مشرف گرفتاری کا حکم سنتے ہی کمرہ عدالت سے فرار ہوگئے

پردیسی

محفلین
بدلتا ہے رنگ آسماں کیسے کیسے ‘ پرویز مشرف گرفتاری کا حکم سنتے ہی کمرہ عدالت سے فرار ہوگئے
ججزنظر بندی کیس میں پروز مشرف کی درخواست ضمانت خارج کر دی گئی ،گرفتاری کا حکم جاری مگر مشرف فرار ۔۔۔۔۔۔۔
اسلام آباد ‘( اردو ویب نیوز ڈاٹ کوم ) ججز نظر بندی کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق صدر پرویز مشرف کی ضمانت میں توسیع کی درخواست مسترد کرتے اور ان کی گرفتاری کا حکم جاری کردیا ہے۔۔ پرویز مشرف گرفتاری کا حکم سنتے ہی اپنی ذاتی سیکورٹی میں کمرہ عدالت سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ججز نظر بندی کیس میں جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے ریمارکس دیئے کہ پرویز مشرف پر عدالتی نظام تباہ کرنے کا الزام ہے۔ عوام میں عدم تحفظ تھا کہ اگر اعلیٰ عدلیہ کے ججز کو نظر بند کیا جا سکتا ہے تو ان کی کیا حیثیت ہے، پرویز مشرف بطور ملزم تفتیش میں تعاون کرنے کے پابند تھے ۔۔۔۔۔مزید تفصیل ۔۔۔
 

سید زبیر

محفلین
پردیسی بھائی ! امید ہے چک شہزاد والے گھر کو ہی جیل بنا دیا جائے گا ماضی میں ایک دفعہ جنرل فضل حق کو پولیس گرفتار کرہی تھی جو تصویر اخبارات میں شائع ہوی تھی اس میں سابق گورنر پولیس کی بس کی سیڑھیوں میں لیٹے ہوئے تھے اور پولیس کھینچ کر یعنی دھروک کر اندر لے جا رہی تھی بدلتا ہے رنگ آسماں کیسے
ابھی بڑوں بڑوں کا انجام ہم دیکھیں گے لازم ہے ہم بھی دیکھیں گے
 
بیچارہ کمانڈو مشرف ۔۔۔ پتا نہیں کیا کیا خواب سجا کر اس کمی کمین ملک واپس آیا تھا۔۔۔سوچا ہوگا دوبارہ قصر صدارت میں طبلہ بجاوں گا اور کسی نئے چیرمین ایف بی آر کو نچواوں گا ۔۔ اور دیکھو اسکے ساتھ کیا ہورہا ہے اسے الیکشن میں کھڑا ہونے نہیں دیا جارہا ہے اُلٹا اسےلٹکان کر لٹانے کی تیاریاں ہو رہی ہیں۔۔۔پرائے تو پرائے اپنے سگے لندن والے پیر بھائی کو بھی جلال نہیں آرہا۔۔۔
 

پردیسی

محفلین
بیچارہ کمانڈو مشرف ۔۔۔ پتا نہیں کیا کیا خواب سجا کر اس کمی کمین ملک واپس آیا تھا۔۔۔ سوچا ہوگا دوبارہ قصر صدارت میں طبلہ بجاوں گا اور کسی نئے چیرمین ایف بی آر کو نچواوں گا ۔۔ اور دیکھو اسکے ساتھ کیا ہورہا ہے اسے الیکشن میں کھڑا ہونے نہیں دیا جارہا ہے اُلٹا اسےلٹکان کر لٹانے کی تیاریاں ہو رہی ہیں۔۔۔ پرائے تو پرائے اپنے سگے لندن والے پیر بھائی کو بھی جلال نہیں آرہا۔۔۔
پتا نہیں کیا کیا خواب سجا کر اس کمی کمین ملک واپس آیا تھا
محترم برادر سید اسد محمود مجھے پاکستان کو '' کمی کمین ملک '' کہنے پر شدید دکھ ہوا ہے ۔۔۔ اچھا آپ کی مرضی :)
 

باباجی

محفلین
محترم برادر سید اسد محمود مجھے پاکستان کو '' کمی کمین ملک '' کہنے پر شدید دکھ ہوا ہے ۔۔۔ اچھا آپ کی مرضی :)
ملک تو کمی کمین نہیں
ہاں یہاں کے نظام کو چلانے والے ضرور ہیں
اور ظاہر ہے کمیوں کے حامی بھی کمی یعنی عوام
ہمارا ملک تو ایسا درویش ملک ہے کہ لوگ لوٹ کر کھا گئے اور اب بھی کھا رہے ہیں
یہ ملک کھلا رہا ہے
 
یہ خبر پڑھ کر مجھے یہ تصویر یاد آگئی۔۔
Police+brutality+-+dec+28+2006.bmp

انشا اللہ مشرف کے ساتھ اس سے بھی برا ہوگا۔۔۔
 
محترم برادر سید اسد محمود مجھے پاکستان کو '' کمی کمین ملک '' کہنے پر شدید دکھ ہوا ہے ۔۔۔ اچھا آپ کی مرضی :)
بہت معذرت خواہ ہوں بے شک ملک کو چلانے والے کمی کمین ہیں لیکن ہم کیا کریں وہ ہمیں اپنے کمی کمین مزارعوں سے بھی کمی کمین سمجھتے ہیں۔۔۔
 
Top