انٹرویو محمد بلال اعظم

محمد بلال اعظم

لائبریرین
جی بھائی آپ کی عمر ہے خواب دیکھنے کی۔۔۔ :biggrin:

خواب دیکھنے کی عمر تو ہمیشہ ہوتی ہے۔

سنا ہے ربط ہے اس کو خراب حالوں سے
سو اپنے آپ کو برباد کرکے دیکھتے ہیں
سنا ہے درد کی گاہک ہے چشمِ ناز اس کی
سو ہم بھی اس کی گلی سے گزر کے دیکھتے ہیں
 
خواب دیکھنے کی عمر تو ہمیشہ ہوتی ہے۔

سنا ہے ربط ہے اس کو خراب حالوں سے
سو اپنے آپ کو برباد کرکے دیکھتے ہیں

سنا ہے درد کی گاہک ہے چشمِ ناز اس کی
سو ہم بھی اس کی گلی سے گزر کے دیکھتے ہیں
فراز صاحب نے جانے کس دھن میں یہ شعر کہے تھے۔۔
خراب حالوں کو کوئی نہیں پوچھتی آج کل۔:(

گلی کا کتا کزرنے کب دیتا ہے اس کی گلی سے۔ 14 انجیکشنوں کے ڈر سے ہم خود نہیں جاتے وہاں۔۔:D
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین

شمشاد

لائبریرین
فراز صاحب نے جانے کس دھن میں یہ شعر کہے تھے۔۔
خراب حالوں کو کوئی نہیں پوچھتی آج کل۔:(

گلی کا کتا کزرنے کب دیتا ہے اس کی گلی سے۔ 14 انجیکشنوں کے ڈر سے ہم خود نہیں جاتے وہاں۔۔:D
گزر جائیں، آجکل 14 کی بجائے ایک ہی ٹیکہ لگاتے ہیں۔
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
میں بھی ڈھونڈ کے کچھ سوال لائی ہوں چھوٹے بھائی

برف زیادہ ٹھنڈی ہوتی ہے یا برف کا پانی؟
اگر محبت بازار میں بکتی تو آپ کتنی بات خریدتے؟
کیا پانی کے اندر رویا جا سکتا ہے؟
کیا مچھلی کو بھی پیاس لگتی ہے؟
پرندے سوتے ہوئے درخت سے گرتے کیوں نہیں؟
پاکستان کا ایک ایسا شہر ہے جس کو اردو میں لکھتے ہوئے پندرہ نکتے ڈالنے ہوتے ہیں، بتائیں ذرا کون سا ہے؟
ایک آدمی کی چھ انگلیاں تھیں، سب لوگ اسے اکبر بلاتے تھے۔ بھلا کیوں؟

:):):)

بہت مشکل سوال ہیں۔
ایک ہفتے سے جواب تلاش کر رہا ہوں لیکن نہیں مل رہے۔
 
تعبیر

محفلین
میرا مسوم بچہ :lovestruck:
انٹرویو کو کیوں ہم آئی کیو ٹیسٹ بنا دیتے ہیں بھئی؟؟؟

چلیں بلال بچے میں پوچھ لیتی ہوں کچھ سوالات :)

آپ کا اب تک انٹرویو پڑھ کر ایک گانا کیوں ذہن میں آتا ہے کہ :p
کیا تجھے پیار ہے یاآآآآآآآ
کیسا خمار ہے یاآآآآآآ
کیا ایسی ہی بات ہے؟

:soccerball: * پہلا crush

:lightbulb: *پسندیدہ gadget

:star2: *شاعری کا شوق کب اور کیسے ہوا اور آپ کو یہ کیسے پتہ چلا کہ آپ کے اندر ایک شاعر بننے کی صلاحیت موجود ہے؟؟؟

:lightning: اتنی چھوٹی سی عمر میں کوئی رومینٹک شاعر کے بجائے آپ کو علامہ اقبال کیوں پسند ہیں؟؟؟
اتنی مشکل شاعری کیوں پسند ہے اور کیسے سمجھ میں آتی ہے؟؟؟

