مطیع الرحمان کی واپسی

ایک خبر کے مطابق بنگلہ دیشی حکومت اپنے ہیرو پائلٹ مطیع الرحمان کی نعش کو واپس اپنے وطن لانے کا اہتمام کر رہی ہے۔ مطیع صاحب کو بنگلہ دیش کا ٹاپ ملٹری اعزاز مل چکا ہے۔ وہ ایک پاکستانی جہاز اغوا کرنے کی کوشش کر رہے تھے جب راشد منہاس نے ان کا جہاز کریش کروا دیا۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ پاکستانی حکومت روشن خیالی اور اعتدال پسندی کے ساتھ انہیں حوالے کردیتی ہے یا نہیں۔

http://www.dailytimes.com.pk/default.asp?page=2006\04\19\story_19-4-2006_pg1_6
http://jang.com.pk/jang/apr2006-daily/25-04-2006/col2.htm
http://en.wikipedia.org/wiki/Matiur_Rahman_(military_pilot)
 
نبیل

تکنیکی معاون
شارق، میں نے تو یہی پڑھا تھا کہ حکومت پاکستان نے بنگلہ دیش کا یہ پرانا مطالبہ تسلیم کر لیا ہے اور خود سے مطیع الرحمن کی نعش بنگلہ دیش کے حوالے کرنے کا اہتمام کر رہی ہے۔ یہی نیرنگئی زمانہ ہے۔ ایک شخص جو ایک قوم کے لیے غدار ہے، وہی دوسری قوم کے لیے ہیرو ہے۔
 
زیک

مسافر
یہی دستورِ دنیا ہے۔ بنگلہ‌دیش کے ساتھ مستقبل کے تعلقات کے لئے یہ تو کرنا پڑے گا۔
 
قیصرانی

لائبریرین
جی، یہ بات تو ہے کہ ایک کا غدار، دوسرے کا وفادار کہلاتا ہے۔ ایک کا ولن دوسرے کا ہیرو۔۔۔
 
رضوان

محفلین
مولویوں کی حکومت اور فوج سے نورا کشتی چل رہی ہے۔ ورنہ وہ لوگ مطالبہ کرتے کہ ہمارے سپاہیوں کی لاشیں بھی واپس کرو جو 1971 میں ادائیگی فرائض میں یعنی مسلمانوں کو شہید کرتے ہوئے شہید ہوئے۔ اور کوئی دوسرا گروہ بول نہیں سکتا کہ اپنے پول کھلتے ہیں۔ آخر جو لوگ مکتی باہنی وغیرہ کے ہاتھوں اپنے وطن کے دفاع میں مارے گئے۔ اور اب بنگلہ دیش میں بے نشان دفن ہیں ان کا کیا قصور؟؟؟؟
ہم کہ ٹھہرے اجنبی اتنی ملاقاتوں کے بعد
 
مصلحتیں اپنی جگ

میرا یہی کہنا تھا کہ مصلحتیں اپنی جگہ مگر کبھی تو ہمارے لیڈران کوئی ایسا فیصلہ کریں جس سے احساس ہو کہ قومی غیرت و حمیت بھی کوئی چیز ہوتی ہے۔ یا پھر یہ سب کتابی باتیں ہی ہیں۔
 
زیک

مسافر
1971 میں پاکستانی افواج کے کرتوتوں کے بعد اب غیرت و حمیت کہاں سے لائیں؟
 
قیصرانی

لائبریرین
رضوان نے کہا:
مولویوں کی حکومت اور فوج سے نورا کشتی چل رہی ہے۔ ورنہ وہ لوگ مطالبہ کرتے کہ ہمارے سپاہیوں کی لاشیں بھی واپس کرو جو 1971 میں ادائیگی فرائض میں یعنی مسلمانوں کو شہید کرتے ہوئے شہید ہوئے۔ اور کوئی دوسرا گروہ بول نہیں سکتا کہ اپنے پول کھلتے ہیں۔ آخر جو لوگ مکتی باہنی وغیرہ کے ہاتھوں اپنے وطن کے دفاع میں مارے گئے۔ اور اب بنگلہ دیش میں بے نشان دفن ہیں ان کا کیا قصور؟؟؟؟
ہم کہ ٹھہرے اجنبی اتنی ملاقاتوں کے بعد
ہمارے زندہ شہری بہاری بن کر وہاں‌ہیں، ان کی حکومت کو فکر نہیں تو کسی شہید کی بات تو دور کی ہے۔
بے بی ہاتھی
 
Top