مریم افتخار
محفلین
خیر مبارک محمد احمد بھائی۔راز کی بات ہے لیکن آپ کو بتا سکتی ہوں۔ نبیل بھائی کا بیان آیا کہ محفل کا چل چلاؤ ہے، زیک نے کہا ہر دن محفل کا آخری دن ہے اور میرے اندر ایک آواز آئی کہ کوچ کا وقت قریب آن پہنچا لیکن انج نئیں!ماشاءاللہ ماشاءاللہ
یہ ایک دم سے دس ہزار کیسے ہو گئے؟![]()
![]()
بہت بہت مبارک ہو مریم آپ کو۔
شاد آباد رہیے۔
پھر جتنے مراسلے کر چکی تھی ان کو دس ہزار میں سے نفی کیا، ایک دفعہ دیدے پھٹے کے پھٹے رہ گئے مگر کچی لسی کا ایک گلاس بنا کے پیا اور ٹھنڈک سے دماغ کو احساس ہوا کہ اب اگر اب پ والی لڑی میں سیلف فیلڈنگ گوارا نہیں کرتی تو پھر پیچھے دو ہی راہیں بچی ہیں۔
پہلی تھی مزاح برائے تاوان لڑی کی لیکن پھر آپ کی بھولی سی غیر مرئی صورت ذہن میں آئی اور اس لڑی کا ارادہ ترک کر دیا۔ دوسرا خیال تھا کہ کئی ہفتے پہلے ایک سیاحتی لڑی شروع کی تھی گلگت بلتستان کی ۔ اس میں فون میں موجود ٹرپ کی ساری تصویریں لوڈ کر کے فائر مار دوں۔
لیکن جو لوگ مجھے جانتے ہیں وہ اتنا تو جانتے ہوں گے کہ جہاں دو راستے آ جائیں وہاں میں ان کو چھوڑ کر تیسرے پہ نکل پڑتی ہوں۔ میں نے بس لوگوں کو حلقہ بندیوں پہ اشتعال دلایا، ہاتھ سے بنے ہوئے نسخے شریک کیے اور جہاں دو لوگ فارسی میں بات کر رہے ہوتے وہاں ترجمہ کرنے پہنچ جاتی۔ آن کی آن میں دس ہزار مراسلے ہو گئے، لوگوں نے مجھے ریٹائر کر کے ممتاز محل بنوایا اور میں پہلے ان سے استعفی لکھوانے پھر آن دھمکی۔ باقی عبداللہ محمد بھائی کا قصہ اس لیے اندر نہیں چھیڑ رہی کیونکہ آج انہوں نے ایک کام کی بات کی تھی کہیں محفلین سے انجانے میں اس کی حوصلہ شکنی نہ ہو جاوے!