معزول چیف جسٹس افتخار چوہدری لائر آف دی ائیر

چیف جسٹس افتخار چوہدری لائر آف دی ائیر "

امریکا میں وکلا برادری کے سب سے بڑے ہفت روزہ اخبار نیشنل لا ء جرنل نے معزول چیف جسٹس افتخار چوہدری کو 2007 کو " لائر آف دی ائیر " منتخب کیا ہے - یہ پہلی مرتبہ ہے کہ یہ ٹاپ اعزاز کسی غیر امریکی باشندے کو دیا گیا ہے-
 
شمشاد

لائبریرین
پہلے تو میں ایکدم دھوکے میں آ گیا کہ اس سال کا سب سے بڑا جھوٹا۔ یہ انگریزی کو اردو میں لکھنے سے مغالطہ ہوا۔
 
خرم

محفلین
کیا فرق پڑے گا؟‌نہ انہوں‌نے بحال ہونا ہے اور نہ باقی ججوں‌نے۔ ہاں بے نظیر یا نوازشریف کی بحالی کا آرڈیننس آیا ہی چاہتا ہے۔ اور رہ گئی عوام تو سب کسی نہ کسی کے لئے آوے ای آوے کے نعرے لگا رہے ہیں انصاف کی ضرورت ہی کسے ہے جو اس کے لئے کوئی قربانی دے۔
 
شمشاد

لائبریرین
آپ بالکل صحیح کہہ رہے ہیں۔ رہی سہی کسر مہنگائی نے پوری کر رکھی ہے۔ اب غریب آدمی یا سفید پوش اپنی دہاڑی لگائے گا کہ سیاست میں حصہ لے گا۔
 
کیا فرق پڑے گا؟‌نہ انہوں‌نے بحال ہونا ہے اور نہ باقی ججوں‌نے۔ ہاں بے نظیر یا نوازشریف کی بحالی کا آرڈیننس آیا ہی چاہتا ہے۔ اور رہ گئی عوام تو سب کسی نہ کسی کے لئے آوے ای آوے کے نعرے لگا رہے ہیں انصاف کی ضرورت ہی کسے ہے جو اس کے لئے کوئی قربانی دے۔

بہت فرق پڑتا ہے ۔ ۔ ۔

جب بھی تاریخ رقم ہوگی ان لوگوں کا نام سنہری حروف میں لکھا جائے گا ۔ہمیشہ انھیں اچھے الفاظ میں یاد کیا جائے گا-

اور یہ تو تاریخ رہی ہے کہ اچھے عمل کی قدر ہمیشہ بعد میں کی جاتی ہے

Top