معلومات برائے انٹرنیٹ آمدن

ذیشان حیدر

محفلین
انٹرنیٹ پر پیسے کمانے کےلئے Zeikopayکمپنی (کیپچہ) کا بڑا کام چل رہا ہے۔ کیا کوئی صاحب اس کے بارے میں جانتے ہیں؟
کہیں فراڈ تو نہیں ، جیسے لکی گولڈن، مضاربت وغیرہ
حضرات اپنی آرا سے مستفید فرمائیں۔ شکریہ
 

arifkarim

معطل
انٹرنیٹ پر اکثر سائٹس اِنکم کا ذریعہ نہیں ہے وقت کا زیاں ہے۔ ایسی سائٹ بنائیں جہاں لوگ زیادہ آئیں اور پھر اس ٹریفک کو مونوٹائز کر لیں
 

کعنان

محفلین
السلام علیکم

اس کا بڑا کام کہاں چل رہا ہے؟ یہ کہاں رجسٹرڈ ہے؟ پیسوں کا لین دین پر کونسا بینک اکاؤنٹ استعمال میں لا رہا ہے؟ ویب سائٹس کتنی بڑی ہے؟ کنٹیکٹس کیا ہیں وغیرہ؟ مکمل چیک کرنے کے بعد بہت کچھ لکھنے سے بہتر یہی نتیجہ نکلا ہے کہ خبردار رہیں اور معقول روزگار کی طرف توجہ دیں۔

ایک مرتبہ کسی فورم پر کسی ممبر نے بھی اسی طرح پیشہ کمانے والی ویب بناتے وقت مجھ سے میرا یہاں کا ایڈریس مانگا تھا۔

والسلام
 
Top