یوسفی مرد اور عورتیں

Shaidu

محفلین
جہاں سات آٹھ عورتیں جمع ہوں سب بیک وقت بولتی ہیں اور اس سےزیادہ اچنبھے کی بات یہ کہ بولتے میں سب کچھ سُن بھی لیتی ہیں۔گویا ایک عورت نان اِسٹاپ ٹرانسمِٹ بھی کرتی ہے اور اس عمل کے دوران سات آٹھ ویو لینتھس(wavelengths) پر کان ٹیون کر کے اوروں کو سُن بھی لیتی ہے۔لیکن مردوں کی بات اور ہے۔سات آٹھ مرد یکجا ہوں تو آپ دیکھیں گے کہ ان میں سے صرف ایک بولتا ہے۔باقی ماندہ نہیں بولتے۔اور نہ سُنتے۔

بے محل سہی، مگر مرزا کا قول یاد آتا ہے کہ تاش کے جتنے بھی کھیل ہیں وہ مردوں نے ایک دوسرے کو چُپ رکھنے کے لیے اِیجاد کیے ہیں۔

(یُوسُفی از زر گزشت)
 
Top