مدد ؟؟؟؟

جیسبادی

محفلین
گوگل دیکھتا ہے کہ کونسی مشہور سائٹ نے آپ کی سائٹ کا ربط لگا رکھا ہے۔ اگر ربط لگانے والی سائٹ خود مشہور ہے اور اس کا متن بھی آپ کے متن سے مماثلت رکھتا ہے تو ایک ہی ربط کافی ہے۔ ورنہ چھوٹی موٹی سائٹوں سے کئی ربط مل کر گوگل کی توجہ کا باعث بنیں گے۔ پہلا کام یہ کرو کہ اس سائٹ کے "لنک سیکشن" میں اپنے صفحے کا ربط ڈال دو یا کم از کم اپنی پوسٹ میں ہی لکھ دو۔
 
Search Engine Optimization

جیسبادی نے درست کہا۔ گوگل کی سرچ کے حوالے سے ایک پیٹنٹڈ ٹیکنالوجی ہے پیج رینک کے نام سے۔ اس سے گوگل ہر ویب پیج کا ایک درجہ مقرر کرتا ہے۔ جب ایک سرچ نتیجے کے لیے پیج آپس میں لڑتے ہیں تو گوگل انہیں پیج رینک کی مناسبت سے دکھاتا ہے یعنی زیادہ بڑے رینک والا پہلے (فوجی طریقۂ کار)۔

پیج رینک میں بہتری ایک الگ موضوع ہے اس کے لیے Search Engine Optimization کی تفصیل نیٹ پر ڈھونڈو۔ گوگل نے تو یہ سارا انتظام انتہائی پیچیدہ کیا ہوا ہے مگر اسی لیے وہ بادشاہ ہے۔ بہرحال صرف ویب پر ایک صفحہ اپلوڈ کر دینے سے وہ گوگل کے نتائج میں نہیں آسکتا۔ گوگل کو پہلے پیج کا پتہ لگنا چاہئے کہ یہ نیٹ کی دنیا میں وجود رکھتا ہے۔ اس کے لیے یا تو انتظار کرو کہ وہ کسی اور پیج سے تمہارا ربط پڑھ لے یا پھر خود اپنے صفحے کا ربط اس کی انڈیکس میں داخل کردو۔ کچھ دن بعد اس کا کرالر (crawler) آکر تمہاری سائٹ کو اپنی انڈیکس میں داخل کرجائے گا۔ یہ موضوع بہت طویل ہے لیکن امید ہے کہ یہ سٹارٹر آپ کو فائدہ دے گا۔
 
Top