مصطفیٰ ذاتِ یکتا آپ ہیں

مصطفیٰ ذاتِ یکتا آپ ہیں
یک نے جس کو یک بنایا آپ ہیں


آپ کی طلعت کو دیکھا جان دی
قبر میں پہنچا تو دیکھا آپ ہیں


آپ جیسا کوئی ہوسکتا نہیں
اپنی ہر خوبی میں تنہا آپ ہیں


آپ کی خاطر بنائے دو جہاں
اپنی خاطر کیا بنایا آپ ہیں


آپ سے خود آپ کا سائل ہوں میں
جانِ جاں میری تمنا آپ ہیں


ہر درت آمد گدا بہرِ سلام
ہو بھلا اختر کا داتا آپ ہیں
امام : احمد رضا بریلوی
 

یوسف سلطان

محفلین
مصطفائے ذاتِ یکتا آپ ہیں

مصطفائے ذاتِ یکتا آپ ہیں
یک نے جس کو یک بنایا آپ ہیں

آپ جیسا کوئی ہوسکتا نہیں
اپنی ہر خوبی میں تنہا آپ ہیں

آب وگِل میں نورکی پہلی کرن
جانِ آدم جانِ حوا آپ ہیں

حسنِ اوّل کی نمودِ اوّلیں
بزمِ آخر کا اجالا آپ ہیں

لا مکاں تک جس کی پھیلی روشنی
وہ چراغِ عالم آرا آپ ہیں

ہے نمک جس کا خمیرِ حسن میں
وہ ملیحِ حسن آرا آپ ہیں

زیب و زینِ خاک و فخرِخاکیاں
زینتِ عرش معلٰی آپ ہیں

نازشِ عرش و وقارِ عرشیاں
صاحبِ قوسین و ادنیٰ آپ ہیں

آپ کی طلعت خدا کا آئینہ
جس میں چمکے حق کا جلوہ آپ ہیں

آپ کی رؤیت ہے دیدارِ خدا
جلوہ گاہِ حق تعالیٰ آپ ہیں

آپ کو رب نے کیا اپنا حبیب
ساری خلقت کا خلاصہ آپ ہیں

آپ کی خاطر بنائے دو جہاں
اپنی خاطر جو بنایا آپ ہیں

جاں توئی جاناں قرارِ جاں توئی
جانِ جاں جانِ مسیحا آپ ہیں

پیکر ہر شے میں جاں بن کر نہاں
پردوں پردوں میں ہویدا آپ ہیں

آپ سے خود آپ کا سائل ہوں میں
جانِ جاں میری تمنا آپ ہیں

آپ کی طلعت کو دیکھا جان دی
قبر میں پہنچا تو دیکھا آپ ہیں

بر درت آمد گدا بہرِ سوال
ہو بھلا اخترؔ کا داتا آپ ہیں

مفتی اختر رضا خان

 
Top