سیدہ شگفتہ
لائبریرین
مسلسل ہائیکو
(اقبال حیدر)
ساون میں اس بار
پتے پیلے پیلے ہیں
سبز ہوئی دیوار
بھنورے ہیں سرشار
کانٹوں کے ہاتھ میں ہے
پھولوں کا بیوپار
بادل کے اُس پار
اک معصوم پرندے سے
بچھڑ گئی ہے ڈار
بے چہرہ دیوار
آئینہ خانوں میں ہے
سایوں کی بھرمار
تہمت ہے بے کار
ہم سب خود ہی شکاری ہیں
اور ہیں خود ہی شکار
سدا رہو ہوشیار
اک سکے کے دو رُخ ہیں
چور اور چوکیدار
======