مصر :صدراتي انتخابات کے نتائج کا اعلان،محمد مرسي پہلے جمہوري صدر منتخب

ساجد

محفلین
مصر :صدراتي انتخابات کے نتائج کا اعلان،محمد مرسي پہلے جمہوري صدر منتخب
قاہرہ(جنگ نيوز/ايجنسياں) مصر ميں اليکشن کميشن نے صدارتي انتخابات کے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے اخوان المسلمين کے اميدوار محمد مرسي کو کامياب قرار دے ديا ہے?محمد مرسي کے پہلے جمہوري صدر منتخب ہونے سے قبل تحرير اسکوائر ميں احتجاج کيلئے جمع ہوئے لوگوں کا ہجوم کاميابي کے اعلان کے بعد جشن ميں تبديل ہوگيا? اليکشن کميشن کے مطابق محمد مرسي نے 51.73 فيصدر ووٹ حاصل کيے? انتخابات کے نتائج اعلان سے قبل اليکشن کميشن کے دفتر کے باہر سکيورٹي کے انتظامات سخت رکھے گئے اور علاقے ميں ٹينک بھي بھجوائے گئے ہيں?بازار وقت سے پہلے بند اور سکيورٹي کے اقدامات کے طور پر سرکاري ملازمين کو بھي جلد گھروں کو روانگي کي ہدايت کي گئي تھي? مصر ميں فوجي حکمراں فيلڈ مارشل حسين تانتاوي نے محمد مرسي کو صدارتي انتخابات ميں کاميابي پر مبارکباد دي ہے جبکہ عرب حکومتوں اور رہنما نے بھي محمد مرسي کي کاميابي پر مبارکباد دي ہے، غزہ ميں محمد مرسي کي کاميابي پر جشن منايا گيا?حماس رہنما کا کہنا يہ کہ يہ ايک تاريخ لمحہ ہے اور اس سے مصر کي کاميابي کي نئي راہيں کھليں گي?قبل ازيں مصر کے دارالحکومت قاہرہ ميں ہفتہ کي رات سے ہي لاکھوں ووٹرز ’عرب انقلاب‘ کي علامت التحرير اسکوائر پر جمع تھے اور بے چيني سے نتائج کي منتظر تھے? سابق صدر حسني مبارک کے 30 سالہ دور اقتدار کے خاتمے کے بعد ملک ميں ہونيوالے يہ پہلے صدارتي انتخابات ہيں جن ميں اخوان المسلمين کے محمد مرسي اور سابق وزيراعظم احمد شفيق دونوں نے فتح کا دعوي? کر رکھا تھا? صدر کے انتخاب ميں کامياب قرار پانے والے محمد مرسي 60 سالہ انجينئر ہيں جنہوں نے اپني تعليم امريکا ميں حاصل کي?
 

نبیل

تکنیکی معاون
اب وقت ہی بتائے گا کہ یہ محض علامتی تبدیلی ہے تا وواقعی تاریخ رقم ہوئی ہے۔ بہرحال مغربی دنیا میں تو بھونچال سا آگیا ہے اس خبر پر۔
 
Top