مریخ کی سطح کے مشاہدے کا ایک عمدہ موقع

محمد سعد

محفلین
خبردار! بیدار! ہوشیار!
شوقیہ فلکیات دان متوجہ ہوں۔ 18 دسمبر کو مریخ کا اس سال کے دوران زمین کے ساتھ قریب ترین پڑاؤ ہوگا۔ تب مریخ زمین سے صرف 5 کروڑ 50 لاکھ میل کے فاصلے پر ہوگا۔ اس فاصلے پر اسے با آسانی کسی عام فلکی دوربین کے ذریعے دیکھا جا سکتا ہے۔ مریخ کی سطح کا مشاہدہ کرنے کا یہ ایک عمدہ موقع ہے۔
مزید تفصیلات کے لیے دیکھیے:
http://science.nasa.gov/headlines/y2007/21nov_marsdoubles.htm
دوربین کے بغیر بھی یہ ایک روشن سرخ ستارے کی صورت میں نظر آئے گا۔ مریخ کا مشاہدہ کرنے کے لیے رات کو مشرق جبکہ صبح سورج نکلنے سے پہلے مغرب کی طرف دیکھیں۔
 

طالوت

محفلین
صرف ساڑھے پانچ کڑوڑ میل کا فاصلہ ؟
اگر میرا طیارہ 1000 میل فی گھنٹا کی رفتار سے مریخ کی جانب روانہ ہو تو کتنے دنوں میں مریخ جا پہنچوں گا ؟
 

محمد سعد

محفلین

اب ویسے بھی سمجھنے کے لیے بہت دیر ہو چکی ہے۔ ;)
بہرحال خلاصہ بتا دیتا ہوں کہ جس وقت یہ تحریر لکھی گئی تھی تب مریخ زمین کے اتنا قریب آ چکا تھا کہ کسی عام سی فلکی دور بین سے بھی اس کی سطح کا نہایت واضح طور پر مشاہدہ کیا جا سکتا تھا۔
سمجھ آئی یا "دوسرے" طریقے سے سمجھاؤں؟ :boxing:
:mrgreen:
 

محمد سعد

محفلین
صرف ساڑھے پانچ کڑوڑ میل کا فاصلہ ؟
اگر میرا طیارہ 1000 میل فی گھنٹا کی رفتار سے مریخ کی جانب روانہ ہو تو کتنے دنوں میں مریخ جا پہنچوں گا ؟

ٹھہریں ذرا حساب لگاتا ہوں۔

55000000/1000=55000 گھنٹے۔
اب دن معلوم کرنے کے لیے حاصلِ تقسیم کو 24 پر تقسیم کرتے ہیں۔
55000/24=2291.666666667 دن۔
یا بالفاظِ دیگر تقریباً سوا 6 سال۔
میرے خیال میں اب تک آپ کی مریخ کے سفر کی خواہش دم توڑ چکی ہوگی۔ :)
 

محمد سعد

محفلین
ایک اور بات کی وضاحت بھی کر دوں کہ دراصل میں لفظ "شتونگڑوں" استعمال کرنے والا تھا لیکن عین وقت پر یہ لفظ ہی میرے ذہن سے نکل گیا۔ چنانچہ بجلی جانے کے خوف کے باعث جلدی میں لفظ "نالائقوں" لکھ دیا۔
امید ہے کہ اس وضاحت سے آپ کا شکوہ، اگر پوری طرح دور نہ ہوا ہو تو، کم ضرور ہو گیا ہوگا۔
:(
 

محمد سعد

محفلین
ایک عجیب بات کا میں نے مشاہدہ کیا ہے کہ جب اصل موقع تھا تو کسی نے میری پوسٹ کو گھاس تک نہیں ڈالی اور اب کوئی سال گزر جانے کے بعد شکریے کے خانے میں چھ سات نئے نام نمودار ہوئے ہیں۔ نہایت ہی عجیب بات ہے۔ :confused:
 

محمد نعمان

محفلین
واہ سعد بھائی واہ کیا بات ہے آپ کی۔۔۔۔
بہت اچھی معلومات ہیں۔۔۔۔
بس تھوڑا لیٹ ہو گیا۔۔۔۔
امید ہے ناراض نہیں ہونگے۔۔۔۔۔
 

محمد سعد

محفلین
:cry2::cry2::cry2::cry2::cry2::cry2::cry2::cry2:
اس سے پہلے کہ لوگ یہ پوچھیں کہ میں کیوں رو رہا ہوں، میں ہی بتا دیتا ہوں کہ میں اپنے وطن میں لوگوں کی سائنس سے دلچسپی کی حالت دیکھ کر رو رہا ہوں۔
:crying3::crying3::crying3:
 
Top