مصحف مسقط ویب قرآن

سعادت

تکنیکی معاون
سلطنتِ عمان نے اس ماہِ رمضان کے دوران ’مصحف مسقط‘ کا اجرا کیا ہے، جو اپنی نوعیت کا پہلا ویب بیسڈ، اِنٹریکٹِو قرآن ہے۔

اس ویب قرآن کی ڈویلپمنٹ ڈیکوٹائپ نے کی ہے، اور حسبِ توقع ٹائپوگرافی کمال کی ہے۔ قاری کسی بھی لیٹر‌گروپ پر کلک کر کے اس لیٹرگروپ کی متبادل اشکال منتخب کر سکتا ہے، اور ایسا کرنے کے بعد باقی صفحہ اور متن اپنے آپ کو رِی-ایڈجسٹ کر لیتا ہے۔ ایک اور آپشن نقاط اور اعراب کو مختلف رنگوں میں دیکھنے کی ہے۔ سب سے مزے کی بات یہ ہے کہ اس ٹائپوگرافی میں فونٹس کا عمل دخل نہیں ہے: قرآن کا تمام متن ایس‌وی‌جی کی صورت میں رینڈر ہوتا ہے۔ ڈیکوٹائپ کے تھامس مِیلو کے مطابق متن کو منتخب کر کے کاپی بھی کیا جا سکتا ہے، البتہ میں ابھی تک ایسا کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکا۔ :( (کسی ایک لفظ پر ڈبل کلک کرنے کے بعد Ctrl+C کے ذریعے وہ لفظ کاپی ہو جاتا ہے، لیکن ایک ہی وقت میں ایک سے زیادہ الفاظ، یا پوری آیت، یا ایک سے زیادہ آیات کاپی کرنے کا طریقہ میری سمجھ میں نہیں آ سکا۔)

بہرحال، متن کو رینڈر کرنے کے لیے ایس‌وی‌جی کا استعمال دلچسپ ہے۔ ڈیکوٹائپ کی ویب‌سائٹ پر کچھ عرصہ پہلے ایک ڈیمو بھی دستیاب تھا جہاں اپنی مرضی کا متن درج کر کے اس پر ڈیکو‌ٹائپ کے مختلف فونٹس اپلائی کیے جا سکتے تھے؛ اُس ڈیمو میں بھی ایس‌وی‌جی کے ذریعے رینڈرنگ کی جاتی تھی۔

مزید تفصیلات: Oman unveils world’s 1st interactive calligraphic Quran

مصحف مسقط کے انٹرفیس کے کچھ فیچرز کا جائزہ (ویڈیو عربی میں ہے):

مصحف مسقط کے ڈیزائن کے بارے میں تھامس مِیلو کا لیکچر:
 

سعادت

تکنیکی معاون
(کسی ایک لفظ پر ڈبل کلک کرنے کے بعد Ctrl+C کے ذریعے وہ لفظ کاپی ہو جاتا ہے، لیکن ایک ہی وقت میں ایک سے زیادہ الفاظ، یا پوری آیت، یا ایک سے زیادہ آیات کاپی کرنے کا طریقہ میری سمجھ میں نہیں آ سکا۔)
ٹوئٹر پر تھامس مِیلو سے اس بارے میں پوچھا تھا۔ ان کا جواب:

 
Top