مصحف عثمانی کو کیسے نصب کریں؟

ملک عاصم

محفلین
وسٹا میں مصحف عثمانی کی تنصیب؟

:beating:السلام علیکم،
دوستوں میرے کمپیوٹر میں ونڈوز وسٹا نصب ہے میں ہے،میں مصحف عثمانی کی تنصیب چاہتاہوں،جب میں تنصیب شروع کرتا ہوں تو یہ ایرر آتا ہے،
the program needs an arabic system
تو میں اس مسئلے کو کیسے حل کروںسسٹم کو عربی پروگرام چلانے کے قابل کیسے بناؤں؟
 

الف عین

لائبریرین
مصحف عثمانی کون سا پروگرام ہے، یہ تو نہیں معلوم۔ لیکن اگر سسٹم کو عربی چاہئے تو آپ کو عربی انسٹال کرنے کی ضرورت ہے۔ میرے پاس وسٹا تو نہیں ہے، لیکن میری یاد داشت کے مطابق اس میں صرف enable کرنے کی ضرورت ہے۔ Regional Language and settingجس طرح بھی کنٹرول پینل میں دستیاب ہو، اس میں جائیں، اور Add new language میں عربی سلیکٹ کر لیں
 

arifkarim

معطل
مصحف انسٹال کرنے کیلئے عربی کا موجود ہونا بالکل بے تکی سے شرط ہے۔ جب آپنے صرف قرآن پاک کو کاپی پیسٹ ہی کرنا ہے تو عربی انسٹال کرنے کیلئے کیوں‌مجبور کیا جاتا ہے۔؟
 
مصحف انسٹال کرنے کیلئے عربی کا موجود ہونا بالکل بے تکی سے شرط ہے۔ جب آپنے صرف قرآن پاک کو کاپی پیسٹ ہی کرنا ہے تو عربی انسٹال کرنے کیلئے کیوں‌مجبور کیا جاتا ہے۔؟

اصل میں مصحف شاید صرف عربی ونڈوز کے لئے بنایا گیا تھا اس لئے یہ انسٹال ہونے سے پہلے ہی یہ آپشن شو کرتا ہے کہ کیا آپ کے سسٹم پر عربی اینیبل ہے یا نہیں۔

واللہ اعلم
 
السلام علیکم بھائی!
میں چونکہ ایکس پی استعمال کرتا ہوں اس لئے اس کا طریقہ بیان کردیتا ہوں:
پہلے کنٹرول پینل سے ریجنل اینڈ لینگویج آپشن میں جائیں۔
یہاں لینگویج کے ٹیب پر کلک کریں اور نیچے سپلیمینٹ لینگویج سپورٹ کے دونوں خانوں کو چیک کریں۔ ایکس پی کی سی ڈی ڈال کر ریجنل اینڈ لینگویج آپشن کو ایپللائی کریں۔
جب کچھ فائلز سی ڈی سے کاپی ہو جائیں تو واپس ریجنل اینڈ لینگویج آپشن کے ایڈوانس ٹیب میں آئیں اور یہاں کوڈ پیج کنورژن ٹیبل میں موجود ساری آپشنز کو چیک کریں۔
اپلائی کریں۔ او کے کریں۔
سسٹم ری سٹارٹ کرلیں۔
اب مصحف انسٹال کریں اور استعمال کریں اور اپنے اس بھائی کے لئے دعا کریں۔
ویسے عارف بھائی اگر کوئی غلطی ہوگئی ہو تو آپ تصحیح فرمادیجیئے گا۔
 

الف عین

لائبریرین
وسٹا میں صرف یہ فرق ہے کہ اس میں ساری زبانیں پہلے سے انسٹال ہوتی ہیں۔ محض کنٹرول پینل کے لنگویجیز ٹیب میں Add language کی ضرورت ہوتی ہے۔
ّاصم نے دو پیغامات کھولے ہیں۔ دوسری جگہ بھی یہ لکھ چکا ہوں کل ہی۔
 
Top