مغل تو نہ رہے لیکن مغلی کباب تو ہیں نا.

کیا آپ مغلی کباب بنایں گیں؟

  • نہیں، ہم با زوق نہیں.

    Votes: 0 0.0%

  • Total voters
    3
لزیز مغلی کباب

اجزاء:
قیمہ آدھا کلو
پیاز ۲ عدد
لہسن (پسا ہوا) ایک چاے کا چمچہ
ادرک (پسی ہوی) ایک چاے کا چمچہ
سرخ مرچ (پسی ہوی) ۲ چاے کے چمچ
نمک ڈیڑھ چاے کا چمچہ
گرم مسالہ ایک چاے کا چمچہ
ہرا دھنیا آدھی پوتھی
ہری مرچ ۵ عدد
پودینہ چند پتے
بیسن 4 چاے کے چمچ
دہی ۲ چاے کے چمچ
لیمون ایک عدد
بادام کی گری ۱۳ عدد
ناریل کا پاوڈر ایک بڑا چمچہ
تیل یا گھی حسبِ ضرورت

ترکیب:

پیاز اور ہرا مسالہ باریک کاٹ لیں۔ دو چمچے بیسن اور ناریل کو توے پر ہلکا سا بھون لیں اور تمام اجزاء سل پر باریک پیس لیں۔ ان اجزاءکو قیمے میں شامل کر کے نصف گھنٹے کے لیے رکھ دیں۔ پھر مستطیل شکل کے چٹپے کباب بنالیں اور بچے ہوے بیسن کے ساتھ ان کبابوں کو ہلکا سا لگا کر تیل یا گھی میں تل لیں۔ تلنے کے دوران خیال رکھیں کہ آنچ بہت مدہم رہے۔

www.mazedarkhane.tk
 

کاتب

محفلین
Top