تاسف معروف اداکار سہیل اصغر انتقال کر گئے

جاسم محمد

محفلین

معروف اداکار سہیل اصغر انتقال کر گئے​

ویب ڈیسک

November 13, 2021

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار سہیل اصغر طویل علالت کے بعد خالقِ حقیقی سے جامِلے۔

اہل خانہ کے مطابق اداکار سہیل اصغر ڈیڑھ سال سے بیمار تھے اور گزشتہ ایک ہفتے سے اسپتال میں زیرِ علاج تھے۔

مرحوم اداکار کی نماز جنازہ کل (2021-11-14) بعد نماز عصر ادا کی جائے گی۔

سہیل اصغر کا شمار ان کامیاب اداکاروں میں ہوتا ہے جنہیں جاندار اداکاری کے باعث کئی ایوارڈز سے نوازا گیا۔

سینئر اداکار سہیل اصغر پاکستانی اسٹیج اور ٹی وی اداکار ہیں جنہوں نے لاہور سے کریئر کا آغاز کیا۔

اُن کے مشہور ٹی وی ڈراموں میں چاند گرہن، خدا کی بستی، دکھ سکھ ، حویلی، کاجل گھر، ریزہ ریزہ، پیاس اور دیگر ڈرامے شامل ہیں۔
 
علی وقار

خدا بخشے۔ میرے پسندیدہ اداکاروں میں سے تھے۔ یوں تو کئی ڈراموں میں عمدہ اداکاری کی مگر غلام عباس مرحوم کے افسانہ کتبہ کو پکچرائز کیا گیا تو انہیں مرکزی کردار میں کاسٹ کیا گیا تھا؛ اس ڈرامے میں ان کی اداکاری کا معیار بہت اعلیٰ تھا۔
 
ایس ایس ساگر

لائبریرین
انا للہ و انا الیہ راجعون
اللہ تعالٰی مرحوم کے درجات بلند فرمائیں اور جنت الفردوس میں اعلٰی مقام عطا فرمائیں۔ آمین۔
 
انا للہ وانا الیہ راجعون۔
اللہ جی مغفرت فرمائیں۔ آمین

غالباً 1995میں مرحوم سے لاہور ریلوے سٹیشن پر ایک ننھی منی سی ہیلو ہائے ہوئی تھی۔ کسی کو سی آف کرنے آئے ہوئے تھے۔
 
Top