معلومات درکار ہیں : برائے وائرلیس انٹرنیٹ نیٹورک

راجہ صاحب

محفلین
السلام علیکم

میں ایک کیبل انٹرنیٹ نیٹ ورک چلا رہا ہوں‌ اب میں چاہ رہا تھا کہ کیبل نیٹورک کو وائرلیس نیٹورک میں تبدیل کر لوں میرا نیٹورک ایریا ڈیڑھ سے دو کلو میٹر ہے
مجھے معلومات درکار ہیں کہ میں کس کمپنی کی پروڈکٹ استعمال کروں جس سے خرچ بھی زیادہ نا آئے اور سگنل بھی ڈراپ نا ہوں
اور مجھے اس کے لئے کیا کیا لوازمات کی ضرورت ہو گی
اگر کوئی پہلے سے اس قسم کا نیٹورک چلا رہا ہے تو برائے کرم اپنے مفید مشوروں سے ضرور آگاہ کرے
یا اگر کوئی اس بارے میں پلان بنا کر دے سکے تو ن نوازش ہوگی :d

والسلام
 
اس کا م کے لیئے کسی مقامی کمپنی کی خدمات حاصل کرنا زیادہ بہتر رہے گا ۔ وائرلیس نیٹ ورک کے لیئے کئی فیکٹرز ایسے ہیں جن پر اس نیٹ ورک کا انحصار ہوگا ۔
 

راجہ صاحب

محفلین
کمپنی کے ساتھ بھی بات چل رہی ہے یہاں بات کرنے کا مقصد یہ ہے کہ سگنل پرابلم کے بارے میں بہتر طور پر پتہ چل سکے
 

محمدصابر

محفلین
راجہ بھائی سگنل ڈراپ ہونے کی کئی وجہ ہو سکتی ہیں۔ مثلاً دو انٹینا کے درمیان line of site پر رکاوٹیں، موسم، فاصلہ وغیرہ وغیرہ ۔زیادہ دوری پر ایک زیادہ طاقت والا انٹینا استعمال کرنے بجائے اگر تھوڑے تھوڑے فاصلے پر کم طاقت والے ایکسس پوائنٹ استعمال کریں تو فائدہ ہو گا۔ آپ کا یوزر کہاں بیٹھا ہوگا یہ بھی بہت اہم بات ہو گی۔
 

فخرنوید

محفلین
راجہ بابو!

اگر یوزر کہے جی میں تو بیسمنٹ میں ہوں تو سگنل نہیں آئیں گے۔

اگر یوزر کسی پلازہ کے اندر ہے وہاں بھی مسلہ ہو سکتا ہے۔

اس کے لئے بہتر ہے تم کچھ کچھ فاصلے پر ایکسس کرنے والے ڈیوائس استعمال کرو اور وہاں سے آگے کیبل کے ساتھ کنیکٹ کر لو۔

کیونکہ میرے خیال میں 800 روپے کا تو بس وائرلیس نیٹ ورکنگ کارڈ ہی ہے۔

اور کوئی 4000 کا وائرلس روٹر ہے۔

سوچ لو
 

sfarazmahmood

محفلین
کہیں آپ یہ تو نہیں کہنا چاہ رہے کہ ہر کلائنٹ کو اے پی سے ڈیوائس سے کنیکٹ کروں ؟
راجہ صاحب یہ تو آپ کے کلائنٹ پر منحصر ہے کہ وہ ایک دوسرے سے کتنی دور ہیں۔
میرا ایک مشورہ ہے ، جو شاید آپ کے تھوڑا مہنگا پڑے :)،
اگر آپ کے کلائنٹ تقریباتمام گھر ہیں علاقے کے۔
تو ایک مین کنکشن کی لائن رکھتے ہوئے ، تھوڑے تھوڑے فاصلے پر اے پی دے دیں۔
اگر کچھ کچھ گھر ہیں
تو مین لائن کیبل کی رکھ کر ان کے گھروں پر اے پی دے دیں۔
 

sfarazmahmood

محفلین
اس پر سوچا جا سکتا ہے
ویسے وائرلیس نیٹ ورک میں تین موڈز ہوتے ہیں ، اے ، بی ، جی،
جی والے پر بینڈوڈتھ 54 ایم بی پی ایس کی ہوتی ہے
بی والے میں شاید 11 ایم بی پی ایس۔ لیکن بی کی پہنچ جی کے مقابلے میں زیادہ ہوتی ہے۔ عام استعمال کے جو نیٹ ورک راوٹر اور اے پی ہیں ان میں عموما مکس موڈ چلتا ہے۔ اور حسب ضرورت متعلقہ کمپیوٹر اور راوٹر موڈ سوئچ کرلیتے ہیں۔
آپ اگر زیادہ رینج تک سگنل پہنچانا چاہتے ہیں تو میرے خیال میں بی پر ہی چلائیں۔
اس کے علاوہ سگنل کو قوی کرنے کے لیے ، علیحدہ اینٹینا بھی لگاسکتے ہیں۔
جو اینٹینے فیکٹری پیکنگ میں آتے ہیں وہ عام نوعیت کے ہوتے ہیں۔ ان کے متبادل بھی دستیاب ہوتے ہیں جو ریڈیو ویوز کو اچھے طریقے سے پھیلاتے ہیں۔
 

راجہ صاحب

محفلین
میں دو کمپنیز کی اسیسریز کے استعمال بارے سوچ رہا ہوں‌
ڈی لنک اور ٹی پی لنک
قیمتیں تو ٹی پی لنک کی کم ہیں‌ لیکن معیار کے بارے میں‌ میں کچھ کہہ نہیں سکتا
ڈی لنک کی قیمتیں زیادہ ہیں اور معیار کے بارے میں بھی اچھا ہی سننے کو ملتا ہے
آپکی اس بارے میں‌کیا رائے ہے ؟
 

