مسالکی اختلافات یا ذاتی جنگ

زنیرہ عقیل

محفلین
دراصل مسالکی اختلافات کو ہر شخص نے ذاتی جنگ بنا کر رکھا ہے
اور بیانات ایسے دیئے جاتے ہیں جیسے جنت کے سرٹیفیکیٹ انہی کے ہاتھ میں ہوں
دین کی تعلیم کو عام کرنا چاہیے جو محبت اور مساوات کا درس دیتا ہے علماء کے مخالفین سن لیں
علماء کے لیے تو چیونٹیاں اور مچھلیاں بھی دعا کرتی ہیں

بے شک اللہ اور اُس کے فرشتے اور اہلِ ارض وسما یہاں تک کہ چیونٹیاں اپنی بِلوں میں لوگوں کو دین کی تعلیم دینے والے کے لیے دعا کرتی ہیں، اور دوسری حدیث میں فرمایا: پانی میں تیرتی ہوئی مچھلیاں بھی دعا کرتی ہیں
(سنن ترمذی: 2685، 2682)
 

فرقان احمد

محفلین
زنیرہ عقیل صاحبہ!

آپ سے درخواست کی جاتی ہے کہ لڑی کے عنوان میں مناسب ترمیم کریں تاکہ موضوع کی تفہیم ہو پائے۔ ایک اور گزارش یہ ہے کہ لڑی میں مناظرانہ انداز سے گریز فرمائیں۔ یوں معلوم نہ ہو کہ آپ کسی خاص گروہ کو للکار رہی ہیں۔بات کہنے کے سو ڈھب ہیں۔

تعاون کا شکریہ!
 
Top