:martiniglass:شاعری میں کس شاعر سے متاثر ہیں اور انکی طرح شاعری کی کوشش کرتے ہیں؟؟؟
:soccerball:فارغ وقت میں نیٹ کے علاوہ اور کیا مصروفیات ہیں؟؟؟
:sun:طبعیت کے لحاظ سے کیسے ہیں؟؟؟سنجیدہ،حساس،باتونی ،بذلہ سنج وغیرہ
:star2: دوستی اپنے ہم عمروں میں پسند ہے یا سب کے ساتھ دوستی کر لیتے ہیں اور دوستی آپکی نظر میں؟؟؟
:rainbow: محفل پر کس سے پنگا لیتے ہوئے ڈر لگتا ہے؟؟؟
فی الحال اتنا ہی باقی پھر سہی :):):)
 
یوسف-2

محفلین
س: آپ کی زندگی کا خوبصورت ترین حصہ؟
ج: بہت سے ہیں۔
اُس کی محفل میں بیٹھ کر دیکھو
زندگی کتنی خوبصورت ہے
س: آپ کی زندگی کا مقصد؟
ج:
تمنا ہے کہ اس دنیا میں کوئی کام کر جاؤں
اگر کچھ ہو سکے تو خدمتِ اسلام کر جاؤں
س-آپ کس طرح کے انسان ہیں؟شرارتی ، سنجیدہ؟؟
ج: زیادہ تر شرارتی اور غیر سنجیدہ واقع ہوا ہوں لیکن کبھی کبھی سنجیدہ بھی پایا گیا ہوں۔
س-محبت اور دوستی میں فرق؟
ج: کچھ خاص فرق نہیں۔ دوستی محبت میں بھی تبدیل ہو سکتی ہے اور محبت دوستی میں بھی۔
س-خوش نصیبی کیا ہے؟
ج: اپنے نصیب پر خوش ہونا۔
س۔آج تک کا آپ کی زندگی کا سب سے خوبصورت تحفہ؟
ج: کتابیں ہی ہیں۔
س: اگر آپ لڑکی ہوتیں تو کیا کرتے؟
ج: جو اب نہیں کر رہا۔
س: ہم سب کو کیا نصیحت کریں گے؟
ج:
بھولا نہیں میں آج بھی آدابِ جوانی
میں آج بھی اوروں کو نصیت نہیں کرتا

بہت خوب بلال میاں! کیا کہنے۔ اس کم سنی میں دانائی کی اتنی ساری باتیں۔ ماشاء اللہ ۔ ویسے یہ آپ کا پہلا ہی جنم ہے نا :D ایسا لگتا ہے کہ اک عمر پہلے بھی گذار کے دوبارہ آئے ہین اس جہان میں ۔ سدا خوش رہو۔ کتابوں سے دوستی جاری رکھو اور ”دیگر دوستیوں“ میں سے کسی بہتر کو جلد از جلد عقد نکاح میں لے آؤ۔ ورنہ ”خدشہ“ ہے کہ کہیں ایک اور فراز پیدا نہ ہوجائے۔ یہ قوم پہلے ہی رومانوی شاعروں کے تخلیق کردہ کاٹھ کباڑ والے بوجھ تلے دبی کاہلی کے مزے میں غرق ہے :eek: آپ کا انٹرویو پڑھ کر واقعی میں لطف آگیا۔ :best:
 
یوسف-2

محفلین
س۔ پتے کب ہوا دیتے ہیں؟
ج۔ جب ہوا چلے یا جب وہ فصلِ گُل میں شجر سے ٹوٹ کے روتے ہیں۔
بھئی اتنی گہرائی میں نہ اُترا کرو، ابھی تو آپ نے تیرتے ہوئے بہت دور تلک جانا ہے :)