محمدصابر

محفلین
میں دو کمپنیز کی اسیسریز کے استعمال بارے سوچ رہا ہوں‌
ڈی لنک اور ٹی پی لنک
قیمتیں تو ٹی پی لنک کی کم ہیں‌ لیکن معیار کے بارے میں‌ میں کچھ کہہ نہیں سکتا
ڈی لنک کی قیمتیں زیادہ ہیں اور معیار کے بارے میں بھی اچھا ہی سننے کو ملتا ہے
آپکی اس بارے میں‌کیا رائے ہے ؟
لنک سس کو بھی دھیان میں رکھیں۔
 

arifkarim

معطل
Dlink کے روٹرز انٹرنیشنل پرائز کے حساب سے ۵ سے ۱۰ ہزار روپے تک ملنے چاہیے۔ انمیں Wifi, Usb اسپورٹ وغیرہ بھی ہوتی ہے۔
 

ابوعثمان

محفلین
انٹرنیٹ نیٹ ورکنگ کیلئے مدد درکار ہے۔
میرا دوست جو مجھ سے نیٹ شئیر کرنا چاہتا ہے۔اُس کا گھر میرے گھر سے تقریباً 300فُٹ کے فاصلے پر ہے۔میرے پاس پی ٹی سی ایل کا ڈیل ایس ایل ہے۔اس کیلئے کیبل بہتر رہے گی یا وائرلیس ؟اور نیٹ ورکنگ کیسے کرنی ہے یہ بھی کوئی سمجھا دیں تو نوازش ہوگی۔یا ایسے لنک ہی دے دیں جن سے ہمارا کام بن جائے۔؟برائے کرم! جواب ضرور دیجئے گا۔
 

دوست

محفلین
کیبل ٹھیک رہے گی۔ راؤٹر میں دو پورٹس ہی تو بات بن گئی بس کیبل کو ایک طرف ادھر دوسری طرف اس کے پی سی میں لگوائیں۔ آپ کے شہر کی کمپیوٹر مارکیٹ سے کیبل مل جائے گی اسی سے کلپ پنج کروا لیں۔ پہلے سارا پس منظر بتا دیں‌ کہ کونسی نیٹ ورکنگ کرنے جارہے ہیں وہ زیادہ سے زیادہ کچھ پیسے لے کر کلپس لگا دے گا۔ تار خود ڈال لیں۔
 

dxbgraphics

محفلین
دوبئی میں ڈی لنک اچھا جارہا ہے۔ نیز وائرلیس میں ایک پرابلم یہ ہے کہ اگر آپ کسی کے کمپیوٹر میں ایک دفعہ save کر لیں تو کوئی بھی wireless key viewerسے دیکھ کر کئی کمپیوٹرز میں استعمال کر سکتا ہے۔ اس کا ایک ہی حل ہے کہ آپ وائرلیس کی سیکیورٹی میں میک ایڈریس کے through اپنا نیٹ ورک بنائیں تاکہ اگر کسی کے پاس پاسورڈ ہو بھی تو وہ استعمال نہ کر سکے۔دو سال پہلے پشاور میں میں نے اپنا نیٹ ورک بنایا تھا تو کیبل ہی کے ذریعے تھا۔ اور تقریبا 2کلومیٹر تک پھیلا ہوا تھا۔ لیکن ایک مشورہ یہ بھی دینا چاہوں گا کہ منافع کم اور مسائل زیادہ ہونگے اس میں۔ایک پوائنٹ پر بھی اگر بجلی فیل ہوتی ہے تو اس سے آگے والے تمام پوائنٹس پر سگنل نہیں ہوگا۔ اور پھر موبائل پر موبائل بیٹری ختم ہوجائے گی۔ لیکن کالیں ختم نہیں ہونگی۔:)
 

راجہ صاحب

محفلین
انٹرنیٹ نیٹ ورکنگ کیلئے مدد درکار ہے۔
میرا دوست جو مجھ سے نیٹ شئیر کرنا چاہتا ہے۔اُس کا گھر میرے گھر سے تقریباً 300فُٹ کے فاصلے پر ہے۔میرے پاس پی ٹی سی ایل کا ڈیل ایس ایل ہے۔اس کیلئے کیبل بہتر رہے گی یا وائرلیس ؟اور نیٹ ورکنگ کیسے کرنی ہے یہ بھی کوئی سمجھا دیں تو نوازش ہوگی۔یا ایسے لنک ہی دے دیں جن سے ہمارا کام بن جائے۔؟برائے کرم! جواب ضرور دیجئے گا۔

اس کے لئے آپ کو کیٹ 6 کیبل استعمال کرنی پڑے گی اگر ڈی ایس روئٹر میں ایک سے زیادہ پورٹس ہیں تو

نہیں تو کیٹ 5 کیبل اور ایک ہب سوئچ ڈی ایس روٹر کی وائر کو سوئچ میں لگا دیں اور سوئچ میں سے ایک ایک وائر دونوں کمپیوٹر میں لگا دیں
دونوں کمپیوٹر کی وائر سٹیٹ بنوانی ہے
 

راجہ صاحب

محفلین
منافع کم اور مسائل زیادہ ہونگے اس میں۔ایک پوائنٹ پر بھی اگر بجلی فیل ہوتی ہے تو اس سے آگے والے تمام پوائنٹس پر سگنل نہیں ہوگا۔ اور پھر موبائل پر موبائل بیٹری ختم ہوجائے گی۔ لیکن کالیں ختم نہیں ہونگی۔:)

:(
بالکل ایسا ہی ہے سرکار
 
Top