ملالہ، ملالہ اور ملالہ

نایاب

لائبریرین
جب آپ خود مان گئے کہ آپ نے ’’میں نہ مانوں ‘‘ کی رٹ لگائے رکھنی ہے تو پھر آپ سے بحث بے کار ہے ۔۔۔ ۔!
میرے محترم بھائی
میں ہمیشہ نیک گمان رکھتا ہوں ۔ اور آپ کے بارے بھی بہت اچھے گمان ہیں ۔ بلاشبہ
بہت دعائیں
 

متلاشی

محفلین
میرے محترم بھائی
میں ہمیشہ نیک گمان رکھتا ہوں ۔ اور آپ کے بارے بھی بہت اچھے گمان ہیں ۔ بلاشبہ
بہت دعائیں
نایاب بھائی اختلافِ رائے اپنی جگہ ۔۔۔میں بھی آپ کی بارے میں اچھا گمان رکھتا ہوں ۔۔۔ ! محض اس لئے میں کسی سے نفرت نہیں کرتا کہ اس کے خیالات میرے سے متصادم ہیں ۔۔۔۔! باقی ہر شخص کا سوچنے کا انداز الگ الگ ہوتا ہے ۔۔۔! خوش رہیں ۔۔۔۔۔!
اگر میری کوئی بات آپ کو بری لگی ہو تو تہِ دل سے معذرت خواہ ہوں ۔۔۔۔۔!
 

فلک شیر

محفلین
بلا شک وہ اللہ ہی عزت وذلت کا مالک ہے ۔ جسے چاہے عزت سے نواز دے ۔ جسے چاہے ذلیل و رسوا کر دے ۔۔
اک بچی جسے مارنے والوں نے اپنی جانب سے کوئی کسر نہ چھوڑی تھی ۔
اس بچی کا اس مقام پر پہنچنا اللہ کی حکمت و تدبیر نہیں تو اور کیا ہے ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔
و اللہ خیر الماکرین ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔ میرے محترم فلک شیر بھائی
ویسے آپ کو اس آیت کے یہاں ذکر پر اچنبھا کیوں ہوا ۔۔۔ ۔۔ ؟
امریکی صدر سے تو ملاقات کے لیئے امت مسلمہ کے بڑے بڑے برج ہر دم ہاتھ باندھے کھڑے رہتے ہیں ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔
اور اک بچی صرف " تعلیم سب کے لیئے " کا نعرہ بلند کرتے اس مقام تک پہنچی ۔۔
سبحان اللہ......
 
ہمارے ملک کے وزیراعظم عرف طائرِلاہوتی کو تو حالیہ دورہ امریکہ میں اوبامہ نے دو منٹ کی ملاقات کا بھی وقت نہیں دیا اور موصوف 25 تاریخ کو دوبارہ عازمِ امریکہ ہورہے ہیں ۔۔۔سمجھ میں نہیں آرہا کہ اس ملک کی اس قدر توہین کے باوجود طاہرِ لاہوتی کے دوبارہ اسی در پر جبہ سائی فرمانے کیلئے اسی کوچے میں سر کے بل جانے کو کیا کہیں۔۔۔توہین یا قدر افزائی۔۔۔اس پر کیا پڑھیں گے آپ سبحان اللہ یا الحمدللہ۔
لوٹ جاتی ہے ادھر کو بھی نظر کیاکیجئے
 

فلک شیر

محفلین
ہمارے ملک کے وزیراعظم عرف طائرِلاہوتی کو تو حالیہ دورہ امریکہ میں اوبامہ نے دو منٹ کی ملاقات کا بھی وقت نہیں دیا اور موصوف 25 تاریخ کو دوبارہ عازمِ امریکہ ہورہے ہیں ۔۔۔ سمجھ میں نہیں آرہا کہ اس ملک کی اس قدر توہین کے باوجود طاہرِ لاہوتی کے دوبارہ اسی در پر جبہ سائی فرمانے کیلئے اسی کوچے میں سر کے بل جانے کو کیا کہیں۔۔۔ توہین یا قدر افزائی۔۔۔ اس پر کیا پڑھیں گے آپ سبحان اللہ یا الحمدللہ۔
لوٹ جاتی ہے ادھر کو بھی نظر کیاکیجئے
اس کے لیے نعوذ باللہ کہہ لیجیے غزنوی صاحب
:):):)
 

عثمان

محفلین
یوں تو میں نے آپ کے ممکنہ اعتراض کا جواب پہلے ہی دے دیا تھا۔ پھر بھی:

اُنہی کی پیداوار ہیں۔ ویسے اس بات کا جواب ہاں میں بھی بنتا ہے لیکن پھر آپ شواہد طلب کریں گےجو میرے پاس نہیں ہیں۔
کم از کم امریکہ کے زیرِ اثر ضرور ہیں۔
مذہبی شدت پسندی اس ڈرامے کا ایک حصہ ضرور ہے لیکن کلیتاً ایسا نہیں ہے۔
یہ بات ٹھیک ہے، لیکن امریکہ کبھی نہیں چاہتا کہ ان سب معاملات کو ٹھیک کرنے والے برسرِ اقتدار آ سکیں۔ بدقسمتی یہ ہے کہ ایسے کوئی قابل افراد پاکستان میں نظر بھی نہیں آتے۔
کانسپریسی تھیوری کے کوئی شواہد نہیں ہوتے۔ اپنی نااہلیوں اور ناکامیوں کا مودا غیروں کے سر ڈالنا آسان ترین تھیوری ہے۔ لیکن بہرحال آپ ذرا وضاحت کریں۔
 

