'معصوم مسلمان' کے بعد اب 'معصوم نبی'

arifkarim

معطل
فلم Innocence of Muslims ،جسکی وجہ سے یوٹیوب پاکستان اور دیگر ممالک میں ابھی تک بین ہے، کے بعد اب ایک اور متنازعہ فلم The Innocent Prophet اس جمعہ کو ریلیز کی جا رہی ہے۔ اسکے جواب میں کئی یورپی ممالک نے پہلے ہی سے مشتعل مظاہروں کا مقابلہ کرنے کیلئے پولیس کو الرٹ کر دیا ہے۔ اس فلم میں حیرت انگیز بات یہ ہے کہ اسکو کسی ایرے غیرے نہیں بلکہ خود ایک سابقہ پاکستانی مسلمان عمران فراست نے اسپین میں پروڈیوس کیا ہے۔ ان صاحب نے اس فلم کا دیگر زبانوں کے علاوہ ایک اردو ٹریلر بھی اپنے بلاگ پریلیز کیا ہے، جس سے ان کے عقائد اور خیالات کا صاف اندازہ ہو جاتا ہے کہ یہ کس کے لئے کام کر رہا ہے:
http://mundosinislam.com/
چونکہ اردو محفل کا کوئی مذہب نہیں۔ اس لئے اس دھاگے کو اسلام مخالف سمجھ کر شور شار مچانے کی ضرورت نہیں، بلکہ یہ صرف آپ محفلینز کو انفارمیشن دینے کیلئے کھولا گیا ہے۔ یہاں پہلے ہی متنازعہ فلم ’’معصوم مسلمان‘‘ پر کافی دھاگوں میں تبصرے ہو چکے ہیں۔
بزنس انسائیڈر نے عمران فراست اور اسکی فلم پر ایک تفصیلاً مضمون لکھا ہے جہاں پر اسکے ان خیالات کی وجوہات جاننے کی کوشش کی گئی ہے
Business Insider reached out to Firasat to understand a little more about his background and his film. He spoke over the phone from his home in Spain, and clearly had a lot to say about Islam and his relationship to it (he answered one question with a 10-minute answer).​
"Originally I'm from Pakistan. I was a Muslim. I was born as a Muslim in a Muslim country in a Muslim family in a Muslim society," Firasat told us. A decision to move in with his Buddhist wife, however, apparently led to harassment — Firasat says he was detained by police and tortured. The couple eventually fled to Spain.​
Angered by his experience, Firasat began blogging and giving interviews denouncing Islam. Before long, he says, he was getting death threats and was attacked physically. He decided to leave Spain, and, somewhat bizarrely, fled to his wife's homeland in Indonesia, despite it being the country with the largest number of Muslims on earth. More legal trouble ensued in Indonesia, as Firasat says he was detained for blasphemy. Fearing for his life, he paid a bribe to police to escape back to Spain.​
 
عسکری

معطل
لولز اب اس فلم کی وجہ سے مسلمانوں نے 100-200 مسلمان مارنے ہین مظاہرے کرنے ہیں املاک جلانی ہیں اور پھر جا کر ان کا بدلہ پورا ہونا ہے :grin:

یار یہ اچھا سسٹم ہے جب بھی مسلمانوں کو کسی کام پر لگانا ہو ایک فلم بنا دو :p
 
شاید اسی وجہ سے فلم کی ریلیز میں تاخیر ہو رہی ہے:
http://mundosinislam.com/delayed-the-innocent-prophet/
 
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی تصویر بنانا یا ان کا کردار کسی سے کرانا خود گستاخی ہے ۔ اور یہ شخص اپنے اعتراف کے مطابق اس کا سابقہ سزا یافتہ مجرم ہے ۔
He decided to leave Spain, and, somewhat bizarrely, fled to his wife's homeland in Indonesia, despite it being the country with the largest number of Muslims on earth. More legal trouble ensued in Indonesia, as Firasat says he was detained for blasphemy. Fearing for his life, he paid a bribe to police to escape back to Spain
 
