مسیحی برادری کی ملک کیلیے خدمات قابل تعریف ہیں، وزیراعظم کی کرسمس پر مبارک باد

جاسم محمد

محفلین
مسیحی برادری کی ملک کیلیے خدمات قابل تعریف ہیں، وزیراعظم کی کرسمس پر مبارک باد
ویب ڈیسک ایک گھنٹہ پہلے
1928806-imrankhannew-1577223799-513-640x480.jpg

قائد اعظم نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قرار دیا، ہم آج کے دن فاشسٹ آر ایس ایس کو نہیں بھول سکتے، عمران خان (فوٹو: فائل)

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کرسمس پر دنیا بھر کی مسیحی برادری اور قائداعظم کے یوم پیدائش پر قوم کو مبارک باد پیش کی ہے۔

اپنے بیان میں وزیر اعظم نے کہا ہے کہ کرسمس، امن، محبت، رواداری اور انسانیت سے ہمدردی کا پیغام ہے، اقلیتیں ملکی ترقی میں بھرپور طریقے سے اپنا حصہ شامل کررہی ہیں، ہم ملکی ترقی میں اقلیتوں کو سماجی طور پر بااختیار بنانے کے لیے کوشاں ہیں کیوں کہ قائد اعظم نے بھی تمام مذاہب کے لیے برابری کی بات کی تھی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ مسیحی برادری کی تعلیم، صحت اور دیگر شعبہ جات میں خدمات قابل تعریف ہیں۔

قائد اعظم کے یوم پیدائش کے حوالے سے عمران خان نے کہا کہ قائد اعظم بیسیویں صدی کے عظیم رہنما ہیں جنہوں نے فیصلہ کن تحریک کی قیادت کی اور آخری دم تک جمہوری نظریات اور قانون کی حکمرانی پر یقین رکھا، ان کے نظریات نے لاکھوں لوگوں کو متاثر کیا ہمیں ان کے نظریات کو سمجھنے اور مقاصد کی تکمیل کے لیے طویل سفر طے کرنا ہے۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ہمیں قائد اعظم کے اتحاد، ایمان اور نظم و ضبط کے اصولوں پر چلنا ہے کیوں کہ ان ہی اصولوں پر چل کر ہم ایک کامیاب قوم بن سکتے ہیں۔

عمران خان نے کشمیر کے حوالے سے کہا کہ قائد اعظم نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قرار دیا، ہم آج کے دن فاشسٹ آر ایس ایس کو نہیں بھول سکتے، بی جے پی حکومت کشمیر میں انسانی حقوق پامال کررہی ہے لیکن قوم چٹان کی طرح کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔

وزیر اعظم نے مزید کہا کہ بھارتی آئین کا نام نہاد سیکولر چہر بے نقاب ہوچکا ہے، بھارت میں مسلم مخالف متنازع قانون کو پوری دنیا دیکھ رہی ہے۔
 
Top