س۔ ایک انار کے لئے سو بیمار کیوں ہوجاتے ہیں؟
ج۔ جیسے ایک محبوب کے لئے سو شاعر اور سو عاشق ہوتے ہیں ویسے ہی ایک انار کے لئے سو بیمار ہو جاتے ہیں۔
اسی لئے تو عاشقی میں عزت سادات سے ہاتھ دھونا پرتے ہیں۔
س۔ گھریلو سیاست میں سونامی کیوں نہیں آتا؟
ج۔ اپوزیشن نہیں ہوتی ہے گھریلو سیاست میں۔
اپوزیشن ہوتی تو ہے لیکن وہ فرینڈلی ہوتی ہے:)

س۔ کانٹا وہی پر کیوں ہوتا ہے جہاں گلاب ہو؟
ج۔ اچھے لوگوں کی حفاظت کے لئے کچھ سپاہی تو ہوتے ہی ہیں۔
وی آئی پی کہئے وی آئی پی :)
س۔ خاص خاص اور عام خبروں میں کیا فرق ہے؟
ج۔ خاص خاص خبریں عوام سے متعلق ہوتی ہیں اور عام خبریں خواص سے متعلقہ ہوتی ہیںَ
عاطف بٹ بھائی! یہ سبق بھی سیکھ لیں بلالی صحافت کا :p
س: شیر اور شعر میں کیا فرق ہے؟
ج: شعر میں شیر تو آ سکتا ہے لیکن شیر میں شعر نہیں آ سکتا۔
بہت خوب، زبر دست :D
س: ڈرامے اور ڈرامے بازی میں کیا فرق ہے؟
ج: ڈرامے آپ دیکھتے ہیں جبکہ ڈرامے بازی آپ کرتے ہیں۔
:best:
س: موبائل فون سستے کیوں ہیں؟
ج: اس قوم کو واپس خوابِ غفلت کی نیند سُلانے کے لئے۔
:great:
س: نیکی کر دریا میں ڈال اور برائی؟
ج: کر جیب میں ڈال۔
:good:
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
میں بھی ڈھونڈ کے کچھ سوال لائی ہوں چھوٹے بھائی

برف زیادہ ٹھنڈی ہوتی ہے یا برف کا پانی؟
گرمیوں میں برف کا پانی اور سردیوں میں برف۔

اگر محبت بازار میں بکتی تو آپ کتنی بات خریدتے؟
جتنی خرید سکتا، اتنی خرید لیتا کیونکہ "محبت فاتح عالم" ہے۔

کیا پانی کے اندر رویا جا سکتا ہے؟
جی، رویا جا سکتا ہے مگر ہیلمٹ پہن کے۔

کیا مچھلی کو بھی پیاس لگتی ہے؟
قرین از قیاس بات ہے کہ لگتی ہو گی۔ کیونکہ پیاس بجھتی ہی نہیں۔

پرندے سوتے ہوئے درخت سے گرتے کیوں نہیں؟
جب چھوٹے ہوتے تھے تو گر جاتے تھے لیکن جیسے جیسے بڑے ہوتے گئے، تجربہ بڑھتا گیا۔ اور آج 21ویں صدی میں وہ نہیں گرتے۔ لیکن اگر کوئی کمزور دل ہو تو وہ پیروں کو دھاگے کے ساتھ پیڑ کی شاخ سے باندھ لیتا ہے۔

پاکستان کا ایک ایسا شہر ہے جس کو اردو میں لکھتے ہوئے پندرہ نکتے ڈالنے ہوتے ہیں، بتائیں ذرا کون سا ہے؟
پوائنٹ نوٹ کیا جائے۔ نقطہ ایسے لکھا جاتا ہے نہ کہ ایسے نکتہ۔
لہٰذا اب اس سوال کا جواب آپ بتائیں۔:applause::lol::grin:

ایک آدمی کی چھ انگلیاں تھیں، سب لوگ اسے اکبر بلاتے تھے۔ بھلا کیوں؟
کیونکہ اُس کا نام اکبر تھا۔