مجھے نہیں معلوم بھئی لیکن صاحب موضوع نے اس کو ڈاکیومنٹری نہیں لکھا اور نہ ہی مسلمان کبھی کسی ڈاکیومنٹری پر مشتعل ہوئے ہیں ۔
فلم Innocence of Muslims ،جسکی وجہ سے یوٹیوب پاکستان اور دیگر ممالک میں ابھی تک بین ہے، کے بعد اب ایک اور متنازعہ فلم The Innocent Prophet اس جمعہ کو ریلیز کی جا رہی ہے۔ اسکے جواب میں کئی یورپی ممالک نے پہلے ہی سے مشتعل مظاہروں کا مقابلہ کرنے کیلئے پولیس کو الرٹ کر دیا ہے۔
 
عاطف بٹ

محفلین
چونکہ اردو محفل کا کوئی مذہب نہیں۔ اس لئے اس دھاگے کو اسلام مخالف سمجھ کر شور شار مچانے کی ضرورت نہیں، بلکہ یہ صرف آپ محفلینز کو انفارمیشن دینے کیلئے کھولا گیا ہے۔
عارف کریم صاحب، اردو محفل کا کوئی مذہب ہو یا نہ ہو مگر یہ مت بھولیں کہ اس محفل کے تقریباً 99 فیصد اراکین مسلمان ہیں، لہٰذا بات کرتے ہوئے اس چیز کو ذہن میں رکھا کریں۔
 
جب میں نے 5 سال قبل اردو محفل جائن کی تھی تو اسکی شرائط و ضوابط میں صاف لکھا تھا کہ اردو محفل مذہب سے بالا تر ہے اور یہاں ہر اردو دان چاہے وہ دہریہ ہی کیوں نہ ہو رجسٹر ہو سکتا ہے۔ محفل کے شروع کے سالوں میں یہاں کوئی بھی سیکشن ماڈریٹڈ نہیں تھا۔ پھر یہاں آہستہ آہستہ اسلامی کیبورڈ جہادیوں کی تعداد میں اضافہ ہونے لگا اور مختلف اسلامی عقائد کی مسلسل جنگ کی وجہ سے مختلف سیکشنز ماڈریشن کے تحت آگئے۔ آج جو محفل کا حال ہے وہ آپ سب کے سامنے ہے۔
 
عارف صاحب، میں نے تقریباً چار مہینے پہلے محفل کی رکنیت حاصل کی تھی اور ان چار مہینوں میں میں نے جو کچھ پڑھا اور سنا ہے اس سے تو مجھے یہ لگتا ہے کہ محفل میں انتظامی نوعیت کی بہت سی تبدیلیاں اسلامی عقائد رکھنے والے لوگوں کی وجہ سے نہیں بلکہ ان لوگوں کی وجہ سے لائی گئی ہیں جن کا اپنا تو کوئی دین مذہب ہے نہیں اور وہ دوسروں کے ایمان پر بات بات پر سوال اٹھاتے ہیں۔
اگر کسی کو پتہ ہے کہ یہاں 99 فیصد لوگ مسلمان ہیں تو اسے کیا ضرورت ہے کہ وہ جان بوجھ کر ایسی باتیں کہے جن سے ان لوگوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچے۔ مجھے تو سمجھ نہیں آتی کہ ویسے تو لوگوں کو کتے بلیوں کے حقوق کا بھی خیال ہوتا ہے مگر جہاں بات آتی ہے اسلام اور مسلمانوں کی وہاں جو مرضی کہہ اور کر لیتے ہیں اور اس کے بعد جب کسی ردعمل کا سامنا کرنا پڑتا ہے تو پھر تحمل، برداشت اور رواداری کا درس شروع کردیتے ہیں۔ بیشتر مسائل کی جڑ یہی دوہرے رویے ہیں، یقین نہ آئے تو باریک بینی سے جائزہ لے کر دیکھ لیجئے!
 
