مغرب پر مسلط دو شیطان

خاور بلال

محفلین
قدرت الٰہی نے دو زبردست شیطان مغربی قوتوں پرمسلط کردیئے ہیں۔ جو ان کو ہلاکت اور تباہی کی طرف کھینچے لئے جا رہے ہیں۔ ایک قطع نسل کا شیطان اور دوسرا قوم پر ستی کا شیطان۔ پہلا شیطان ان کے افراد پر مسلط ہے اور دوسرا ان کی قوموں اور سلطنتوں پر۔پہلے نے ان کے مردوں اور ان کی عورتوں کی عقلیں خراب کردی ہیں وہ خود ان کے اپنے ہاتھوں سے ان کی نسلوں کا استحصال کررہا ہے۔ وہ انہیں مانع حمل کی تدبیریں سمجھاتا ہے اسقاط حمل پر آمادہ کرتا ہے۔ عمل تعقیم (Sterilization)کےفوائد بتاتا ہے۔ جس سے وہ اپنی قوت تولید کا بیج ہی مار دیتے ہیں۔ انہیں اتنا شقی القلب بنادیتا ہے کہ وہ بچوں کوآپ ہلاک کردیتے ہیں۔ غرض یہ شیطان وہ ہے جو بتدریج ان سے خودکشی کرارہا ہے۔ دوسرے شیطان نے ان کے بڑے بڑے سیاسی مدبروں اور جنگی سپہ سالاروں سے صحیح فکر اور صحیح تدبیر کی قوت سلب کر لی ہے وہ ان میں خودغرضی،مسابقت، منافرت، عصبیت اور حرص وطمع کے جذبات پیدا کررہا ہے۔ وہ ان کومخاصم اور معاند گروہوں میں تقسیم کررہا ہے۔ اس فعل میں جو لذت رکھی ہے وہ دراصل معاوضہ ہے اس خدمت کا جو فطرت کے ایک مقصد کو پورا کرنے کے لیے وہ بجالاتا ہے۔لیکن یہ شخص معاوضہ تو پورا لےلیتا ہے اورخدمت بجالانے سے انکار کر دیتا ہے۔ کیایہ دغابازی نہیں؟

سید ابوالاعلیٰ مودودی
 
Top