مسلمانوں کو کرسمس منانا چاہئے

قیصرانی

لائبریرین
بہت سے مسلمان چرچ جاکر بھی کرسمس مناتے ہیں کہ کرسچن خواتین سے راہ و رسم بڑھتی ہے
یہ تو مسلمان کے ایمان پر ہے کہ وہ کیا مناتا ہے
کرسمس مناو، قبروں کی پرستش کرو، مزاروں پر دھمال ڈالو، بھنگ پیو۔ سب جائز ہے بس ذرا لبرل مسلمان ہونا پڑے گا
کافر ہونے سے لبرل مسلمان ہونا بہتر ہے نا؟ :ROFLMAO:
 
قیصرانی

لائبریرین
اسے کہتے ہیں نظریہ ء ضرورت۔۔۔ ۔۔! آپ اُن میں ضم ہونا چاہتے ہیں تو اُن سا ہو جائیے۔ :)
ایک تو ہم مسلمان کسی مسلمان ملک میں خوش نہیں رہتے۔ خوش رہتے ہیں تو عیسائی ممالک میں۔ پر وہاں کی جو خوبیاں ہیں، وہ ان کے مسلمان نہ ہونے کی وجہ سے ہی ہیں۔ اور ہم چاہتے ہیں کہ ان کے ملک جا کر فوائد اٹھائیں اور پھر ان کو اپنے رنگ میں رنگ دیں۔ یار یہی کام کرنا ہے تو لازمی دوسرے ملک جانا ہے؟ یعنی ہم تو ڈوبے ہیں صنم تم کو بھی لے ڈوبیں گے :)
 
کافر ہونے سے لبرل مسلمان ہونا بہتر ہے نا؟ :ROFLMAO:
مسلمان ہونا ہر حال میں بہتر ہے
مگر غیر مسلم ملک میں رہنے کے بڑے مسائل ہیں۔ اگر خود کا ایمان سلامت بھی رہے تو اولاد مطالبہ کرتی ہے کہ کرسمس بھی مناو
گرل فرینڈ بھی بناو، بغیر شادی کے بچے بھی پیدا کرو، نائٹ کلب میں بھی ڈانس کرو، شراب تو پھر پانی ہے۔ بہت مشکل ہے غیر مسلم ملک میں
 
یہ تو ہے نا بھائی میرے۔ اب جہاں میں نے اپنی مرضی سے رہنا ہے تو ہر کام میں اپنی مرضی کا تو نہیں کر سکتا نا۔ یا تو پھر میں ادھر نہ رہوں یا پھر مجھے اپنی اولاد کی تربیت اتنی اچھی کرنی ہے کہ وہ برائی کی طرف مائل نہ ہو یا پھر اپنے اصل ملک کو لوٹ جاؤں؟
 
دس سال کوریا میں رہا ہوں
اچھی طرح جانتا ہوں غیرمسلم ملک میں رہنا رسی پر چلنے کے مطابق ہے وگرنہ کفر سے سمندر میں بہہ جاو
ایک صورت ہے
اپنا وقت اللہ کے پیغام کی ترویج میں لگادیں۔ اللہ اپ کو اور اپ کی اولاد کو سب کو بچالےگا انشاللہ
 
محمداحمد

لائبریرین
خوشی کے تہوار پر مبارکباد دینے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ آپ میری کرسمس نہیں کہنا چاہتے تو نہ کہیں کچھ اور کہہ دیں لیکن یہ بات اُن لوگوں کے لئے ہے جن کی مسیحی لوگوں سے بالمشافہ ملاقات ہوتی ہے۔ یہ صرف مروت کا تقاضہ ہے، ویلنٹائن کی طرح فیشن بنانے کی ہرگز ضرورت نہیں ہے۔
 
