نصیر الدین نصیر مدینے کی تجلی سے۔ سید نصیر الدین نصیر گیلانی

چھوٹاغالبؔ

لائبریرین

لو مدینے کی تجلی سے لگائے ہوئے ہیں
دل کو ہم مطلع انوار بنائے ہوئے ہیں
اک جھلک آج دکھا گنبد خضری کے مکیں
کچھ بھی ہیں دور سے دیدار کو آئے ہوئے ہیں
سر پہ رکھ دیجیے ذرا دست تسلی آقا
غم کے مارے ہیں زمانے کے ستائے ہوئے ہیں
نام کس منہ سے ترا لیں کہ ترے کہلاتے
تیری نسبت کے تقاضوں کو بھلائے ہوئے ہیں
گھٹ گیا ہے تری تعلیم سے رشتہ اپنا
غیر کے ساتھ رہ رسم بڑھائے ہوئے ہیں
شرم عصیاں سے نہیں سامنے جایا جاتا
یہ بھی کیا کم ہے تیرے شہر میں آئے ہوئےہیں
تری نسبت ہی تو ہے جس کی بدولت ہم لوگ
کفر کے دور میں ایمان بچائے ہوئے ہیں
کاش دیوانہ بنا لیں وہ ہمیں بھی اپنا
ایک دنیا کو جو دیوانہ بنائے ہوئے ہیں
اللہ الله مدینے پہ یہ جلووں کی پھوار
بارش نور میں سب لوگ نہائے ہوئے ہیں
کیوں نہ پلڑا تیرے اعمال کا بھری ہو نصیر
اب تو میزان پہ سرکار بھی آئے ہوئے ہیں

پیر سید نصیر الدین نصیر گیلانی رحمتہ الله علیہ
 

الف نظامی

لائبریرین
لو مدینے کی تجلی سے لگائے ہوئے ہیں​
دل کو ہم مطلع انوار بنائے ہوئے ہیں​
اک جھلک آج دکھا گنبد خضری کے مکیں​
کچھ بھی ہیں دور سے دیدار کو آئے ہوئے ہیں​
سر پہ رکھ دیجے ذرا دست تسلی آقا​
غم کے مارے ہیں زمانے کے ستائے ہوئے ہیں​
نام کس منہ سے ترا لیں کہ ترے کہلاتے​
تیری نسبت کے تقاضوں کو بھلائے ہوئے ہیں​
گھٹ گیا ہے تری تعلیم سے رشتہ اپنا​
غیر کے ساتھ رہ رسم بڑھائے ہوئے ہیں​
شرم عصیاں سے نہیں سامنے جایا جاتا​
یہ بھی کیا کم ہے تیرے شہر میں آئے ہوئےہیں​
تری نسبت ہی تو ہے جس کی بدولت ہم لوگ​
کفر کے دور میں ایمان بچائے ہوئے ہیں​
کاش دیوانہ بنا لیں وہ ہمیں بھی اپنا​
ایک دنیا کو جو دیوانہ بنائے ہوئے ہیں​
اللہ الله مدینے پہ یہ جلووں کی پھوار​
بارش نور میں سب لوگ نہائے ہوئے ہیں​
کیوں نہ پلڑا تیرے اعمال کا بھاری ہو نصیر​
اب تو میزان پہ سرکار بھی آئے ہوئے ہیں​
پیر سید نصیر الدین نصیر گیلانی رحمتہ الله علیہ​
جزاک اللہ۔ بہت خوب!!!
 

چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
پتا ہے اویس بھیا
یہ نعت باقر نے پڑھی تھی۔ وہ بہت اچھی نعت پڑھتا ہے۔
ماشاء اللہ
اللہ اس کے درجات مزید بلند کرے:chill:


ارے ہاں یاد آیا
میاؤں بھلکڑ ہوتی جا رہی ہے:angry:
بادام کھایا کرو روزانہ ، 7 گن کے:p
ویسے میرا سر بھی کھا لیا کرو، تو افاقہ ہوگا:laugh:
 

مہ جبین

محفلین
بہت عمدہ اور لاجواب نعت شریف ہے

ہر ایک شعر انگوٹھی میں نگینے کی طرح فٹ ہے ماشاءاللہ

اسی نعت کا ایک شعر اور ہے، بہت ہی عمدہ​
حاضر و ناظر و نور و بشر و غیب کو چھوڑ
شکر کر وہ تیرے عیبوں کو چھپائے ہوئے ہیں
مجھے ذاتی طور پر یہ شعر بہت پسند ہے کہ اس میں کتنی خوبصورتی سے ہمیں اپنے عیبوں کی طرف نظر کرنے کی ترغیب دی ہے پیرسید نصیر الدین شاہ رحمۃاللہ علیہ نے۔۔۔۔۔ سبحان اللہ​
جزاک اللہ چھوٹاغالبؔ
سدا خوش رہو​
 
Top