:):):)

لیجئے مقدس آپی
اپنے سوالوں کے جواب۔
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
میرا مسوم بچہ :lovestruck:
انٹرویو کو کیوں ہم آئی کیو ٹیسٹ بنا دیتے ہیں بھئی؟؟؟
بس ایویں ہی

چلیں بلال بچے میں پوچھ لیتی ہوں کچھ سوالات :)

آپ کا اب تک انٹرویو پڑھ کر ایک گانا کیوں ذہن میں آتا ہے کہ :p
کیا تجھے پیار ہے یاآآآآآآآ
کیسا خمار ہے یاآآآآآآ
کیا ایسی ہی بات ہے؟
انٹرویو پڑھ کے۔ہیں!
میں سمجھا نہیں!
اور باقی رہ گئی "ایسی ہی بات" تو
ہے کچھ ایسی ہی بات جو چپ ہوں

:soccerball: * پہلا crush
زندگی تو نام ہی کرشز کا ہے۔ اب پہلا تو یاد نہیں۔

:lightbulb: *پسندیدہ gadget
موبائل فون

:star2: *شاعری کا شوق کب اور کیسے ہوا اور آپ کو یہ کیسے پتہ چلا کہ آپ کے اندر ایک شاعر بننے کی صلاحیت موجود ہے؟؟؟
شاعری کا شوق تو خیر انتہائی بچپن سے ہیں۔ مجھے یاد ہے میں جب پرائمری میں پڑھتا تھا تب بھی "شعاع"، "خواتین ڈائجسٹ" کی حمد، نعت، نظم، غزل لازمی پڑھتا تھا۔ پھر میٹرک میں آ کے کچھ استاد اس طرح کے ملے کہ اس شوق کو اور تقویت ملی۔ میٹرک کے بعد میں نے پہلی کتاب "بانگِ درا" اور دوسری کتاب " دیوانِ غالب" خریدی تھی۔ پھر انٹر میں آ کے اس شوق کو کچھ اور ہوا لگی۔ اور میں تُک بندی شروع کر دی۔ اس کے بعد محفل ملی اور کچھ بحر اور وزن کے بارے میں بھی پتہ لگا۔
اور مجھ میں شاعر بننے کی صلاحیت ہے یا نہیں، اس کے بارے میں تو میں کچھ نہیں کہہ سکتا کیونکہ شاعری ایک فُل ٹائم جاب ہے۔
میرے ریاضی کے سر افظ سید سیف صاحب کہتے ہیں کہ "بیٹا! جب بی ایس سی میں ڈبل میت پڑھو گے تو یا تو شاعری یاد رہے گی یا میتھ کے فارمولے۔" اور اب اشعار بھول جاتے ہیں اور فارمولے یاد رہتے ہیں۔

:lightning: اتنی چھوٹی سی عمر میں کوئی رومینٹک شاعر کے بجائے آپ کو علامہ اقبال کیوں پسند ہیں؟؟؟
یہ بات نہیں۔ علامہ اقبال رحمۃ اللہ علیہ میرے پسندیدہ شاعر ہیں اور ان کی شاعری کو سمجھنا اور عمل کرنا میرا مشن ہے۔
لیکن احمد فراز بھی میرے دوسرے پسندیدہ شاعر ہیں۔
ویسے بھی
پہلے پہل کا عشق ابھی یاد ہے فراز
دل خود یہ چاہتا تھا کہ رسوائیاں بھی ہوں

اتنی مشکل شاعری کیوں پسند ہے اور کیسے سمجھ میں آتی ہے؟؟؟
جس چیز کا شوق ہو، وہ خودبخود سمجھ میں آ جاتی ہے۔

