی احساس ہے تو ہماری محفل کے ہی ان ممبر سے ذرا پوچھ لیں جنہوں نے اپنی پیاری بیٹی شہید ہوتے دیکھی ہے ۔ (n)
 
ملائکہ

محفلین
اس سوچ کو مارے بغیر دہشت گردی کو ہرانا نا ممکن ہے
بھئی اگر وہ بچی اتنی اہم ہے تو وہ بچے جو ڈرون سے مر رہے ہیں انکے بارے میں کوئی کیوں نہیں سوچتا آخر۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک طوفان اٹھ گیا ملالہ کو گولی لگنے سے اور جو ہزاروں بچے مررہے ہیں انکی زندگی کی کوئی اہمیت نہیں کیا؟؟؟؟

یہاں پر مولانہ فیکڑ کو بڑھانے کے لئے کئی سالوں کی محنت لگی ہے اب اسکا پھل کو کھانا پڑے گا
 
عسکری

معطل
بھئی اگر وہ بچی اتنی اہم ہے تو وہ بچے جو ڈرون سے مر رہے ہیں انکے بارے میں کوئی کیوں نہیں سوچتا آخر۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ایک طوفان اٹھ گیا ملالہ کو گولی لگنے سے اور جو ہزاروں بچے مررہے ہیں انکی زندگی کی کوئی اہمیت نہیں کیا؟؟؟؟

یہاں پر مولانہ فیکڑ کو بڑھانے کے لئے کئی سالوں کی محنت لگی ہے اب اسکا پھل کو کھانا پڑے گا
اچھا یہ کب کی بات ہے کہ ڈرون کے خلاف آواز نہیں اٹھی؟ ابھی پچھلے ہفتے تو آسمان سر پر اٹھا رکھا تھا ایک وزیرستان ریلی نے آپ اس وقت ٹی وی نہیں دیکھ رہی تھیں ؟ اس ملک میں لاکھوں بار اس پر پروگرام مظاہرے مباحثے ہو چکے پر آپ کو نظر نہیں آتے تو ٹھیک ہے ۔
 
میرا ایک خیال ہے جس پر آپ اتفاق نہیں کرتے۔۔ میرا کہنا صرف یہ ہے کہ ایک عام بچی جس نے بلاگنگ کے ذریعے اپنی خواہش کا اظہار کیا کہ میں اپنے صوبے میں لڑکیوں کی تعلیم کے لئے کام کرنا چاہتی ہوں اور اسی طرح کی کچھ باتیں پھر اسے انٹرنیشنل ایواڈ مل جانا پھر اسی بچی پر قاتلانہ حملہ بھی ہوجانا۔۔ اگر طالبان نے کیا ہے حملہ اس پر تو ان سے زیادہ بیوقوف کوئی نہیں ہوگا اپنے ہی پیروں پر کلہاڑی مارنے والی بات ہے
 
Top