زبیر حسین

عارف مذہب سے بالاتر ہونے کا مطلب ہر گز یہ نہیں ہو سکتا کہ آپ کسی مذہب کے پیروکاروں کی دل آزاری شروع کر دیں۔کسی بھی مذہب کے خلاف شروع کیا گیا کوئی دھاگہ جس سے اس مذہب کے پیروکاروں کی دل آزاری ہو اور محفلین کے درمیان باہمی نفرت کی فضا قائم ہو اردو محفل پر اگر فی الوقت ممنوع نہیں تو میرے خیال میں ممنوع ہونا چاہیے۔
 
خیر آپکو تو ابھی یہاں جمعہ جمہ آٹھ دن ہوئے ہیں۔ آپ کسی بھی سینئر ممبر سے پوچھ سکتے ہیں کہ یہاں کچھ سال قبل کیا صورت حال تھی۔ ایسے مواقع بھی آئے کہ لگتا تھا کہ مذہب کے تمام سیکشنز یہاں سے خارج ہو جائیں گے۔ یعنی اتنا گرم بحث و مباحثہ یہاں ہوا کرتا تھا۔ اور یہ خیال بالکل غلط ہے کہ یہ اقدام ان لوگوں کی وجہ سے لگائے گئے ہیں جو غیر مذہبی ہیں۔ مجھے اچھی طرح یاد ہے کہ سب سے زیادہ گرم گفتگو منجھے ہوئے متصادم اسلامی عقائد رکھنے والوں کے درمیان ہوا کرتی تھی۔ خیر یہ انتظامی ایشوز ہیں اور اس دھاگے کا اس سے کوئی تعلق نہیں۔ اس خبر میں ایسی کوئی چیز نہیں ہے جس سے بقول محمد امین کے کسی کی گستاخی ہوئی ہو۔ یہ صرف اس نئی فلم کے بارہ میں انفارمیشن جو ابھی ریلیز نہیں ہوئی۔ باقی گستاخیوں پر بحث و مباحثہ فلم کی ریلیز کے بعد ہی کیا جا سکے گا۔ اگر یہ فلم کوئی ایرے غیرا بناتا تو مجھے اسکے بارہ میں یہاں لکھنے کی کوئی ضرورت نہیں تھی۔ چونکہ یہ کام ایک سابق پاکستانی مسلمان کا ہے اسلئے موقع کی مناسبت سے اسکو یہاں پوسٹ کیا ہے۔ تاکہ کم از کم محفلینز کے علم میں ہو کہ اسکا کرتا دھرتا کون ہے۔
 
یہیں محفل پر کئی دھاگے قادیانی مذہب کے خلاف کھلم کھلا پراپیگنڈا کر رہے ہیں۔ جبکہ محفل کے قوائد اور ضوابط میں عیسائی، قادیانی، ملحد ہر کسی کو یہاں ممبر بننے کا حق حاصل ہے۔ میں اوپر یہ صاف لفظوں میں بیان کر چکا ہوں کہ یہ صرف ایک فلم کے بارہ میں انفارمیشن ہے۔ اسکا مقصد کسی کی دل آزاری کرنا نہیں بلکہ جو لوگ اس فلم کے خالقین ہیں انکے متعلق کچھ بتانا ہے۔ یہاں اسلامی پراپیگنڈا اتنا زیادہ ہو گیا ہے کہ اگر غیر جانبداری کیساتھ کسی متنازعہ فلم کے بارہ میں صرف حقائق بیان کئے جائیں تو فوراً دل آزاری اور باہمی نفرت کی فضا قائم کرنے کے الزامات لگ جاتے ہیں۔ یاد رہے کہ اردو صرف مسلمانوں کی زبان نہیں ہے۔ پاکستان میں آج بھی لاکھوں لوگ دوسرے مذاہب سے تعلق رکھنے والے اردو بولتے لکھتے ہیں۔
 