قیصرانی

لائبریرین
قیصرانی بھائی اگر میں آپ سے یہی سوال دوسرے رُخ سے کروں تو پھر۔۔۔
سوال : ملاکہ کی ڈائری کسی اور نے نہیں خود ملالہ نے لکھی ، کوئی دستیاویزی ثبوت دیں ؟
سوال کا جواب سوال سے دینا پانی میں مدھانی پھیرتے رہنا ایک ہی بات ہے :)
 

سید زبیر

محفلین
ہمارے ملک کے وزیراعظم عرف طائرِلاہوتی کو تو حالیہ دورہ امریکہ میں اوبامہ نے دو منٹ کی ملاقات کا بھی وقت نہیں دیا اور موصوف 25 تاریخ کو دوبارہ عازمِ امریکہ ہورہے ہیں ۔۔۔ سمجھ میں نہیں آرہا کہ اس ملک کی اس قدر توہین کے باوجود طاہرِ لاہوتی کے دوبارہ اسی در پر جبہ سائی فرمانے کیلئے اسی کوچے میں سر کے بل جانے کو کیا کہیں۔۔۔ توہین یا قدر افزائی۔۔۔ اس پر کیا پڑھیں گے آپ سبحان اللہ یا الحمدللہ۔
لوٹ جاتی ہے ادھر کو بھی نظر کیاکیجئے
محترم ، آج سے کئی دہائیوں قبل اشفاق احمد کے ایک ناول "ننگے پاوں" پر مبنی ایک ڈرامہ سیریز پی ٹی وی پر آئی تھی ، جسمیں مغل بادشاہ ننگے پاوں اپنی خلعت لینے جاتے تھے
اب ہمارے حکمرانوں کو بھی ننگے پاوں اپنی حکومت کی منظوری کے لیے جانا ہوگا ۔خواہ ان کے جانے ملک و ملت ننگی ہو
شروع سے لیکر آخر تک سب دھاندلی ، غریبوں کے استحصال کرکے ہی حکومت بنانے کے قابل ہوئے ہیں ۔ملاقات کی تاریخ مل جائے گی پھر یہ وہاں لائن میں بیٹھ کر باری کا انتظار کریں گے اور ان کی تصاویر مفت میں امریکہ کا دورہ کرنے والے صحافی اپنے چینلز اور اخبارات میں نمایاں اور فخریہ شامل کریں گے ۔ہم تو بسوں کے کنڈکٹر ، ہسپتال کے چوکیدار ، پولیس کے سپاہی کے ہاتھوں ذلیل ہوتے ہیں یہ ائر پورٹوں پر ، ہوٹلوں کے استقبالیہ پر ، غیر ملکی سفیروں کے سامنے ذلت کی ہنسی ہنستے رہتے ہیں ۔
ایک یہ بھی طائر لاہوتی تھے
 

سید زبیر

محفلین
دولت اور مقام کمانے کا آسان طریقہ :شہروں میں صحت مند بھکاری کسی معذور ، اپاہج کو ریڑھی پر بٹھا کر بھیک مانگتے ہیں عالمی سطح پر سیلاب زدگان ، عورتوں پر ظلم ، عورتوں کی تعلیم ، غربت ، چائلڈ لیبر ،کی تصاویر یورپ کے علایشان ہوٹلوں میں ڈونرز کو دکھا کر بھیک وصول کرتے ہیں اپنے طرز زندگی میں وہی شاہانہ انداز ہوتا ہے ۔ پاکستان آکر وہی بھیک مانگنے والے ان غربا کو شودر سے بھی بد تر سمجھتے ہیں ۔
مائی مختاراں پر بھی خوب دولت کمائی گئی ، عالمی سطح پر کانفرنسز اور سیمینارز ہوئے ۔ مختلف لابیز اسی دھندے میں مصروف عمل ہیں ۔سب دھندہ ہے پر گندا ہے
 

محمداحمد

لائبریرین
کانسپریسی تھیوری کے کوئی شواہد نہیں ہوتے۔ اپنی نااہلیوں اور ناکامیوں کا مودا غیروں کے سر ڈالنا آسان ترین تھیوری ہے۔ لیکن بہرحال آپ ذرا وضاحت کریں۔

ہم نے تو اپنے خدشات کا ذکر کیا تھا۔

اگر آپ کا سامنا ایک مشہورِ زمانہ قاتل سے ہو جائے اور آپ کے دل میں یہ خدشہ پیدا ہو کہ شاید وہ آپ کو نقصان پہنچائے۔ تو کیا اسے کانسپریسی تھیوری کہا جائے گا؟ امریکہ کی شہرت کن معاملوں میں ہیں آپ جانتے ہی ہیں۔

اپنی نا اہلیوں کا احساس تو ہمہ وقت موجود ہے۔ بلکہ میرا تو یہ یقین ہے کہ کُلھاڑی کا پھل اُس وقت تک لکڑی کو نہیں کاٹ سکتا جب تک خود لکڑی سے بنا دستہ اُس کے ساتھ شامل نہ ہو۔

امریکہ نے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کے خدشات کے تحت ہی عراق پر حملہ کیا تھا۔ کیا وہ اپنا دعویٰ ثابت کر سکا۔ نہیں ! لیکن اُس نے عراق کو تباہ کردیا۔ دنیا کے بیشتر ممالک کے بحران میں بلواسطہ یا بلا واسطہ امریکا کے ملوث ہونے کے امکانات کو قبول نہیں کیا جا سکتا تو رد بھی نہیں کیا جا سکتا۔

پھر کیا بلیک واٹر، ریمنڈ ڈیوس اور امریکہ کی بے پناہ دخل اندازیاں سب کو کانسپریسی تھیوریز کہہ کر جان چھڑائی جا سکتی ہے۔

ویسے میری طرف سے اس موضوع پر یہی کچھ ہے۔ آپ چاہیں تو جواب آں غزل پیش کر سکتے ہیں۔ :)
 
Top