بڑی مشکل سے جواب لکھے تھے لیکن فائل ہو گئی کرپٹ۔ اب دوبارہ لکھے ہیں۔
باقی جنرل نالج کے جوابات بھی لکھ رہا ہوں۔
1-آپ کا نام؟
محمد بلال اعظم اردو میں اور انگلش میں Muhammad Bilal Azam
2-آپ کی جائے پیدائش اور تاریخِ پیدائش؟
پاکستان کے صوبہ پنجاب کا شہر ساہیوال اور تاریخِ پیدائش 29 جنوری 1994 ہے۔
3-آپ کا سٹار
دلو ہے شاید ویسے میں سٹارز پہ یقین نہیں رکھتا۔
4-کیا آپ سٹارز پر یقین کرتے ہیں؟
نہیں
5-آپ کتنے فیملی ممبرز ہیں اور ان میں آپ کا نمبر؟
میں، مما اور ابو اور صہیب۔ میں صہیب سے بڑا ہوں۔
6-شادی یا منگنی ہو گئی ، یا نہیں ، یا پھر کب تک کرنے کا ارادہ ہے؟
نہ شادی نہ منگنی مطلب کان کہیں سے بھی نہیں کھینچے گئے۔ ابھی چار پانچ سال آرام سے عیش سے گزار لوں پھر سوچیں گے۔
7-گھر میں کس نام سے پکارا جاتا ہے؟
بلال،شہری
8-آپ کی تعلیمی قابلیت کتنی ہے؟
بی ایس سی ڈبل میتھ فزکس کے ساتھ کر رہا ہوں۔
9-مستقبل میں کیا ارادے ہیں؟
مستقبل میں ایک اینکر پرسن اور بیوروکریٹ بننے کے ارادے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ اردو کی بھی خدمت کرنا چاہتا ہوں۔
10-کون سی ایسی باتیں ہیں جن کو سن کر آپ دکھی ہو جاتے ہیں؟
بہت سی باتیں ہیں، اب کیا کیا بتاؤں!
11-غصہ کب آتا ہے؟اور کیسے اظہار کرتے ہیں غصے کا؟
غصہ کبھی بھی آ سکتا ہے اور کوشش کرتا ہوں کہ چپ ہی رہوں ورنہ اگر کوئی غصے میں مجھے بلا لے تو بس پھر سارا غصہ اُس پہ اترتا ہے۔
12-آپ کی زندگی کا خوبصورت ترین حصہ؟
بہت سے ہیں۔
اُس کی محفل میں بیٹھ کر دیکھو
زندگی کتنی خوبصورت ہے
13--آپ کا پسندیدہ کھانا؟
بریانی
14-کوئی ایسا کام جس پر فخر ہو؟
فخر تو بہت سے کاموں پہ ہے۔ اب اس پہ پردہ ہی رہنے دیں۔
15-آپ کی کون سی ایسی عادت ہے جس سے گھر والے اور دوست پریشان ہیں؟
شاعری
16--آپ کی زندگی کا مقصد؟
تمنا ہے کہ اس دنیا میں کوئی کام کر جاؤں
اگر کچھ ہو سکے تو خدمتِ اسلام کر جاؤں
کیا فردوسئ مرحوم نے ایران کو زندہ
خدا توفیق دے تو میں کروں ایمان کو زندہ
17-زندگی کا کوئی ایسا لمحہ جو آپ چاہیں لوٹ آئے؟
یہ دولت بھی لے لو، یہ شہرت بھی لے لو
بھلے چھین لو مجھ سے مری جوانی
مگر مجھ کو لوٹا دو بچپن کا ساون
وہ کاغذ کی کشتی، وہ بارش کا پانی
18-کون سے ملک میں رہائش پزیر ہیں؟
پاکستان
19-کون سا پھل پسند ہے؟
سب ہی پسند ہیں لیکن آم، انار، ناشپاتی زیادہ پسند ہیں۔
20-کون سا شاعر پسند ہے؟