:martiniglass:شاعری میں کس شاعر سے متاثر ہیں اور انکی طرح شاعری کی کوشش کرتے ہیں؟؟؟
شاعر میں علامہ اقبال رحمۃ اللہ علیہ، احمد فراز اور محسن نقوی سے متاثر ہوں۔ اور علامہ اقبال جیسی شاعری کرنا تو بہت مشکل ہے، کئی دفعہ کوشش کی لیکن ایک دو اشعار بی نہیں ہوتے۔ اس لیے احمد فراز اور محسن نقوی کی طرح کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔

:soccerball:فارغ وقت میں نیٹ کے علاوہ اور کیا مصروفیات ہیں؟؟؟
کتابیں پڑھنا اور کچھ نہ کچھ لکھتے رہنا، دوستوں سے باتیں کرنا۔

:sun:طبعیت کے لحاظ سے کیسے ہیں؟؟؟سنجیدہ،حساس،باتونی ،بذلہ سنج وغیرہ
سنجیدہ تو خیر میں کم کم ہی ہوتا ہے۔ اچھی بھلی سنجیدہ بات کو بھی مذاق میں لے جاتا ہوں۔ لیکن حساس بھی بہت ہوں۔

:star2: دوستی اپنے ہم عمروں میں پسند ہے یا سب کے ساتھ دوستی کر لیتے ہیں اور دوستی آپکی نظر میں؟؟؟
سب سے ہی کر لیتا ہوں۔ میرے کئی دوست تو میرے ابو کی عمر کے بھی ہیں۔

:rainbow: محفل پر کس سے پنگا لیتے ہوئے ڈر لگتا ہے؟؟؟
سب ہی ملنسار ہیں، اور اب
محفل کو جوائن کیا تو ڈرنا کیسا

فی الحال اتنا ہی باقی پھر سہی :):):)
 
تعبیر

محفلین

انٹرویو پڑھ کے۔ہیں!
میں سمجھا نہیں!
کیوں کیا نہیں سمجھے ؟؟؟
اور باقی رہ گئی "ایسی ہی بات" تو
ہے کچھ ایسی ہی بات جو چپ ہوں

:eek: اتنی سی عمر میں

زندگی تو نام ہی کرشز کا ہے۔ اب پہلا تو یاد نہیں۔
یعنی یہ سلسلہ ابھی بھی جاری ہے :p

لیکن ابھی تو یہیں کہا کہ موبائلز عوام کو بگاڑ رہی ہیں پھر؟؟؟

اور مجھ میں شاعر بننے کی صلاحیت ہے یا نہیں، اس کے بارے میں تو میں کچھ نہیں کہہ سکتا کیونکہ شاعری ایک فُل ٹائم جاب ہے۔
میرے ریاضی کے سر افظ سید سیف صاحب کہتے ہیں کہ "بیٹا! جب بی ایس سی میں ڈبل میت پڑھو گے تو یا تو شاعری یاد رہے گی یا میتھ کے فارمولے۔" اور اب اشعار بھول جاتے ہیں اور فارمولے یاد رہتے ہیں۔
کچھ یاد ہے اپنا پہلا شعر؟؟؟
ویسے فیوچر میں کیا ارادے ہیں ؟شاعری کو جاری رکھنا ہے یا نہیں؟؟؟

جس چیز کا شوق ہو، وہ خودبخود سمجھ میں آ جاتی ہے۔
:applause::applause::applause:
میرے ساتھ تو ایسا نہیں ہوتا :(

کتابیں پڑھنا اور کچھ نہ کچھ لکھتے رہنا، دوستوں سے باتیں کرنا۔
زیادہ تر کیا لکھتے ہیں؟؟؟شاعری یا نثر

سنجیدہ تو خیر میں کم کم ہی ہوتا ہے۔ اچھی بھلی سنجیدہ بات کو بھی مذاق میں لے جاتا ہوں۔ لیکن حساس بھی بہت ہوں۔
اچھا جبکہ مجھے تو کافی جگہ سنجیدہ اور بھولے بھالے لگتے ہیں
سب سے ہی کر لیتا ہوں۔ میرے کئی دوست تو میرے ابو کی عمر کے بھی ہیں۔
ایسا کیوں؟؟؟

