مشرف دو دن بعد وردی اتار دینگے

صدر جنرل پرویز مشرف نے جمعرات کے روز وردی اتار کر سویلین صدر کے طور پر حلف اٹھانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ پی سی او کے تحت حلف اٹھانے والے متنازعہ چیف جسٹس عبدالحمید ان سے حلف لیں گے۔ تفصیل کے لئے مندرجہ ذیل ربط کا مطالعہ کریں۔

http://www.bbc.co.uk/urdu/pakistan/story/2007/11/071126_mush_wardi_nomore_as.shtml
 

زینب

محفلین
صدر 1973 کے معطل آیئن کے تحت حلف لیں گے تو کیا ایمرجنسی ختم ہو جائے گی پہلے آیئن کو بحال کیا جائے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔یا ججز کی طرح صدر بھی پی سی او کے تحت حلف لیں گے۔/۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

اظہرالحق

محفلین
مگر ایک بات سمجھ نہیں آئی ، کہ محترم صدر صاحب وردی کو کھال کہتے ہیں ، وردی تو اتار دیں گے کھال کا کیا ہو گا ۔ ۔ ۔ ۔؟؟؟؟؟؟
 
قابض صدر مشرف نے سولہ دسمبر کو ایمرجنسی کے خاتمے کا اعلان کیا ہے۔ لیکن جب تک عدلیہ کے ججز کو بحال نہیں کیا جائیگا، ہم اس کو جمہوریت نہیں مانیں گے۔
 

امید

محفلین
مشرف صاحب نے زبردستی صدارت لینے کے بعد وردی تو اتار دی ساتھ میں ان کو ملا ہے بہت کچھ ۔ اور اس کے ساتھ انہوں نے پائیں قوم کی بہت سی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ (خالی جگہ خود پر کریں میرے الفاظ کچھ ارکان کو برے لگ سکتے ہیں)
 
Top