مسلم لیگ (ن) کا آرمی ایکٹ پر غیر مشروط حمایت کا فیصلہ

جاسم محمد

محفلین
نواز شریف نے عدالتی نا اہلی کے بعد جی ٹی روڈ سے شروع ہونے والے سفر میں جب ”مجھے کیوں نکالا“ کے اسباب بتانا شروع کیے تو اسے عوامی پسندیدگی ملی اور پھر اسی تحریک سے ہمیں ”ووٹ کی عزت“ کا نیا نعرہ ملا۔
عدالت میں اپنے فلیٹوں کی رسیدیں نہیں دی لیکن عوام میں ووٹ کوعزت دو کا چورن بیچا۔
 

جاسم محمد

محفلین
صدر مملکت نے آرمی ایکٹ ترمیمی بل پر دستخط کردیے
ویب ڈیسک جمعرات 9 جنوری 2020
1946486-arifalvi-1578588405-951-640x480.jpg

صدر مملکت کے دستخط کے بعد تینوں ترامیم قانون بن گئیں ہیں۔ فوٹو:فائل


اسلام آباد: مسلح افواج کے سربراہان کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق سروسز ایکٹ ترمیمی بلز پر صدر مملکت نے دستخط کردیے ہیں۔

مسلح افواج سے متعلق قانون سازی کے تمام مراحل مکمل ہوگئے ہیں، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آرمی، نیوی اور ائیر فورس کے ایکٹ میں ترامیم کی توثیق کردی ہے جب کہ صدر مملکت کے دستخط کے بعد تینوں ترامیم قانون بن گئیں ہیں۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے ترامیم پر دستخط کے بعد وفاقی حکومت قانون سازی سے متعلق رپورٹ جلد سپریم کورٹ میں جمع کرائے گی۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی اور سینیٹ نے تینوں مسلح افواج کے سربراہان کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق سروسز ایکٹ ترمیمی بلز کی کثرت رائے سے منظوری دی تھی۔
 

جاسم محمد

محفلین
آرمی ایکٹ میں ترمیم تعویزوں کی وجہ سے ہوئی، شیخ رشید
ویب ڈیسک جمعرات 9 جنوری 2020
1946091-shiekhrasheed-1578566312-503-640x480.jpg

عمران خان کا ایجنڈا احتساب ہے اور احتساب ہے جو ہر صورت میں ہوگا، شیخ رشید۔ فوٹو: فائل


پشاور: وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ آرمی ایکٹ میں ترمیم تعویزوں کی وجہ سے ہوئی کیوں کہ یہ لوگ ویسے نہیں مانتے اس لیے تعویز کیے ہیں۔

پشاور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ ملک میں اچھی فضا بنی ہے، اپوزیشن نے آرمی ایکٹ پر قانون سازی میں حمایت کی، آرمی چیف کی توسیع ہماری قومی ذمہ داری تھی، پہلے ہی کہا تھا کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی حمایت کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ آرمی ایکٹ میں ترمیم تعویزوں کی وجہ سے ہوئی، تعویزوں کی جب ضرورت ہو کام آتے ہیں، یہ لوگ ویسے نہیں مانتے اس لیے تعویز کیے ہیں، میں سیاست کی ابابیل ہوں، میں نے کہا تھا کہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کام پکا ہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان کا ایجنڈا احتساب اور احتساب ہے جو ہر صورت میں ہوگا، مارچ کے بعد احتساب اپنی اصل شکل میں آجائےگا، عمران خان اپنی آئینی مدت پوری کریں گے جب کہ مولانا فضل الرحمان نے دسمبر کی بات کی تھی لیکن دسمبر گزرگیا۔

شیخ رشید نے حریم شاہ سے متعلق سوال کو گھٹیا قرار دیتے ہوئے کہا کہ اہم لوگوں کے سامنے گھٹیا سوال نہ کریں، حریم شاہ پربات نہیں کروں گا کیونکہ اس سے وہ لوگ سر پر چڑھتے ہیں۔
 

جاسم محمد

محفلین

جاسم محمد

محفلین
جاسم محمد
ولیج آفیسر پارٹی کے لوگوں کو آئینہ دکھانے کا سنہرا موقع ہے، لیکن ابھی تک آپ کی پرفارمنس مایوس کن رہی ہے۔
آپ کی خاص فرمائش پر ایک معروف ولیج آفیسر کو ٹیگ کیا ہے۔ دیکھتے ہیں کیا ردعمل آتا ہے۔ اللہ تعالیٰ مسلم لیگ ن مرحومہ مغفورہ کے حال پر رحم کرے :)
EN10GsHUYAAHPnN.jpg

