تاسف معروف استاد شاعر جناب نصیر کوٹی صاب اس دارِفانی سے کوچ کرگئے ہیں

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
آج اکیس دسمبر سن دوہزار سولہ کو معروف شاعر اور استاد محترم جناب نصیر کوٹی صاحب انتقال فرماگئے ہیں نماز جنازہ آج بعد عصر راشدی مسجد کالی مارکیٹ نیو کراچی، کراچی میں اداکی جائیگی
اناللہ و انا الیہِ راجعون
 

محمد وارث

لائبریرین
انا للہ و انا لیہ راجعون۔

مرحوم، اس محفل کے ایک پیارے مگر گم شدہ خوبصورت شاعر میم میم مغل (مغزل) صاحب کے استادِ محترم تھے، اللہ تعالیٰ جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائیں، آمین۔
 
انا للہ و انا لیہ راجعون۔

مرحوم، اس محفل کے ایک پیارے مگر گم شدہ خوبصورت شاعر میم میم مغل (مغزل) صاحب کے استادِ محترم تھے، اللہ تعالیٰ جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائیں، آمین۔
جی مغل کے ہی ایک استاد بھائی جناب عدنان عکس صاحب نے یہ اطلاع دی تھی
ہم آج کل آج کل ہی کرتے رہ گئے کہ استاد کی عیادت کو جائیں گے اور اتنے میں یہ عہد بیت گیا
 

جاسمن

لائبریرین
اناللہ وانا الیہ راجعون۔
اللہ مغفرت فرمائے۔جنت کے اونچے درجات دے۔قبر کو روشن،ہوادار،کشادہ اور ٹھنڈا رکھے۔اس میں جنت کی کھڑکیاں کھولے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔اور انہیں مرحوم کے لیے صدقئہ جاریہ بنا دے۔ آمین!
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top