مشرقی افغانستان میں ڈرون حملہ ، تین طالبان مارے گئے

مشرقی افغانستان میں ڈرون حملہ ، تین طالبان مارے گئے
30 جون 2014 (13:16)
news-1404116169-7432.jpg

کابل (مانیٹرنگ ڈیسک) مشرقی افغانستا ن میں امریکی جاسوس طیارے کے ڈرون حملے میں تین طالبان مارے گئے ہیں ۔
افغان صوبہ کنڑ کے سیکیورٹی چیف عبدالحبیب سید خیل نے بتایاکہ فضائی کارروائی اتوار کو رات گئے ضلع مرورا میں کی گئی ۔
یادرہے کہ مشرقی افغانستان میں واقعہ کنڑوہ صوبہ ہے جہاں کئی ضلعوں میں شدت پسند فعال ہیں اورتحریک طالبان پاکستان سمیت عسکریت پسندوں کی قیام گاہیں موجود ہیں ۔
http://dailypakistan.com.pk/international/30-Jun-2014/118063
 
Top