مشاہدہ

آپ کا اتفاق ضروری نہیں میرا اپنا مشاہدہ ہے غلط بھی ہو سکتا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔!!!!

کچھ لوگ ایسے بھی مشاہدے میں آئے ہیں جو بظاہر لبرل بننے کی ناکام کوشش کرتے ہیں اور اپنے اندر کی خباثت کو صرف دوسروں کے گھروں اور دوسروں کی ماؤں بہنوں پر ظاہر کرتے ہیں ،اور روشن خیالی کو صرف اپنی ذات یا دوسروں کے گھروں تک محدود رکھتے ہیں ،لیکن جب اپنے گھر کی باری آتی ہے تو انہیں دین داری نظر آنے لگتی ہے اور اندر کی غیرت پنپنے لگتی ہے ،تو بھیا ایسی بھی منافقت کیوں یہ کیسا روشن خیال دماغ ہے جو صرف دوسروں کے گھروں تک محدود ہے ،یہ کیسی لبرل ازم سوچ ہے جو صرف دوسروں کی ماؤں بہنوں تک ہی محدود ہے،یا صرف فیس بک تک ہی محدود ہے ،
اپنی سوچ اور اپنے اندر کو اپنے ظاہر کی طرح ہی رکھیں اسی میں بھلائی ہے ،کہی یہ دوغلی پالیسی آپ کو مشکل میں نہ ڈال دے اس لیے
اپنے باطن کو اپنے ظاہر کی طرح رکھیں اور دوسروں کے گھروں پر اپنے گھروں جیسی نظر رکھے ،،،،،،،،
ورنہ دنیا ڈبل ہو جائے گی ایک شخص بظاہر ایک ہو گا لیکن اس کے اندر دو اشخاص کا مجموعہ موجود ہو گا ،پھر بات رکے گی تو صرف یہاں
کہ
دو چار نہیں مجھ کو فقط ایک ہی دکھا دو
وہ شخص جو اندر سے بھی باہر کی طرح ہو ،

‫#‏متجسس‬
 
Top