مسلمان، مسلمان کا بھائی ہے (حدیث المسلم أخو المسلم) کی تشریح اور تخریج

Islamic Student

محفلین
مسلمان، مسلمان کا بھائی ہے

عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : ” الْمُسْلِمُ أَخُو الْمُسْلِمِ ؛ لا یَظْلِمُہُ ، وَلا یَخْذُلُہُ ، وَلا یَحْقِرُہُ ، بِحَسْبِ امْرِءٍ مِنْ الشَّرِّ أَنْ یَحْقِرَ أَخَاہُ الْمُسْلِمَ ، رَواہُ مُسلِمٌ

سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضور رسالت ِمآب ﷺنے ارشادفرمایا : مسلمان ، مسلمان کابھائی ہے۔نہ اس پر ظلم کرتا ہے، نہ اس کو ظلم میں سونپتا ہے ، نہ اس کو رسوا کرتا ہے ،نہ اس کوحقیر جانتا ہے ۔ کسی شخص کے بدبخت ہونے کے لیے اتنا ہے کافی ہے کہ وہ اپنے مسلمان بھائی کو حقیر سمجھے۔

( اس حدیث کو امام مسلم نے روایت کیا ہے)

:تخریج الحدیث

(صحیح مسلم: رقم ٢٥٦٤۔ طبع مؤسسۃ الرسالۃ)

(مسند امام احمد: رقم ٧٧٢٧۔ طبع مؤسسۃ الرسالۃ)

(السنن الکبرٰی للبیہقی : ج٦ص٩٢۔ طبع دارالنوادر بےروت)

:شرح الحدیث

:ارشاد باری تعالیٰ ہے

وَاعْتَصِمُوْا بِحَبْلِ اللّٰہِ جَمِیْعًا وَّلاَ تَفَرَّقُوْا وَاذْکُرُوْا بِنِعْمَتِ اللّٰہِ عَلَیْکُمْ اِذْ کُنْتُمْ اَعْدَآئً فَاَلَّفَ بَیْنَ قُلُوْبِکُمْ فَاَصْبَحْتُمْ بِنِعْمَتِہٖ اِخْوَانًا

(آل عمران:١٠٣)

اوراللہ کی رسی مضبوط تھام لو سب مل کر اور آپس میں پھٹ نہ جانا (فرقوں میں نہ بٹ جانا)اور اللہ کااحسان اپنے اوپر یاد کروجب تم میں دشمنی تھی اس نے تمہارے دلوں میں ملاپ کردیا تو اس کے فضل سے تم آپس میں بھائی ہوگئے۔

: نیز ارشاد باری تعالیٰ ہے

اِنَّمَا الْمُؤْمِنُوْنَ اِخْوَۃٌ فَاَصْلِحُوْا بَیْنَ اَخَوَیْکُمْ وَاتَّقُوا اللّٰہَ لَعَلَّکُمْ تُرْحَمُوْنَ

(الحجرات : ١٠)

مسلمان مسلمان بھائی ہیں تو اپنے دو بھائیوں کے درمیان صلح کرواور اللہ سے ڈرو کہ تم پہ رحمت ہو
 
Top