کرسمس تو نئے سال پر اتی ہے
بہت سے لوگ امریکہ میں بھی کسی خدا کو نہیں مانتے اور یورپ میں بھی وہ بھی کرسمس نہیں مناتے کہ اس میں کسی طور خدا کا واسطہ تواتا ہے
وہ وش یو ہپی ہالیڈے سے کام چلاتے ہیں۔ مسلے بھی چلا سکتے ہیں
 
حسان خان

لائبریرین
میرے خیال سے سعیدہ وارثی کو اپنے فتووں کا نشانہ بنانے کے بجائے ان کے بیان کا پس منظر سمجھنا ضروری ہے۔تہذیبوں کے تصادم نظریے کے پیروکار یا مسلمانوں سے خوف رکھنے والے یورپی اس بات کا ادعا کرتے ہیں کہ مسلمان مغربی تہذیب کے لیے خطرہ ہیں اور ہمیشہ یہ یورپ میں 'غیر' ہی رہیں گے۔ جب کہ یورپ کے مسلمان سیاست دان اور اہلِ فکر مسلسل یہ باور کرانے کی کوشش میں ہیں کہ نہیں، مسلمان اپنے عقائد، مذہب اور رسومات کا پابند رہتا ہوا بھی مغربی طرز زندگی اور یورپ کو اپنا سکتا ہے۔ اور یہ قابلِ تحسین بات ہے۔ (ویسے بھی البانوی اور بوسنیائی مسلمان تہذیبی لحاظ سے یورپی ہی ہیں)۔

سعیدہ وارثی برطانوی شہری ہیں، اور ان کے ملک کی غالب اکثریت کرسمس مناتی ہے، اگر ایسے میں خیر سگالی کے طور پر مسلمان بھی ان کی خوشیوں میں شریک ہو کر یہ پیغام دیں کہ ہم غیر نہیں، آپ کے اپنے ہیں تو اس میں بھلا کیا مسئلہ ہے؟ کیا صرف میری کرسمس کہنے سے مسلمانوں کا رشتہ اسلام سے منقطع ہو جائے گا؟ کیا یہاں پاکستان کے غیر مسلم خیر سگالی کے طور پر مسلمانوں کو عیدین کی خوشیوں کی مبارک باد نہیں دیتے؟
 
محمداحمد

لائبریرین
ایک تو ہم مسلمان کسی مسلمان ملک میں خوش نہیں رہتے۔ خوش رہتے ہیں تو عیسائی ممالک میں۔ پر وہاں کی جو خوبیاں ہیں، وہ ان کے مسلمان نہ ہونے کی وجہ سے ہی ہیں۔ اور ہم چاہتے ہیں کہ ان کے ملک جا کر فوائد اٹھائیں اور پھر ان کو اپنے رنگ میں رنگ دیں۔ یار یہی کام کرنا ہے تو لازمی دوسرے ملک جانا ہے؟ یعنی ہم تو ڈوبے ہیں صنم تم کو بھی لے ڈوبیں گے :)

آپ نے بات ایسی کہہ دی کہ کہنے کو کچھ رہا نہیں۔ شاید مسلمان ہی ٹھیک نہیں ہیں۔ بلکہ وہ ٹھیک سے مسلمان ہی نہیں ہیں۔
 
میرے خیال سے سعیدہ وارثی کو اپنے فتووں کا نشانہ بنانے کے بجائے ان کے بیان کا پس منظر سمجھنا ضروری ہے۔تہذیبوں کے تصادم نظریے کے پیروکار یا مسلمانوں سے خوف رکھنے والے یورپی اس بات کا ادعا کرتے ہیں کہ مسلمان مغربی تہذیب کے لیے خطرہ ہیں اور ہمیشہ یہ یورپ میں 'غیر' ہی رہیں گے۔ جب کہ مسلمان سیاست دان اور اہلِ فکر مسلسل یہ باور کرانے کی کوشش میں ہیں کہ نہیں، مسلمان اپنے عقائد، مذہب اور رسومات کا پابند رہتا ہوا بھی مغربی طرز زندگی اور یورپ کو اپنا سکتا ہے۔ اور یہ قابلِ تحسین بات ہے۔ (ویسے بھی البانوی، بوسنیائی اور بہت حد تک ترک اور آذربائجانی مسلمان تہذیبی لحاظ سے یورپی ہی ہیں)۔

