مسلمان آخر کیوں مکہ کے مقدس مقامات کی تخریب کاری کے خلاف کچھ نہیں کہتے؟ - جیروم ٹیلر

قیصرانی

لائبریرین
جب یہاں بعضوں کے نزدیک شریعت کی کوئی حیثیت نہیں (اللہ ایسی سوچ سے پناہ نصیب فرمائے ) تو انہیں قبوں اور مزاروں کی اتنی کیا فکر پڑ گئی ہے ؟
میں انتظامیہ سے گزارش کروں گا کہ براہ کرم یہاں کچھ لوگوں نے ایسی پوسٹ کر رکھی ہیں جو کہ دینی لحاظ سے کھلی جسارت ہے۔ میں کسی کو پوائنٹ آؤٹ نہیں کرنا چاہتا۔ ایسی بے ہودہ اور دین کے خلاف اور اس کی تضحیک کا پہلو بننے والی پوسٹ آپ لوگ کیوں نہیں حذف کرتے۔ الحاد کو کھلی چھٹی دی ہوئی ہے اور کوئی حق بات کرے تو اس کی رائے فلڑ میں ڈال دی جاتی ہے۔ یا للعجب !!!
محترم جس پوسٹ کے بارے آپ کو تحفظات ہوں، اس پوسٹ کے نیچے رپورٹ کا آپشن موجود ہوتا ہے۔ اسے رپورٹ کر کے مختصر الفاظ میں بتا دیجئے کہ یہ پوسٹ کس وجہ سے رپورٹ کر رہے ہیں۔ امید ہے کہ انتظامیہ فوری یا جلد از جلد ایکشن لے گی :)
 

x boy

محفلین
مجھے تو یہ سب سازش لگ رہی ہے
اسپین میں مسلمانوں کے ساتھ کیا کچھ ہوا وہ کوئی لکھ سکتا؟
مسلمانوں کی لائبریری کس طرح برباد کی؟
چنگیزیوں نے دجلہ فرات میں کونسی کتابیں ضایع کیں جس کی وجہ سے دجلہ فرات کالا سیاہ ہوگیا تھا؟
ہم کس قوم کی بات کررہے ہیں؟
2000 میں جب میں حج کے لیے سعودیہ عرب پہنچا تو زیارت مدینہ منورہ میں پتا چلا کہ وہاں کی حکومت نے وہ کھجور کے درخت ختم کردیے
جنہیں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے مبارک ہاتھوں نےلگائے تھے جو جب تک 1400 سال گزرنے کے بعد بھی ٹھیک ٹھاک تھا،، گائڈ نے کہا کہ یہاں لوگ زیارت کم کرتے ہیں کچھور کی ٹہنیاں زیادہ توڑتے ہیں تبرک سمجھ کر گھر لے جاتے تھے۔
احد کی پہاڑی کی مٹی کھود کھود کر کم کردیا،،،
یہ سب حرکتیں اسی طرح کے کم ظرف مسلمان میٹیریلز نقصان پہنچاتے تھے۔
غلاف خانہ کعبہ کے چھوٹے ٹکڑے جیسے ممکن چوری سے کاٹ کر لے جاتے تھے۔
ایسی لاکھوں واقعات ہیں جو چند ہزار حجاج کرتے رہے ہیں
اگر ہماری تمہاری قوم وہاں اس طرح بسا کرتی جیسا آج انڈیا پاکستان میں ہیں تو ہو جاتا کمال۔
ہر جگہہ پر ٹھیکیدار کھڑے ہوجاتے۔
الحمدللہ
یہ مقامات ابھی تک پاک ہیں اور ان شاء اللہ قیامت تک رہیں گے۔

بہت خوب جناب آج کل آپ کیوں نہیں آتے۔
 

x boy

محفلین
آج کل سعودی عرب اور دیگر عرب کو کروڈ آئل کی پیداوار میں نقصان ہورہا ہے پھر بھی حجاج کی آسانیوں کے لئے نماز اور دیگر امور کے مقامات کی توسیع جاری ہے یہ خواب لے کر شاہ عبداللہ رب حقیقی سے جاملے،،، سب کو اسی طرح ہونا ہے بہت خواہشیں اور اور خواب لیکن وقت نہیں،،
پل بھر کی خبر نہیں سامان سو برس کا۔
 

x boy

محفلین
پہلے لارنس آف عربیہ، رچرڈ برٹن اور اب جیروم ٹیلر۔ کیا یہی لوگ رہ گئے ہیں جو ہمیں بتائیں گے کہ ہم مسلمانوں کو کیا سوچنا چاہیے اور کیا کرنا چاہیے؟ لمحہء فکریہ ہے۔
اور تو اور عبداللہ بھی لگ گیا ان ہی کے ساتھ۔
آنگن تیڑھا تو تھا ہی۔
 
Top