مشکل اردو سیکھنے کی مہم (صرف خواتین کے لئے)

ابن رضا

لائبریرین
تنبیہ: آپ بہ یک بینی و دو گوش یہاں سے کوچ فرمائیں ورنہ تعذیراتی قدم اٹھایا جاسکتا ہے

ناعمہ عزیز کیسی رہی گھاڑی اردو؟
میں صرف املا کی درستگی کہ لیے چلتے چلتے دوبارہ نہ آنے کو حاضر ہوا ہوں۔۔ جیہ کو یہ بتانا ہے کہ تعزیر ایسے لکھتے ہیں۔ :)
 
ملائکہ

محفلین
تو خواتین میں یہ کہنے حاضر ہوئی تھی کہ میں آپ سب کے ساتھ ہوں ۔۔۔ لیکن خواتین اتنی باتونی واقع ہوئی ہیں کہ میرے آنے سے پہلے ہی 7 صفحات پر سلسلہ جا چکا ہے جو کہ میرے ناتواں کندھوں پر بڑا بھاری بوجھ ہوگا اسے پڑھنا ۔لیکن میں اس لڑی کا لب لباب سمجھ چکی ہوں ۔۔:)
 
ناعمہ عزیز

لائبریرین
دراصل مسئلہ یہ ہے کہ بوجہ بدقسمتی یا نالائقی۔۔۔ عربی سے اسقدر آشنائی حاصل نہ ہو سکی کہ متن کی عبارت سمجھ ہی سکوں۔
دراصل قصور آپ کا بھی نہیں عربی نہایت ہی فصیح زبان ہے، اس لئے اس سے آشنائی حاصل کرنے کو جان مارنا پڑتی ہے ۔
 
محدثہ

محفلین
دراصل قصور آپ کا بھی نہیں عربی نہایت ہی فصیح زبان ہیں ، اس لئے اس سے آشنائی حاصل کرنے کو جان مارنا پڑتی ہے ۔
آہ۔ جان مارنا پڑتی سے یاد آیا،ہماری عربی کی استاذہ ہمیں شعر سنایا کرتی تھیں ۔۔ایسے ہی مواقع پہ۔

یہ قدم قدم بلائیں، یہ سوادِ کوئے جاناں !
وہ یہیں سے لوٹ جائے جسے زندگی ہو پیاری!
 
ناعمہ عزیز

لائبریرین
آہ۔ جان مارنا پڑتی سے یاد آیا،ہماری عربی کی استاذہ ہمیں شعر سنایا کرتی تھیں ۔۔ایسے ہی مواقع پہ۔

ﯾﮧ ﻗ۔۔۔۔۔ﺪﻡ ﻗ۔۔۔۔ﺪﻡ ﺑﻼﺋﯿﮟ , ﯾﮧ ﺳ۔۔۔۔۔۔ﻮﺍﺩِ ﮐ۔۔۔۔ﻮﺋﮯ ﺟ۔۔۔۔۔ﺎﻧﺎﮞ !
ﻭﮦ ﯾﮩ۔۔۔۔ﯿﮟ ﺳﮯ ﻟ۔ﻮﭦ ﺟﺎﺋﮯ ﺟﺴﮯ ﺯﻧﺪﮔ۔۔ﯽ ﮬ۔۔ﻮ ﭘﯿﺎﺭﯼ !
بس پھر ٹھیک ہی کہا کرتیں تھیں ، لیکن اب تو اس آگ کے دریا میں قدم رنجہ فرما لیا آپ نے تو جاری رکھئے ، کچھ ذرا ذہن کے گھوڑے دوڑائیے ، توجہ مرکوز کیجیے ، امتحان روز روز تھوڑا نا آتے ہیں ، بس جب بھی آئیں تو کامیابی کی کوششوں کو جاری رکھتے ہوئے آگے بڑھتے جائیں انشا اللہ اچھا نتیجہ آپ کا منتظر ہو گا
 
ان شاءاللہ۔ !
شکریہ:) ۔ میں علومِ اسلامیہ میں ایم۔فِل کر رہی ہوں۔ تو اسی فصل کے امتحانات ہیں :p۔
 
Top