مرے ارماں وصیت لکھ رہے ہیں

ہوا کا آپ سے دل لگ گیا تو ؟
دیا میرے ہی آنچل سے بجھا تو ؟

مرے ارماں وصیت لکھ رہے ہیں
تجھے پکڑیں گے ان کا خوں ہوا تو

ہمارے بچوں کا ایسا ہی چکر
ہماری ناک کے نیچے چلا تو ؟

کریں گے ذکر تیرے حسن کا اب
کوئی مصرع اگر موزوں ہوا تو

یہ شعلہ تو چھپا لو گے بجھا کر
دھواں گر چاند کی ضو میں اٹھا تو؟
 
محفل فورم صرف مطالعے کے لیے دستیاب ہے۔
Top