حضرت علامہ محمد اقبالؒ اور جناب احمد فراز
21-کون سا تہوار پسند ہے؟
سب ہی
22-آپ کس طرح کے انسان ہیں؟شرارتی ، سنجیدہ؟؟
زیادہ تر شرارتی اور غیر سنجیدہ واقع ہوا ہوں لیکن کبھی کبھی سنجیدہ بھی پایا گیا ہوں۔
23-اردو محفل پر کیسے آئے؟
وطین 512 کلو بائٹس فی ثانیہ کا انٹرنیٹ کنکشن لگوایا تھا، اُس کے ذریعے آیا۔
24-اردو محفل میں کون سا سیکشن زیادہ پسند ہے؟
بزمِ سخن
25-اردو محفل میں کس سیکشن میں تبدیلی لانا چاہتے ہیں؟
کسی میں نہیں
26-یہاں آپ کا سب سے بہترین دوست کون ہے؟
27-کون سا ممبر سب سے زیادہ اچھا لگتا ہے؟
28-آپ کو کس طرح کا فیشن پسند ہے؟
موسم اور موقع کی مناسبت سے ہلکا پھلکا اچھا سا ہو۔
29-اگر میک اپ بین ہو جائے تو آپ کا پہلا تاثر کیا ہو گا؟
نہیں ہونا چاہیے۔ بس اس کے معتدل استعمال کا حکم ہونا چاہیے۔ بلا وجہ چہرے پہ بلیک پینٹ نہ نہ کیا گیا ہو۔
30-آپ کو کھانا بنانا پسند ہے یا کھانا کھانا؟
کھانا کھانا
31-محبت اور دوستی میں فرق؟
کچھ خاص فرق نہیں۔ دوستی محبت میں بھی تبدیل ہو سکتی ہے اور محبت دوستی میں بھی۔
32-خوش نصیبی کیا ہے؟
اپنے نصیب پر خوش ہونا۔
33-زیادہ برا کیا ہے جیلسی یا سیلفش؟
جیلسی ، حسد
34-اگر آپ کو موقع دیا جائے کہ آپ اپنا نام رکھیں تو کیا نام رکھیں گے؟
بلال، اقبال اور فراز میں سے کوئی رکھوں گا۔
35-کیا آپ ڈائیٹ کونشیس ہیں؟
نہیں، میں فٹ فاٹ ہوں۔
36-آج تک کا آپ کی زندگی کا سب سے خوبصورت تحفہ؟
کتابیں ہی ہیں۔
37-آپ کی زندگی کی تین اہم چیزیں؟
میرے گھر والے، دوست احباب۔ پاکستان اور ایک اسپیشل چیز۔
38-جاب آج کے دور میں خواتین کی ضرورت یا شوق؟
ضرورت بھی ہے اور شوق بھی۔
39-اگر آپ لڑکی ہوتیں تو کیا کرتے؟
جو اب نہیں کر رہا۔
40-ٹی وی کتنا دیکھتے ہیں؟
بہت کم دیکھتا ہوں لیکن حسبِ حال ضرور دیکھات ہوں۔
41-رونے دھونے کے سین دیکھ کر خود بھی روتے ہیں کیا؟
نہیں۔
42-اگر آپ کو چاند پر بھیجا جائے تو کس کو ساتھ لے جانا چاہیں گے؟
پاکستان کا جھنڈا اور ایک کاغذ جس پہ کچھ لکھ کے لے کر جاؤں گا۔
43-کسی سے بات کرنے کا موڈ نہ ہو تو اس سے جان کیسے چھڑاتے ہیں؟
ہمم یا Hmmm لکھ کے
44-کون سا ناول زیادہ پسند ہے جسے بار بار پڑھتے بھی نہیں تھکتے؟
ویسے میں شاعری زیادہ پڑھتا ہوں لیکن پھر بھی ہاشم ندیم کا "خدا اور محبت" بہت اچھا لگتا ہے۔
45-ہم سب کو کیا نصیحت کریں گے؟
بھولا نہیں میں آج بھی آدابِ جوانی
میں آج بھی اوروں کو نصیت نہیں کرتا