مختلیف تارخی واقعات پر تبصرے اور تجاویز

بہت خوب فرذوق ،

زبردست کام کیا ہے اور یہ بہت پہلے کرنا چاہیے تھا تمہیں اب مستقل طور پر کرنا ہے۔
 
محمد وارث

لائبریرین
السلام علیکم فرذوق صاحب۔

آپ کی بہت عمدہ کاوش ہے۔ سلسلہ جاری رکھیئے۔

آپ جس کتاب "سو تاریخی واقعات" سے لکھ رہے ہیں اسکو مولانا غلام رسول مہر نے مرتب کیا ہے۔ اصل میں یہ انگلش کتاب دو مصنفین نے مل کر لکھی تھی اور اسکا نام ہے
HISTORY'S 100 GREATEST EVENTS
اور مصنفین کے نام ہیں
Samuel Nisenson & William A. DeWitt
جو کتاب آپ کے پاس ہے وہ اصل کتاب کا ہو بہو ترجمہ نہیں ہے بلکہ مولانا مہر نے پچاس واقعات اصل کتاب میں سے لیے ہیں اور پچاس واقعات خود تحریر کیے ہیں جو کہ مشرق اور اسلام کے متعلق ہیں۔ مثلاً آپ اس کتاب میں واقعات دیکھیں گے۔ "اسلام فتح مبین حاصل کرتاہے" یا "سندھ میں اسلام کا قدم پہنچتا ہے"، یہ واقعات اصل کتاب میں نہیں ہیں۔

اس اوپر والی اصل کتاب سے مولانا عبدالمجید سالک نے ایک اور کتاب لکھی ہوئی ہے "سو بڑے آدمی" اس میں بھی کچھ اصل کتاب سے ماخوذ ہیں اور کچھ سالک صاحب نے خود لکھے ہوئے ہیں۔ دونوں کتابیں فیروز سنز نے شائع کی ہوئی ہیں۔ اور دونوں ہی لا جواب ہیں۔

والسلام
 
فرذوق احمد

محفلین
محب بھائی بہت شکریہ آپ کا

اور وارث بھائی آپ کا بہت بہت شکریہ کہ آپ نے کتاب کہ بارے میں مجھے معلومات فراہم کی ہیں ۔۔اور جن دو واقعات کا ذکر آپ نے کیا ہے ،وہ واقعی میری والی کتاب میں نہیں ہیں ۔

اور آپ کی حوصلہ افزائی کا بہت بہت شکریہ
محب بھائی آپ کا بھی
 
فرذوق احمد

محفلین
ارے یار پلیز کچھ ایسا طریقہ بتا دیں کہ میں جو کچھ لکھوں ساتھ ساتھ سیو کرتا جاؤں

ابھی کچھ دیر پہلے میں اک اور واقع لکھ رہا تھا اُس کے آخری دو لفظ رہ گئے تھے اور لائٹ چلی گئی ، اور دُکھ کی بات یہ ہے کہ 10 سکینڈ باد واپس آ گئی بھئی تو جا ہی نہ

سارا کیے کرائے پر پانی پھیر دیا

اب دوبارہ لکھنے لگا ہوں پلیز اس کی راہنمائی ضرور کیجئے گا

:( ہسپانیہ کی تقدیر کا فیصلہ ہوتا ہے

اس کی

یہی لکھ رہا تھا اور لائٹ چلی گئی
اب دوبارہ :(
 
شمشاد

لائبریرین
تم ڈاؤنلوڈ سیکشن سے اردو ایڈیٹر ڈاؤنلوڈ کر لو اور اس میں ٹائپ کیا کرو اور محفوظ بھی کر لیا کرو۔
 
قیصرانی

لائبریرین
farzooq ahmed نے کہا:
ارے یار پلیز کچھ ایسا طریقہ بتا دیں کہ میں جو کچھ لکھوں ساتھ ساتھ سیو کرتا جاؤں

ابھی کچھ دیر پہلے میں اک اور واقع لکھ رہا تھا اُس کے آخری دو لفظ رہ گئے تھے اور لائٹ چلی گئی ، اور دُکھ کی بات یہ ہے کہ 10 سکینڈ باد واپس آ گئی بھئی تو جا ہی نہ

سارا کیے کرائے پر پانی پھیر دیا

اب دوبارہ لکھنے لگا ہوں پلیز اس کی راہنمائی ضرور کیجئے گا

:( ہسپانیہ کی تقدیر کا فیصلہ ہوتا ہے

اس کی

یہی لکھ رہا تھا اور لائٹ چلی گئی
اب دوبارہ :(
یا تو اردو انسٹال کر لیں، پھر مائیکرو سافٹ ورڈ یا کسی دوسرے ایڈیٹر میں اردو لکھ کر ساتھ ساتھ سیو کر سکیں گے یا پھر مندرجہ ذیل ایڈیٹر پر گذارا کریں

http://www.urduweb.org/mehfil/local_links.php?action=jump&id=7&catid=3
 
ابوشامل

محفلین
فرذوق بہت اچھا سلسلہ شروع کیا ہے آپ نے، خصوصاً میرے لیے تو کافی دلچسپ ہے کیونکہ تاریخ و جغرافیہ میرے پسندیدہ مضامین ہیں، اس حوالے سے کسی واقعے کے بارے میں اگر کوئی تفصیلات جاننی ہوں تو حاضر ہوں۔
ویسے ایک کام ہو سکتا ہے آپ اِن واقعات پر اردو وکیپیڈیا کے لیے مضامین لکھ سکتے ہیں بس اس معلومات کو انسائیکلو پیڈیا پر لکھنے کے انداز میں ڈھالنا ہوگا۔
اللہ آپ کو جزا دے
 
فرذوق احمد

محفلین
بہت شکریہ آپ لوگوں کی ہمت افزائی کا
میں نے قیصرانی بھائی کا دیا ہوا ربط انسٹال کر لیا ہے

اور وکیپیڈیا میں نے کبھی استعمال نہیں کی اس لیے مشکل پیش آ رہی ہے

ابھی بغور مطالعہ کروں گا تو پتا چل جائے گا
 
ابوشامل نے کہا:
فرذوق بہت اچھا سلسلہ شروع کیا ہے آپ نے، خصوصاً میرے لیے تو کافی دلچسپ ہے کیونکہ تاریخ و جغرافیہ میرے پسندیدہ مضامین ہیں، اس حوالے سے کسی واقعے کے بارے میں اگر کوئی تفصیلات جاننی ہوں تو حاضر ہوں۔
ویسے ایک کام ہو سکتا ہے آپ اِن واقعات پر اردو وکیپیڈیا کے لیے مضامین لکھ سکتے ہیں بس اس معلومات کو انسائیکلو پیڈیا پر لکھنے کے انداز میں ڈھالنا ہوگا۔
اللہ آپ کو جزا دے

ابو شامل وکیپیڈیا پار معلومات کو ڈھالنے کے لیے آپ کو چند ٹیوٹوریل لکھنے پڑیں گاے تو بہت لوگ اس طرف راغب ہو سکتے ہیں۔

فرذوق بہت اچھے جا رہے ہو اور اسی طرح لگے رہو۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم

شاندار فرذوق ، مجھے بہت خوشی ہوتی ہے جب آپ کی پوسٹ یہاں آئے، ویل ڈن چھوٹے بھائی !
 
فرذوق احمد

محفلین
بہت بہت شکریہ آپی آپ کا ،، اور اب دو نئی بھی پوسٹس کی ہیں ۔ان کے بارے میں بھی بتائیں ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
 
Top