معصوم لطیفے

شمشاد

لائبریرین
ایک موٹی عورت ریل میں اپنے شوہر کے ساتھ سفر کر رہی تھی۔ وہ اپنے شوہر سے کہنے لگی "میں اوپر والی برتھ پر نہیں جاؤں گی۔ مجھے ڈر لگتا ہے۔"

شوہر نے جواب دیا، "تم اوپر تو جاؤ، برتھ خود بخود نیچے آ جائے گی۔"
 

شمشاد

لائبریرین
دو بچے عجائب گھر گئے۔ وہاں انہیں ایک انسانی ڈھانچہ نظر آیا۔ اس کے نیچے لکھا ہوا تھا 1123 BC۔

ایک دوست کہنے لگا لگتا ہے یہ بندہ ٹرک کے نیچے آ کر مر گیا تھا۔

دوسرا دوست کہنے لگا، مجھے بھی ایسے ہی لگتا ہے۔ دیکھو ناں انہوں نے ٹرک کا نمبر بھی لکھ دیا ہے جس کے نیچے آ کر یہ مرا تھا۔
 

شمشاد

لائبریرین
ایک صاحب چابی سے اپنا کان کھجا رہے تھے۔

کسی بچے نے دیکھا تو بولا "انکل! اگر آپ چابی سے سٹارٹ نہیں ہو رہے تو میں دھکا لگا دوں؟"
 

شمشاد

لائبریرین
ٹیچر (سلمیٰ سے) "اے بی سی سناؤ"

سلمیٰ "اے بی سے"

ٹیچر "اور سناؤ"

سلمیٰ "اللہ کا شکر ہے، آپ سنائیں۔"
 

شمشاد

لائبریرین
گڈو میاں بیمار ہوئے تو ان کے ابو گڈو میاں کو ڈاکٹر کے پاس لے گئے۔

ڈاکٹر اسٹیتھوسکوپ لگا کر گڈو میاں کا معایئہ کرنے لگا تو گڈو میاں بولے "ڈاکٹر انکل کیا آپ میرے جراثیموں کو فون کر رہے ہیں؟"
 

شمشاد

لائبریرین
استاد : مکھی اور مچھر میں کیا فرق ہے؟
گڈو : مکھی معاینہ کرتی ہے اور مچھر ہمیں ٹیکہ لگاتا ہے۔
 
Top