معزرت جون

(جون ایلیا کی روح سے معذرت کے ساتھ)

کیا کہا بھوک لگی تھی تمہیں
اس کا مطلب اکیلے پیزا کھا لیا تم نے

کیا کہا امی تم سے بہت خوش ہیں
اس کا مطلب آج فرش چمکا لیا تم نے

کیا کہا وزن بہت کم ہو گیا ہے
اس کا مطلب مہینے بعد نہا لیا تم نے

کیا کہا رنگ کالا ہو گیا ہے
اس کا مطلب فیشل کرا لیا تم نے

کیا کہا اب نخرے نہیں کرتیں
اس کا مطلب آئینہ منگا لیا تم نے

کیا کہا سر میں جوئیں پڑ گئی ہیں
اس کا مطلب تارے میرے کا تیل لگا لیا تم نے

کیا کہا آج کے بعد بات نہیں کرو گی
اس کا مطلب ____برا منا لیا تم نے
 
Top