عاطف بٹ

محفلین
خیر آپکو تو ابھی یہاں جمعہ جمہ آٹھ دن ہوئے ہیں۔ آپ کسی بھی سینئر ممبر سے پوچھ سکتے ہیں کہ یہاں کچھ سال قبل کیا صورت حال تھی۔ ایسے مواقع بھی آئے کہ لگتا تھا کہ مذہب کے تمام سیکشنز یہاں سے خارج ہو جائیں گے۔ یعنی اتنا گرم بحث و مباحثہ یہاں ہوا کرتا تھا۔ اور یہ خیال بالکل غلط ہے کہ یہ اقدام ان لوگوں کی وجہ سے لگائے گئے ہیں جو غیر مذہبی ہیں۔ مجھے اچھی طرح یاد ہے کہ سب سے زیادہ گرم گفتگو منجھے ہوئے متصادم اسلامی عقائد رکھنے والوں کے درمیان ہوا کرتی تھی۔ خیر یہ انتظامی ایشوز ہیں اور اس دھاگے کا اس سے کوئی تعلق نہیں۔ اس خبر میں ایسی کوئی چیز نہیں ہے جس سے بقول محمد امین کے کسی کی گستاخی ہوئی ہو۔ یہ صرف اس نئی فلم کے بارہ میں انفارمیشن جو ابھی ریلیز نہیں ہوئی۔ باقی گستاخیوں پر بحث و مباحثہ فلم کی ریلیز کے بعد ہی کیا جا سکے گا۔ اگر یہ فلم کوئی ایرے غیرا بناتا تو مجھے اسکے بارہ میں یہاں لکھنے کی کوئی ضرورت نہیں تھی۔ چونکہ یہ کام ایک سابق پاکستانی مسلمان کا ہے اسلئے موقع کی مناسبت سے اسکو یہاں پوسٹ کیا ہے۔ تاکہ کم از کم محفلینز کے علم میں ہو کہ اسکا کرتا دھرتا کون ہے۔
مجھے چاہے دو دن ہوئے ہوں، اس کا اس بات سے کیا لینا ہے کہ مجھے کچھ باتوں کے بارے میں علم ہوگا یا نہیں۔ یہ بھی تو ممکن ہے کہ میں کسی جگہ سب سے آخر میں پہنچوں مگر وہاں کے بارے میں میرے پاس معلومات سب سے زیادہ ہوں۔
محمد امین بھائی نے وضاحت کے لئے وہ سوال کیا تھا۔ آپ نے شاید ان کا اگلہ مراسلہ نہیں پڑھا:
اچھا فلم میں عکاسی ہے۔۔۔ یہی معلوم کرنا چاہ رہا تھا۔۔۔
ایرے غیرے سے کیا مراد ہے آپ کی؟ یعنی کوئی امریکی ایسی حرکت کرے تو ایرا غیرا اور پاکستان سے تعلق رکھنے والا کوئی یہ کرے تو وہ معتبر، اس کے پیچھے کیا منطق ہے؟
 
ایرا غیرا یعنی وہ جسکا اردو اور مسلمان دنیا سے کوئی تعلق نہیں۔ اس قسم کی فلمیں تو آئے دن نیٹ پر جاری ہوتی رہتی ہیں اور زیادہ تر انکے پیچھے غیر مسلمین کاہاتھ ہوتا ہے۔ یہ غالباً پہلی بار ہوا ہے کہ ایک پاکستانی مسلمان نے اسلام چھوڑنے کے بعد یہ جسارت کی ہے۔ یہ میرے لئے ایک حیرت کی بات تھی اسلئے یہاں اسکے بارہ میں پوسٹ کیا ہے۔ خاص کر جب اسنے وہ اردو میں فلم کا ٹریلر جاری کیا۔
 
Top