سعیدہ وارثی برطانوی شہری ہیں، اور ان کے ملک کی غالب اکثریت کرسمس مناتی ہے، اگر ایسے میں خیر سگالی کے طور پر مسلمان بھی ان کی خوشیوں میں شریک ہو کر یہ پیغام دیں کہ ہم غیر نہیں، آپ کے اپنے ہیں تو اس میں بھلا کیا مسئلہ ہے؟ کیا صرف میری کرسمس کہنے سے مسلمانوں کا رشتہ اسلام سے منقطع ہو جائے گا؟ کیا یہاں پاکستان کے غیر مسلم خیر سگالی کے طور پر مسلمانوں کو عیدین کی خوشیوں کی مبارک باد نہیں دیتے؟
بیٹے کرسمس منانے اور ہپی ہالیڈے وش کرنے میں بڑا فرق ہے۔
کیا اپ کو کرسمس کی تاریخ پتہ ہے؟
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
میرے ایک قریبی عزیز کی سالگرہ ہوتی ہے 25 دسمبر کو۔ اسلیے میں کرسمس کے بجائے اس کی سالگرہ مناتا ہوں۔۔۔ :laugh:

نوٹد دیٹ کہ 25 دسمبر کو بابائے قوم حضرت قائد اعظم محمد علی جناح رحمۃ اللہ علیہ کی سالگرہ بھی ہوتی ہے۔
 
ہم تو اپنے ملک کے بابا جی، یعنی قائد اعظم محمد علی جناح خلد مکانی کا یومِ ولادت مناتے ہیں۔ :)
بابا کی سالگرہ رات بارہ سے صبح بارہ تک۔۔۔
عزیز کی سالگرہ صبح بارہ سے رات بارہ تک۔۔۔
کرسمس کے لیے ٹائم نہیں ملتا۔۔۔:laugh:
 
محمداحمد

لائبریرین
بابا کی سالگرہ رات بارہ سے صبح بارہ تک۔۔۔
عزیز کی سالگرہ صبح بارہ سے رات بارہ تک۔۔۔
کرسمس کے لیے ٹائم نہیں ملتا۔۔۔ :laugh:

آپ کو کونسا کسی معاشرے میں ضم ہونے کی پریشانی ہے۔ آپ تو رہتے ہی 'سو کالڈ' مسلمانوں کے بیچ ہیں۔ :)
 
آپ کو کونسا کسی معاشرے میں ضم ہونے کی پریشانی ہے۔ آپ تو رہتے ہی 'سو کالڈ' مسلمانوں کے بیچ ہیں۔ :)
ہوسکتا ہے میرا کوئی بانڈ نکل آئے۔ میں کوئی بریف کیس باہر لے جاؤں یا کامیاب سٹہ لگ جائے کروڑوں کا۔:p
اس کے بعد اگر غیرملک میں رہنا پڑا پھرررررر۔:rolleyes:
فیوچر پلاننگ احمد بھائی فیوچر پلاننگ۔۔۔:D
 
محمداحمد

لائبریرین
ہوسکتا ہے میرا کوئی بانڈ نکل آئے۔ میں کوئی بریف کیس باہر لے جاؤں یا کامیاب سٹہ لگ جائے کروڑوں کا۔:p
اس کے بعد اگر غیرملک میں رہنا پڑا پھرررررر۔:rolleyes:
فیوچر پلاننگ احمد بھائی فیوچر پلاننگ۔۔۔ :D

یعنی آپ بھی عظیم برطانیہ کے سرکاری مہمان بنا چاہتے ہیں۔ :)
 
Top