بلال ڈار
محفلین
ہم مسلمانوں کی تاریخ بھول چکے ہیں مگر مغرب اپنے مسلمان حریفوں کو کبھی نہیں بھولا اور المیہ یہ ہیکہ وہ اپنے میڈیا کے ذریعے ان مسلمان ہیروز کے ناموں یا ملتے جلتے ناموں پر عجیب الخلقت اور قابل نفرت کردار بناتا ہے اور ہماری نوجوان نسل کے دماغ میں اس نام کے ذکر پر ہی ایک عجیب الخلقت کریکٹر آ جاتا ہے جسکی ایک مثال فلم pirates of the Caribbean میں باربوسہ نامی کردار ہے جو بلاشبہ سلطنت عثمانیہ کے امیر البحر خیرالدین باربروسہ کو بگاڑ کر بنایا گیا ہے اسی طرح فلموں میں زومبی نام کی ایک عجیب الخلقت مخلوق دکھائی جاتی ہے جو کوئی ہالی ووڈ موویز دیکھتا ہے اسے زومبی کا پتہ ہے مگر اصل زومبی ایک سیاہ فام مسلمان تھا جو پرتگیزیوں کے خلاف لڑا اور غلام بننے سے انکار کیا اور شہید ہوا ضرورت مسلمان ہیروز کے بارے میں نئی نسل کو بتانے کی ہے ورنہ اسی طرح ہر مسلمان ہیرو ایک قابل نفرت کردار میں ڈھلتا رہے گا اور ہماری آئندہ کی نسلیں ان کو آئیڈیل نہی بنائیں گی