مدد درکار ہے: جی‌میل لاگ ان

ساجد

محفلین
اگرچہ یہ دھاگہ دخول یا فورم سے متعلقہ دیگر تکنیکی معاملات میں رہنمائی کے متعلق ہے لیکن میرا مسئلہ تھوڑا ہٹ کے ہے چونکہ یہاں نیٹ کے کافی سارے ہنر مند ہیں اس لئیے اپنا مسئلہ لکھ رہا ہوں وہ یہ کہ فیس بک اگرچہ پاکستان میں ممنوع نہیں ہے لیکن میرے فیس بک میں استعمال کیا جانے والا جی میل اکاؤنٹ مجھے جی میل کے لاگ ان کے صفحہ سے دخول کی اجازت نہیں دے رہا۔ بالکل ٹھیک پاس ورڈ دینے کے باوجود پاس ورڈ اور یوزر نیم کے اختلاف کی تنبییہ جاری کر دیتا ہے۔ حال آں کہ تھنڈر برڈ میل کو استعمال کرتے ہوئے یہی اکاؤنٹ اسی پاس ورڈ سے میرے میلز وصول کر رہا ہے۔ اور اس کو چیک کرنے کے لئیے میں نے موزیلا کے علاوہ آئی ای بھی استعمال کیا۔ اور دو بار اپنا پاس ورڈ ڈیلیٹ کر کے تھنڈر برڈ کو اسی پاس ورڈ کی کمانڈ دی تو میلز ڈاؤن لوڈ ہو رہے ہیں۔
ہے کوئی جو مدد کر سکے؟
 
ساجد اصل مسئلہ فیس بک میں لاگ ان کا ہے تو پاس ورڈ ری سیٹ کے بٹن کو کلک کر کے پاس کوڈ میل کروا لیں۔

اگر سکرین شاٹ لے کر پوسٹ کریں تو زیادہ آسانی ہو گی مسئلہ سمجھنے میں۔
 

ساجد

محفلین
محب ، اس محبت کا بہت شکریہ۔
کل رات گئے تک تو یہ مسئلہ کسی طور حل نہیں ہو سکا تھا لیکن آج صبح دوسری بار کی کوشش پہ کامیابی ملی۔ شاید جی میل کے لاگ ان پیج میں کوئی مسئلہ تھا۔
 
Top