مشرف کے جہاز پر حملہ

shahzadafzal

محفلین
مشرف کے طیارے پر راکٹ سے حملہ

آج صدر پاکستان جنرل پرویز مشرف اس وقت بال بال بچ گئے جب انکے طیارے کو راکٹ کا نشانہ بنایا گیا

تفصیلات کے مطابق صبح تقریبا سوا دس بجے جب جنرل پرویز مشرف کا طیارہ ترتتب جانے کے لیے چکلالہ ائیر بیس سے اڑا تو اس اس پر راولپنڈی کے علاقے نزد حیات ولی میڈیکل سینٹ کے قریب ایک کرائے کے مکان سے راکٹوں سے حملہ کیا گیا۔ جس سے ان کا طیارہ بال بال بچ گیا۔ کچھ دیر بعد پولیس نے اس مکان کو گھیرے میں لے لیا اور مکان مالک کو گرفتا کر لیا گیا۔

آخری اطلاعات آنے تک مکان کی چھت سے دو اینٹی ائیر کرفٹ گنیں بھی برامد ہوئی ہیں۔

یہ حملہ لال مسجد پر حملہ کا ردعمل بھی ہو سکتا ہے۔ اس سے پہلے بھی راولپنڈی میں‌ مشرف کے قافلے پر کئی بار جان لیوا حملے ہوئے جن میں وہ بال بال بچ گئے۔

download.jpg
 
بی۔بی۔سی کی خبر کے مطابق پاک فوج کے ترجمان نے اس بات کی تردید کی ہے۔ ایسا کوئی حملہ پرویز مشرف کے طیارے پر نہیں ہوا اور وہ آرام سے تربت پہنچ گئے ہیں۔ ہاں، ایک مکان سے مشین گن وغیرہ ضرور برآمد ہوئی ہے۔۔۔!
 

shahzadafzal

محفلین
بی۔بی۔سی کی خبر کے مطابق پاک فوج کے ترجمان نے اس بات کی تردید کی ہے۔ ایسا کوئی حملہ پرویز مشرف کے طیارے پر نہیں ہوا اور وہ آرام سے تربت پہنچ گئے ہیں۔ ہاں، ایک مکان سے مشین گن وغیرہ ضرور برآمد ہوئی ہے۔۔۔!
ارے جی وہ اس خبر کی تصدیق کیسے کریں گے!!!!!!!!

یہ کنفرم ہے کے حملہ ہوا ہے جس سے وہ بال بال بچ گئے!!!!!!!!!!
 

shahzadafzal

محفلین


جی برادر میں‌ یہ سب پڑ چکا ہوں۔۔۔۔۔۔۔
مگر شاید آپ کو معلوم نہیں‌کے ہماری حکومت ان کو کشش کرتی ہے۔۔۔۔ اور اس بات پر بھی پردہ ڈالا جا رہا ہے!!!!!!!!!

چلیں خود باتائیں‌کے انھوں نے پھر مکان کا گھیرائو کیوں کیا؟؟؟؟ اینٹی ائیرکرافٹ گنوں کے بارے میں‌کس کو خواب آئی تھی کے فلاں‌گھر کی چھت پر رکھی ہیں۔

یہ تو بونس میں ملیں‌میرا مطلب ہے انھوں‌ نے راکٹ کے حملے کے بعد جب گھیرائو کیا تب یہ گنیں‌بھی ملیں!!!!!!!!

ہان یہ ہے کہ ان کا طیارہ ہٹ ہونے سے بچ گیا!
 

رضوان

محفلین
حملہ ہوا ہو یا نہیں یہ تو طے ہے کہ اب پکڑ دھکڑ ہو گی اور ایجنسیاں پھر کئی لوگوں کو غائب کر دیں گی۔ پھر مظاہرے ہوں گے ایجنسیوں پر الزام لگیں گے وہ انکار کریں گی لیکن دو ایک کو رہا کر کے پانچ چھہ کو پھر پکڑ لیں گے۔ مظاہرے کرنے والوں کی سر عام شلواریں اتاریں جائیں گیں جس پر دوبارہ احتجاج ہوگا اور اور جلوس نکلے گا حکومت کے خلاف نعرے لگائے جائیں گے جس پر خوشامدی چمچے سیخ پا ہونے کا ناٹک کریں گے اور مظاہرین پر ڈنڈے برسا کر اپنی محرومیوں کا غصہ نکالیں گے بس یہ سلسلہ چلتا ہی رہے گا جب تک آمریت رہے گی چاہے شخصِ واحد کی ہو یا مراعات یافتہ ٹولے کی۔۔۔۔
 

غازی عثمان

محفلین
جہاز پر کوئی راکٹ نہیں داغا گیا بلکہ ایس ایم جی سے کچھ فائر کئے گئے تھے تاکہ جہاز کو نقصان نہ پہچے

اینٹی ایئر کرافٹ ( کام نام سے ظاہر ‌) اس لئے استعمال نہیں کی گئی کیونکہ اس کی تصویر بھی تو کھینچنی تھی۔
 
Top