بہت بہت شکریہ بلال بچے
خوش رہیں اور اللہ آپ کو ڈھیر ساری خوشیاں اور کامیابیاں دے آمین
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
بہت خوب بلال میاں! کیا کہنے۔
شکریہ سر۔
اس کم سنی میں دانائی کی اتنی ساری باتیں۔ ماشاء اللہ ۔
یہ تو آپ کی کرم نوازی ہے ورنہ من آنم کہ من دانم
ویسے یہ آپ کا پہلا ہی جنم ہے نا :D
جی پہلا ہی ہے:grin:
ایسا لگتا ہے کہ اک عمر پہلے بھی گذار کے دوبارہ آئے ہین اس جہان میں ۔
واقعی:confused:
سدا خوش رہو۔
پھر سے شکریہ سر۔
کتابوں سے دوستی جاری رکھو
انشاءاللہ
کتابیں سرمایہِ حیات ہوتی ہیں۔
اور ”دیگر دوستیوں“ میں سے کسی بہتر کو جلد از جلد عقد نکاح میں لے آؤ۔
:)
ابھی تو بہت عمر پڑی ہے۔ پہلے تعلیم مکمل ہو، پھر سوچیں گے۔
ورنہ ”خدشہ“ ہے کہ کہیں ایک اور فراز پیدا نہ ہوجائے۔
:)
نہیں، وہ ہے نا فراز کا شعر کہ
ہم نے جس جس کو بھی چاہا ترے ہجراں میں وہ لوگ
آتے جاتے ہوئے موسم تھے، زمانہ تُو تھا
یہ قوم پہلے ہی رومانوی شاعروں کے تخلیق کردہ کاٹھ کباڑ والے بوجھ تلے دبی کاہلی کے مزے میں غرق ہے :eek:
یہ تو خیر آپ کی بات درست ہے۔
لیکن پچھلے رومانوی شاعر بھی اُس طرح کا رومان نہیں لکھتے تے، جیسا کہ اب وصی شاہ اور اسی قبیلے کو دوسرے لوگ لکھتے ہیں۔
آپ کا انٹرویو پڑھ کر واقعی میں لطف آگیا۔ :best:
پھر سے شکریہ
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
کیوں کیا نہیں سمجھے ؟؟؟
یہی کہ آپ کو وہ گانا کیوں یاد آیا تھا؟

:eek: اتنی سی عمر میں
:):)

یعنی یہ سلسلہ ابھی بھی جاری ہے :p
جی جی، نجانے یہ سلسلہ کب جا کے رکے گا۔

لیکن ابھی تو یہیں کہا کہ موبائلز عوام کو بگاڑ رہی ہیں پھر؟؟؟
موبائلز عوام کو بگاڑ بھی رہی ہے، لیکن اعتدال تو لازمی چیز ہے۔ اگر ہم اپنا وقت نائٹ پیکیجز پہ برباد کریں گے تو پھر تو بہت ہی گری ہوئی بات ہے۔ ضرورت کی چیز کو برائے ضرورت ہی استعمال کیا جائے تو زیادہ اچھا ہے۔

کچھ یاد ہے اپنا پہلا شعر؟؟؟
جی، پہلی تُک بندی یاد ہے اچھی طرح سے۔
اداس شرمیلی راتوں میں مَیں یاد آﺅں گا
برسات کی بھیگی برساتوں میں مَیں یاد آﺅں گا
ویسے فیوچر میں کیا ارادے ہیں ؟شاعری کو جاری رکھنا ہے یا نہیں؟؟؟
انشاءاللہ جاری رکوں گا اگر کوئی بیرن پیریڈ نہ آیا اور مجھ میں اتنی استطاعت ہوئی تو۔

:applause::applause::applause:
میرے ساتھ تو ایسا نہیں ہوتا :(
میرے حساب سے تو ہر کسی کے ساتھ ہوتا ہے۔

