مسئلہ آپ کا، حل ہمارا

ضیاء حیدری

محفلین

مسئلہ آپ کا، حل ہمارا
ضیاء حیدری
۔۔میرا مسئلہ یہ ہے کہ آپ میرا مسئلہ شائع ہی نہیں کرتے ہیں، حالانکہ میں آپ کے کالم کی تعریف پہلے کرتی ہوں، اس کے بعد اپنا مسئلہ بیان کرتی ہوں، مگر پھر بھی میں آپ کی توجہ سے محروم ہوں، میں ایک خوبرو دوشیزہ ہوں اور ثبوت کے طور پر اپنی فوٹو بھی ارسال کررہی ہوں۔
رخنار مس

آپ کا فوٹو جینک فیس ہے، نظر انداز کرکے ہم سے چوک ہوگئی ہے، اس کا ازالہ اس طرح کئے دیتے ہیں کہ کسی حسین شام آپ کو ڈنر پر مدعو کر لیتے ہیں۔

میری دوسری شادی غیروں میں ہوئی مگر جلد ہی طلاق ہو گئی ۔ پہلی شادی اپنوں میں کی تھی لیکن خاوند نے بھی ملنسارانہ چال چلن کا الزام لگا کر فارغ کردیا۔ تیسری شادی کی آفر بمشکل دو ماہ ہی چل سکی ہے، لیکن اب پتہ چلا ہے کہ اس کی بیوی ابھی مرنے والی نہیں ہے، جب پوچھو تو بہانہ بنا دیتا ہے، کہ کیمو تھراپی چل رہی ہے، اب کہہ رہا ہے کہ ہارٹ اٹیک ہوگیا ہے، وہ وینٹیلیٹر پر ہے، ابھی ٹائم ہے تم ایسا کرو اس دوران اپنی کتاب شائع کروالو، آپ سے سوال ہے کتاب شائع کرنے کا زیادہ فائدہ مجھے ہوگا یا اس کو ہوگا، ویسے وہ شخص بڑا نااہل ہے۔ (مس دشنام خان)

آپ کی ویلیو اسی وقت تک ہے جب تک کتاب شائع نہیں ہوتی ہے، جس طرح بچپن میں آپ بیماری کے بہانے سے چھٹی کر لیتی تھیں اسی طرح وہ بیوی کی بیماری کی افوہ سے فائدہ اٹھاتا ہے۔ آپ کو تیسری شادی سے اتنا فائدہ نہیں ہوگا جتنا تیسری طلاق لینے سے ہوگا۔


۔۔آپ آنے والے الیکشن کے بارے میں کیا پیش گوئی کرتے ہیں، کیا عوام کا مستقبل اچھا ہو جائے گا۔( انصاف الدین)

مستقبل ان کا ہوتا ہے ، جن کا ماضی اور حال اچھا ہوتا ہے، سرے محل پانامہ لیکس کا تمغہ جن کے پاس ہوتا ہے، وہ وکیل بھی کر سکتے ہیں اور جج بھی اور جرنیل بھی، تم اونچی اڑان کا سوچتے رہو اور بریانی کی پلیٹ پر اپنا مستقبل بیچتے رہو۔
 
Top