مصروں کی تکمیل میں مدد

نون

محفلین
السلام علیکم
چند مصروں کی تکمیل میں دوستوں کی مدد درکار ہے، جن میں سے 2 ابھی درج ذیل ہیں:
1- شتاب آ کہ نہیں تاب اب جدائی کی
2- ہم بعض آئے محبت سے اٹها لو پاندان اپنا

نوازش
 
یاز

محفلین
ہم بعض آئے محبت سے اٹها لو پاندان اپنا؟​
بعض؟؟

اس طرح کی اغلاط عموماً بھارت سے تعلق رکھنے والے اردو سپیکنگ افراد کی لکھائی میں دیکھی ہیں۔ نون صاحب بھی شاید بھارت سے ہی ہوں۔
اس کی وجہ شاید یہ ہو کہ بھارت میں زیادہ تر جگہوں پہ اردو سمجھی یا بولی تو جاتی ہے، تاہم اس رسم الخط میں ہر جگہ نہیں لکھی جاتی۔ لہٰذا اس طرح کے ہم آواز الفاظ لکھے جانا بعید از قیاس نہیں ہوتا۔ جیسے
تویل، موکا، ذالم وغیرہ
 
سید عاطف علی

لائبریرین

ایسی صورت میں بعض کو باز لکھ دیا جانا تو سمجھ آتا ہے لیکن باز کو بعض لکھے جانے کی وجہ کا امکان شاید یہ امر نہ ہو۔واللہ اعلم
 
دوئی کا نقش مٹا بس بہت خدائی کی
شتاب آ کہ نہیں تاب اب جدائی کی
سنجیدہ نہ لیجئے:)

وجہ نہیں ہے اک عرصے سے کچه لڑائی کی
شتاب آ کہ نہیں تاب اب جدائی کی
:D

انہوں نے گرہ لگانے کو نہیں کہا۔ پہلے سے موجود شعر کو مکمل ڈھونڈنا چاہ رہے ہیں غالباً۔ :)
 
فرقان احمد

محفلین
السلام علیکم
چند مصروں کی تکمیل میں دوستوں کی مدد درکار ہے، جن میں سے 2 ابھی درج ذیل ہیں:
1- شتاب آ کہ نہیں تاب اب جدائی کی
2- ہم بعض آئے محبت سے اٹها لو پاندان اپنا

نوازش

کہیں ایسے پڑھا سنا تھا ۔۔۔

اگر یہی شرط رہی وصل لیلٰی تو ہم باز آئے محبت سے اٹھا لو پان دان اپنا
 
الف عین

لائبریرین
اس طرح کی اغلاط عموماً بھارت سے تعلق رکھنے والے اردو سپیکنگ افراد کی لکھائی میں دیکھی ہیں۔ نون صاحب بھی شاید بھارت سے ہی ہوں۔
اس کی وجہ شاید یہ ہو کہ بھارت میں زیادہ تر جگہوں پہ اردو سمجھی یا بولی تو جاتی ہے، تاہم اس رسم الخط میں ہر جگہ نہیں لکھی جاتی۔ لہٰذا اس طرح کے ہم آواز الفاظ لکھے جانا بعید از قیاس نہیں ہوتا۔ جیسے
تویل، موکا، ذالم وغیرہ
دیوناگری میں جو لکھتے ہیں، وہ بھی اسے اردو زبان نہیں کہتے۔ محض دیو ناگری رسم الخط کہتے ہیں۔ اردو صرف اور صرف فارسی رسم الخط میں لکھی جاتی ہے، ہندوستان میں بھی اور ساری دنیا میں بھی۔
اگر اردو کسی کو لکھنا آتی ہے تو درست ہی آتی ہے۔ ہاں، کسی کی املا کی غلطی ہو تو اسے املا کی غلطی مانا جاتا ہے۔
 
Top