زیادہ تر کیا لکھتے ہیں؟؟؟شاعری یا نثر
شاعری

اچھا جبکہ مجھے تو کافی جگہ سنجیدہ اور بھولے بھالے لگتے ہیں
بھولا بھالا تو خیر میں بہت ہوں۔ اور سنجیدہ، کمال ہے۔ یہ تو مجھے خود بھی آج پتہ چلا ہے۔

ایسا کیوں؟؟؟
اصل میں کم اور اچھے دوستوں پہ یقین رکھتا ہوں یا پر وہ، جن کی سوچ مجھ سے ملتی جلتی ہو۔ اسی لئے میرے قریبی دوست صرف تین ہیں جن میں یاسر ہے، ممتاز، فیض ہے۔

بہت بہت شکریہ بلال بچے
آپ کا بھی شکریہ

خوش رہیں اور اللہ آپ کو ڈھیر ساری خوشیاں اور کامیابیاں دے آمین
ثم آمین!
 
تعبیر

محفلین
؟؟؟​
یہی کہ آپ کو وہ گانا کیوں یاد آیا تھا؟
ایسی بات تھی نا تبھی :)

جی جی، نجانے یہ سلسلہ کب جا کے رکے گا۔
ہائیں کیوں پھر اس پیار کا کیا :p
؟​
موبائلز عوام کو بگاڑ بھی رہی ہے، لیکن اعتدال تو لازمی چیز ہے۔ اگر ہم اپنا وقت نائٹ پیکیجز پہ برباد کریں گے تو پھر تو بہت ہی گری ہوئی بات ہے۔ ضرورت کی چیز کو برائے ضرورت ہی استعمال کیا جائے تو زیادہ اچھا ہے۔
:zabardast1:
جی، پہلی تُک بندی یاد ہے اچھی طرح سے۔
اداس شرمیلی راتوں میں مَیں یاد آﺅں گا
برسات کی بھیگی برساتوں میں مَیں یاد آﺅں گا
واہ کچھ یاد ہے اس کے پیچھے کیا سوچ تھی وغیرہ

انشاءاللہ جاری رکوں گا اگر کوئی بیرن پیریڈ نہ آیا اور مجھ میں اتنی استطاعت ہوئی تو۔
اللہ اپکی مدد کرے بلال بچے
میرے حساب سے تو ہر کسی کے ساتھ ہوتا ہے۔
پھر میں ہر کسی نہیں ہوں شاید :(

بھولا بھالا تو خیر میں بہت ہوں۔ اور سنجیدہ، کمال ہے۔ یہ تو مجھے خود بھی آج پتہ چلا ہے۔
ہاہاہا
بہت بہت شکریہ بلال بچے
باقی کے سوالات جلد ہی پوچھوں گی ان شاءاللہ
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
؟؟؟​

ایسی بات تھی نا تبھی :)
نہ جی نہ
میں ابھی بھی نہیں سمجھا کہ آپ کو وہ گانا کیوں یاد آیا۔
شاید ایک وجہ یہ بھی ہے کہ میں گانے کم کم ہی سنتا ہوں، غزلیں زیادہ سنتا ہوں۔

ہائیں کیوں پھر اس پیار کا کیا :p
؟​
کَیا کِیا؟
کچھ بھی نہیں کیا۔
غمِ دوراں میں غمِ جاناں ملا لیا۔
:zabardast1:

واہ کچھ یاد ہے اس کے پیچھے کیا سوچ تھی وغیرہ
کافی اچھی سوچ تھی۔
جس پہ کافی پیار ملا مجھے گھر سے۔:D

اللہ اپکی مدد کرے بلال بچے
آمین!

پھر میں ہر کسی نہیں ہوں شاید :(
ایسا کیوں ہے؟

ہاہاہا
ہی ہی ہی
بہت بہت شکریہ بلال بچے
باقی کے سوالات جلد ہی پوچھوں گی ان شاءاللہ
 
Top