معلومات درکار ہیں‌برائے NanoStation 2

راجہ صاحب

محفلین
السلام علیکم

میں‌ ایک کیبل نیٹ ورک چلا رہا ہوں جو کہ اب میں وائرلیس نیٹ ورک پر منتقل کرنا چاہتاہوں میری ایک کمپنی سے بات چیت ہوئی ہے جو کہ مجھے اس کام کے لئے NanoStation 2 کا مشورہ دے رہی ہے ویسے تو وہ مجھے ایک ہفتہ کا ڈیمو دے رہے ہیں‌ کہ اگر سگنل کی کوئی پرابلم ہوئی تو وہ اپنی ڈیوائسز وغیرہ اتار لیں گے لیکن میں‌ نے پہلے دوستوں سے اس بارے میں مشورہ کرنا زیادہ مناسب خیال کیا ۔ کیا اس بارے میں کوئی دوست قابل ذکر معلومات رکھتاہے
کہ
اس کے سگنل کی کارکردگی خراب موسم میں کیسی ہوتی ہے
سگنل ڈراپ تو نہیں‌ ہوتے
ڈیوائس کی کارکردگی کیسی ہے
یا اس طرح کی ملتی جلتی معلومات جو کہ آپ کے خیال میں‌ وائرلیس نیٹ ورک کے لئے کارآمد ہوں ضرور بتائیں


والسلام
 
Top