عبدالقیوم چوہدری
 

جاسم محمد

محفلین
جاسم محمد
ولیج آفیسر پارٹی کے لوگوں کو آئینہ دکھانے کا سنہرا موقع ہے، لیکن ابھی تک آپ کی پرفارمنس مایوس کن رہی ہے۔
ملک کے تمام ولیج آفیسرز اب ان بار بار کے بھگوڑوں سے تنگ آ چکے ہیں۔ ایک بھگوڑا لندن بھاگا ہوا ہے۔ دوسرا دبئی بیٹھا ہے۔ اور عوام کو بھاشن دے رہا ہے کہ اس حکومت نے معیشت تباہ کر دی۔
 

محمد وارث

لائبریرین
ملک کے تمام ولیج آفیسرز اب ان بار بار کے بھگوڑوں سے تنگ آ چکے ہیں۔ ایک بھگوڑا لندن بھاگا ہوا ہے۔ دوسرا دبئی بیٹھا ہے۔ اور عوام کو بھاشن دے رہا ہے کہ اس حکومت نے معیشت تباہ کر دی۔
یہ ایک اور بائیسویں گریڈ کے ولیج آفیسر صاحب ہیں۔ ان کا زورِ بیان دیکھیے ذرا، یعنی چوری سے گئے لیکن ہیرا پھیری سے نہ گئے!

نواز شریف نے ایسا کیوں کیا؟
عمار مسعود
میرے پاس ان سوالوں کے جواب نہیں ہیں۔ کوئی بھی شخص نواز شریف کی اس موجودہ منطق کو نہیں سمجھ پایا۔ لیکن بات کو ایک مفروضے پر ختم کرتا ہوں ۔ فرض کریں اگر امسال جون کے اختتام تک ملک میں صاف ، شفاف اور منصفانہ ری الیکشن ہوں۔ انتخابی ترامیم ہوں۔ ایک منتخب حکومت برسر اقتدار آئے۔ حالیہ نااہل حکومت سے نجات ملے۔ موجودہ معاشی بدحالی سے ہم نکلیں۔ لوگوں کے لئےروزگار کے مواقع پیدا ہوں۔ گورننس میں بہتری ہو۔ ترقیاتی منصوبے شروع ہوں ۔ بجلی ، گیس اور پٹرول کے نرخ کم ہوں۔ ڈالر کی قیمت میں کمی آئے۔ کاروبار کے مواقع پیدا ہوں اور کاروباری حضرات کا اعتماد بحال ہو۔اسٹاک مارکیٹ مستحکم ہو ۔ کاروبار حکومت سکون سے چلے۔ بین الاقوامی سطح پر ہونے والی ہزیمت کا سلسلہ ختم ہو۔ انتقام کی سیاست کا خاتمہ ہو تو کیا ان اقدامات سے جمہوریت کو پہنچنے والے نقصان کی تلافی ہو سکتی ہے؟ کیا یہ سودا مہنگا ہے؟

آخر میں یہ کہہ دینا کافی ہے کہ اگر یہ مفروضہ جات حقیقت بن گئے تو یقین مانیے اس ڈیل میں سارا نقصان نواز شریف کو اور سارا فائدہ پاکستان کو ہوا ہے۔
 

جاسم محمد

محفلین
موجودہ معاشی بدحالی سے ہم نکلیں۔ لوگوں کے لئےروزگار کے مواقع پیدا ہوں۔ گورننس میں بہتری ہو۔ ترقیاتی منصوبے شروع ہوں ۔ بجلی ، گیس اور پٹرول کے نرخ کم ہوں۔ ڈالر کی قیمت میں کمی آئے۔ کاروبار کے مواقع پیدا ہوں اور کاروباری حضرات کا اعتماد بحال ہو۔اسٹاک مارکیٹ مستحکم ہو ۔ کاروبار حکومت سکون سے چلے۔
یہ سب کام کرنے کیلئے اسحاق ڈالر کو واپس بلوا کر پھر سے قومی خزانہ کو چونا لگوانا پڑے گا۔ :)
ویسے ولیج آفیسرز پر حیرت ہوتی ہے کہ ان کا سب سےاہم بیانیہ "ووٹ کو عزت دو" بری طرح پٹ جانے کے بعد بھی وہ یہ سمجھتے ہیں کہ پارٹی کے دیگر بیانیے جیسے "عمران خان نے معیشت تباہ کر دی" بالکل سچ ہے۔ واقعی چوری سے گئے ہیرا پھیری سے نہیں۔
 

sobiaanum

محفلین
قومی اسمبلی میں تحریک انصاف کراچی میں اختلافات کی گونج

حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) جہاں اپنے اتحادیوں کو منانے میں مصروف ہے وہیں جماعت میں اندرونی اختلافات کی گونج قومی اسمبلی کے اجلاس میں بھی سنی گئی۔

قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران کراچی سے منتخب تحریک انصاف کے 3 رکن قومی اسمبلی نے کراچی ہی سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی کے خلاف احتجاج کیا۔
مزید پڑھیے https://onlineindus.com/urdu/45060


 
Top