مشتاق احمد یوسفی کی نئی کتاب - شامِ شعرِ یاراں

محمد امین

لائبریرین
اول تو بعد از سرزدگیِ جرم اس سے بے زاری کا اظہار اور جرم کی صحت سے انکار دو مختلف چیزیں ہیں۔۔۔ دوم یہ کہ تمام تر شواہد کی روشنی میں جرم ثابت ہو جانے کے بعد مجرم کا اس سے برائت یا بے زاری کا اظہار اسے سزا سے مبرا ہر گز نہیں کرتا۔

فور سائڈڈ ڈائی کو تھری سائڈڈ کے طور پر پیش کرنا ایک سیاسی چال تھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

محمد امین

لائبریرین
پراڈو والے موبائل نہیں چھینتے۔۔۔ بندہ ہی ایکسپورٹ کر دیتے ہیں۔۔۔ سوچ لیں، اب بھی پراڈو ہی چاہتے ہیں؟

کینیڈا تو ایکسپورٹ کر دیں گے نا؟ اچھی بات ہے۔۔۔ایک قادری کی کمی ہوگی کینیڈا میں آجکل، داغی قریشی سے کام چل جائے گا وہاں :p
 

فاتح

لائبریرین
کینیڈا تو ایکسپورٹ کر دیں گے نا؟ اچھی بات ہے۔۔۔ایک قادری کی کمی ہوگی کینیڈا میں آجکل، داغی قریشی سے کام چل جائے گا وہاں :p
بے فکر رہیں، وہ آپ کو کوئی فرق محسوس نہیں ہونے دیں گے کینیڈا اور بلوچستان میں :laughing:
 

تلمیذ

لائبریرین

بات پرانی ہے لیکن اس کتاب کے بارے میں بی بی سی پردی گئی یہ روئدادپڑھ کر مجھے بد مزگی اور بیزاری کی وہ کیفیت یاد آگئی ہے ، جس سے میں اشفاق احمد مرحوم کی کتاب’ بابا صاحبا‘ (جو ان کی وفات کے بعد شائع ہوئی تھی) پڑھنے کے بعد دو چار ہوا تھا۔ اس کتاب میں بھی صرف پہلے حصے نے کچھ لُطف دیا تھا۔ باقی محنت، تو ایسا لگتا تھا ،کہ مؤلفین نے صرف کتاب کی ضخامت (اور قیمت) بڑھانے کے لئے ہی کی ہے۔ یعنی جیسا کہ ظفر سید نے ’شام شعر یاراں‘ کے بارے میں لکھا ہے، کہ الم غلم تحریروں سے جوڑا ہو ا بھان متی کا کنبہ اور اعادے کی بھر مار ہے۔ گمان غالب ہے کہ جن لوگوں نے ’بابا صاحبا ‘پڑھی ہے وہ مجھ سے اتفاق کریں گے۔

بہر حال، مختلف مقامات پر تبصروں کے نتیجے میں تجسس کم ہونے کے باعث اگر کتاب شام شعر یاراں‘ کے حصول میں تاخیر بھی ہو گئی تو کوئی مضائقہ نہیں۔

زبیر مرزا, باباجی, قیصرانی, فلک شیر, فرحت کیانی,
دوست, نیرنگ خیال,
 
آخری تدوین:

تلمیذ

لائبریرین
محترمی جناب محمد وارث, صاحب نے ازراہ کرم یہ دھاگہ یوسفی صاحب کی نئی کتاب کی اشاعت اور تعارف کے لئے کھولا تھا اور ہم خوش تھے کہ اس عظیم مزاح نگارکی نئی کتاب کے بارے میں پُر مغز تبصرے پڑھنے کو ملیں گےلیکن بے ادبی معاف، احباب نہ جانے کس جانب نکل گئے ہیں اورگونا گوں قسم کے مراسلات سے نواز رہے ہیں، جن کا اصل موضوع سے دور کا تعلق بھی نہیں رہا۔
 
آخری تدوین:

