مختلف شہروں میں زلزلہ

پاکستان کے مختلف شہروں من جملہ سوات، چترال، شانگلہ، بونیر، غذر اور مالاکنڈایجنسی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس سے عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔
اسلام آباد سے موصولہ رپورٹ کے مطابق زلزلہ پیمامرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.4 ریکارڈ کی گئی ہے، زلزلے کا مرکز ہندوکش ریجن تھا۔
ذرائع زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلہ 207 کلومیٹر کی گہرائی میں آیا، زلزلے کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ گھروں سے باہرنکل آئے۔
بشکریہ
http://urdu.irib.ir/component/k2/item/35089-پاکستان-مختلف-شہروں-میں-زلزلہ
 
Top