مغربی تہذیب و تربیت کا امنڈتا سیلاب اور ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

خوشی

محفلین
اچھے برے لوگ ہر جگہ ہوتے ھیں اسی طرح اچھائیاں برائیاں ہر معاشرے میں ہوتی ھیں نہ مغربی دنیا کے لوگ فرشتے ھیں اور نہ ہی سارے مشرق کے رہنے والے شیطان ھیں، کچھ لوگوں کی وجہ سے سارے معاشرے کو برا نہیں کہا جا سکتا
 
تیشہ

محفلین
اصل میں‌مشرق والے اسوقت اسی ٹائم فیس سے گزر رہے ہیں جب مغرب والے آج سے 100 سال قبل گزرے تھے۔ یعنی ماڈرنائزیشن اور قدیم چلی آتی تہذیب سے تصادم۔
بات صرف اتنی سی ہے کہ مشرقی لوگ اپنی قدیم تاریخی و ثقافتی جڑوں میں‌اسقدر پھنسے ہوئے ہیں کہ کوئی بھی نئی سوچ یا تجویز آسانی سے ہضم نہیں‌ہوتی۔ مغربی اقوام اس ٹائم فیس سے گزر چکے ہیں اور انکی نئی نسلیں ہر نئی چیز کو آسانی سے تسلیم کر لیتی ہیں۔ بس یہی فرق ہے ہم میں‌اور انمیں۔
ہماری وہ نئی نسلیں جو مغربی ممالک میں مقیم ہیں یا اپنے ہی وطن کے مغربی اسکولز / کالجز میں زیر تعلیم ہیں۔ انکا نظریہ فکر انکے اباؤاجداد سے بہت مختلف ہے۔ جبکہ مدرسوں اور دینی اسکولز کے طلبا کا نظریہ و فلسفہ وہی قدیم باپ دادا کی تہذیب پر مبنی ہے۔ نتیجہ ہماری قومیں متحد نہیں‌ہو تی، کیونکہ انکی نئی نسلیں ایک ہی قسم کے مکاتب فکر میں جوان نہیں ہوتیں!

صیح کہا ۔۔ ایسا ہی ہے ۔

:battingeyelashes:
 
آبی ٹوکول

محفلین
دھاگے کا عنوان ہے مغربی تہذیب کا امڈتا ہوا سیلاب اور میں حیران ہوا ہون اس عنوان سے کہ آیا مغرب میں بھی کسی تہذیب نامی شئے کا وجود پایا جاتا ہے ؟؟؟؟''''
 
arifkarim

معطل
دھاگے کا عنوان ہے مغربی تہذیب کا امڈتا ہوا سیلاب اور میں حیران ہوا ہون اس عنوان سے کہ آیا مغرب میں بھی کسی تہذیب نامی شئے کا وجود پایا جاتا ہے ؟؟؟؟''''

جی ہاں۔ مغربی تہذیب سے مراد Western Culture ہے:
http://en.wikipedia.org/wiki/Western_culture
http://en.wikipedia.org/wiki/Western_world
 
ابوشامل

محفلین
دھاگے کا عنوان ہے مغربی تہذیب کا امڈتا ہوا سیلاب اور میں حیران ہوا ہون اس عنوان سے کہ آیا مغرب میں بھی کسی تہذیب نامی شئے کا وجود پایا جاتا ہے ؟؟؟؟''''
تہذیب کی تعریف متعین کی جائے یا پہلے سے موجود تعریف دیکھی جائے تو کم ازکم civilization کی تعریف پر تو پورا اترتی ہی ہیں آپ اگراردو کی دوسری تہذیب کی بات کر رہے ہیں تو بحیثیت مجموعی ان کا اس سے دور پرے کا واسطہ بھی نہیں۔ انفرادی سطح پر مغرب کے افراد لازماً اچھے ہوں گے لیکن دنیا کو چلانے کا جو ڈھنگ انہوں نے متعارف کروایا ہے اسی نے اس دنیاکو تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے۔ سرمایہ دارانہ اور اشتراکی دونوں نظام انسانیت کے لیے تباہی کے علاوہ کچھ نہیں۔
 
طالوت

محفلین
۔ تہذیب نہ کہیں مگر ساری دنیا اسی رنگ میں رنگی جا رہی ہے ۔ کوئی یورپ پلٹ صاحب کہہ رہے تھے کہ یہ کلمہ پڑھ لیں تو شاید جنت میں ہمارے داخلے کے "چانسز"کم ہو جائیں ۔
وسلام
 
طالوت

محفلین
جی ہاں تہذیب اور گلوبلائزیشن واضح طور پر دو مختلف چیزیں ہیں یہ تو فعل معفول والا چکر ہے ۔ اگر اسے طنز نہ سمجھیں اور قابل اعتراض بھی نہ تو یہ بتائیں کہ آپ دونوں طرف کے نقاد ہیں مگر ان دنوں مغرب (اصل میں امریکہ) پر خصوصیت کے ساتھ تنقید کر رہے ہیں تو آپ کے وہاں رکنے کی کیا وجوہات ہیں ؟ کیا کوئی تحقیقی پروگرام ہے یا تبدیلی لانے کی کوششوں میں مصروف ہیں ؟

یہاں پر تو صرف تعلیم کی وجہ سے رُکا ہوا ہوں۔ نیز اس معاشرہ کے تمام پہلو جاننے کیلئے اسکے درمیان رہنا پڑتا ہے۔ اور جتنی زیادہ ریسرچ کی جائے۔ اس سطحی "تہذیب" کے اندر کی معلومات کھلتی چلی جاتی ہیں۔ آنے والوں سالوں میں مغربی بینکاری نظام کی وجہ سے بہت بڑے پیمانے پر تبدیلیاں آنے والی ہیں۔ انتظار کیجئے گا:)
 
آبی ٹوکول

محفلین
تہذیب کی تعریف متعین کی جائے یا پہلے سے موجود تعریف دیکھی جائے تو کم ازکم civilization کی تعریف پر تو پورا اترتی ہی ہیں آپ اگراردو کی دوسری تہذیب کی بات کر رہے ہیں تو بحیثیت مجموعی ان کا اس سے دور پرے کا واسطہ بھی نہیں۔ انفرادی سطح پر مغرب کے افراد لازماً اچھے ہوں گے لیکن دنیا کو چلانے کا جو ڈھنگ انہوں نے متعارف کروایا ہے اسی نے اس دنیاکو تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے۔ سرمایہ دارانہ اور اشتراکی دونوں نظام انسانیت کے لیے تباہی کے علاوہ کچھ نہیں۔
بہت شکریہ ابو شامل بھائی کہ آپ نے میرے نقطہ استدلال کو صحیح طور پر سمجھا ۔ ۔ ۔
انگریزی میں (civilization) کا لفظ (civil) سے ماخوذ ہے ور اس سے مراد وہ سب کچھ ہے جو (citizen) یعنی شہری سے متعلق ہے ۔ اس لحاظ سے تہذیب منظم ریاست و حکومت اور ا سکے موجودہ سماجی اور اجتماعی حالات و کوائف کا مجموعہ ہے ۔البتہ تہزیب اور تمدن میں قدرے فرق ہے ۔ تہذیب و ثقافت کا تعلق آداب و اقدار سے ہوتا ہے جبکہ تمدن شہری اور شہریت کہ لیے مادی وسائل سے بحث کرتا ہے ۔
 
Top