محمد امین

لائبریرین
بات پرانی ہے لیکن اس کتاب کے بارے میں بی بی سی پردی گئی یہ روئدادپڑھ کر مجھے بد مزگی اور بیزاری کی وہ کیفیت یاد آگئی ہے ، جس سے میں اشفاق احمد مرحوم کی کتاب’ بابا صاحبا‘ (جو ان کی وفات کے بعد شائع ہوئی تھی) پڑھنے کے بعد دو چار ہوا تھا۔ اس کتاب میں بھی صرف پہلے حصے نے کچھ لُطف دیا تھا۔ باقی محنت، تو ایسا لگتا تھا ،کہ مؤلفین نے صرف کتاب کی ضخامت (اور قیمت) بڑھانے کے لئے ہی کی ہے۔ یعنی جیسا کہ ظفر سید نے ’شام شعر یاراں‘ کے بارے میں لکھا ہے، کہ الم غلم تحریروں سے جوڑا ہو ابھان متی کا کنبہ اور اعادے کی بھر مار ہے۔ گمان غالب ہے کی جن لوگوں نے ’بابا صاحبا ‘پڑھی ہے وہ مجھ سے اتفاق کریں گے۔

بہر حال، مختلف مقامات پر تبصروں کے نتیجے میں تجسس کم ہونے کے باعث اگر کتاب شام شعر یاراں‘ کے حصول میں تاخیر بھی ہو گئی تو کوئی مضائقہ نہیں۔

زبیر مرزا, باباجی, قیصرانی, فلک شیر, فرحت کیانی,
دوست, نیرنگ خیال,

میں سمجھتا ہوں کوئی بھی تخلیق کار جب خود اپنا کام دنیا کے آگے پیش کرتا ہے تبھی کام سے انصاف ممکن ہوتا ہے اور تبھی اس کی اصل اور مؤثر تخلیق سامنے آتی ہے۔ یوسفی صاحب کی چاروں پچھلی کتب خود ان کے اپنے ہاتھ کی تالیف کردہ تھیں۔ کاٹ چھانٹ خود ان کے اپنے ہاتھ کی تھی اور ان کا اپنا خون پسینہ شامل تھا جس میں غالب گمان ہے کہ دیگر مفادات، جو کہ مبینہ طور پر "شامِ شعرِ یاراں" کے ذریعے حاصل کرنے چاہے ہیں مؤلفین اور ناشر نے، پیشِ نظر نہ رہے ہونگے۔ یہ سب سے بڑا فیکٹر ہے اس کتاب کی نا پسندیدگی میں۔ یہی حال یار لوگ جون ایلیاء کا بھی کر رہے ہیں۔۔۔
 

محمد امین

لائبریرین
تمام باتیں ایک طرف، جوں جوں کتاب پڑھتا جا رہا ہوں، لطف بڑھتا جا رہا ہے۔۔۔ کچھ اقتباسات یہاں شامل کروں گا ۔۔
 

فاتح

لائبریرین
یہ بزمِ مے ہے یاں کوتاہ دستی میں ہے محرومی
جو بڑھ کر خود اٹھا لے ہاتھ میں مینا اسی کا ہے :)

10372775_10152419002972117_7679488633546750593_n.jpg
 

محمد امین

لائبریرین
نام سے تو حضرت فاتح رحمتہ اللہ علیہ بڑی مذہبی شخصیت لگ رہے ہیں ان کا دربار کہاں واقع ہے ؟؟؟

ملنگ ہیں، درویش ہیں، خانہ بدوش ہیں۔۔۔ جس ظرف کو ہاتھ لگا دیتے ہیں پیمانہ بن جاتا ہے، جس جگہ بیٹھ جاتے ہیں وہی مئے خانہ بن جاتا ہے یعنی دربار بن جاتا ہے۔۔۔۔

رند جو ظرف اٹھا لیں وہی ساغر بن جائے
جس جگہ بیٹھ کے پی لیں وہی مئے خانہ بنے
 

فاتح

لائبریرین
نام سے تو حضرت فاتح رحمتہ اللہ علیہ بڑی مذہبی شخصیت لگ رہے ہیں ان کا دربار کہاں واقع ہے ؟؟؟
ملنگ ہیں، درویش ہیں، خانہ بدوش ہیں۔۔۔ جس ظرف کو ہاتھ لگا دیتے ہیں پیمانہ بن جاتا ہے، جس جگہ بیٹھ جاتے ہیں وہی مئے خانہ بن جاتا ہے یعنی دربار بن جاتا ہے۔۔۔۔

رند جو ظرف اٹھا لیں وہی ساغر بن جائے
جس جگہ بیٹھ کے پی لیں وہی مئے خانہ بنے
یہ لیجیے ہمارے دربار کی تصویر:)
10432556_10152419002432117_1806801737567400419_n.jpg

دائیں سے بائیں: محمد امین ، فاتح ، مہدی نقوی حجاز
 
Top